بڑے لوگوں کا بڑا انداز

میرے تین انتہائی محترم اور علمی اعتبار سے کافی مشہور اور لائق احباب ہیں. تینوں کیساتھ فیس بک سے ہٹ کر ذاتی تعلق بھی ہے. ان میں دو میرے اساتذہ ہیں اور ایک بھی میرے زمانے میں استاد تھے لیکن میں "شرف تلمذ" سے "بچ" گیا. یہ احباب بہت ہی آزاد خیال، روشن دماغ اور وسعت قلبی میں معروف بھی ہیں. دیگر پر خوب تنقید کرنا بھی اپنے فرائض منصبی سمجھتے ہیں.

میرا بھی مزاج تنقیدی ہے. تنقید کا مطلب تنقید ہے تضحیک و تذلیل نہیں.

میں اپنے اساتذہ اور احباب کے ساتھ ادب کے دائرے میں اختلاف بھی کرتا اور ان کے پسندیدہ سیاسی و مذہبی لیڈروں پر تنقید بھی کرتا رہتا.یہ سلسلہ بہت پرانا ہے.

ہوا یوں کہ ان کی پسندیدہ شخصیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب دامت برکاتہم اور جمیعت علماء اسلام کی کسی سیاسی پالیسی پر اختلاف کیا اور اختلاف ان کی پوسٹوں پر کمنٹس کی شکل میں کیا. پھر کیا تھا کہ روشن خیالی اور وسعت ظرفی کا درس دینے والے میرے پیارے اساتذہ اتنے بھپرے کہ خاموشی سے مجھے انفرینڈ بھی کردیا. بلکہ یوں ہوا کہ مجھے JUI کا مخالف ثابت کرنے کے لیے میرے احباب کی پوسٹوں پر کیے گئے کمنٹس اور رپلائیز تک جمع کرواکر مجھے سینڈ کیا اور یوں مجھے میری "اوقات" دکھا دی. اور جو استاد نہیں ہیں انہوں نے مجھ پر صریح الزام بھی لگایا کہ میں اپنی مادرعلمی اور اساتذہ کا مخالف بھی ہوں..

مجھے اس پر افسوس ہے نہ ہی ناراضگی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا.یہ ان کا حق تھا جو استعمال کیا. ہاں اس پر ضرور حیرت ہوئی جو بزرگ علم ودانش کے علمبردار ہیں اور جن سے ہم نے وسعت ظرفی کا درس لیا، جب وہ دل اتنا چھوٹا کریں گے تو ہم جیسے طالب علموں کی اصلاح کون کرے گا.ان سے میری گزارش ہے کہ اپنے چاہنے والوں سے یوں بپھر جانی کی بجائے ان اصلاح فرمالیا کریں.(میں بے شک ناقابل اصلاح ہوں، دیگر کیساتھ یہ رویہ ٹھیک نہیں)

واللہ! مجھے استاد محترم ابن الحسن عباسی رحمہ اللہ بہت یادآریے ہیں جو میری نادانیوں، تنقیدی مزاج اور سخت کمنٹس کے جواب میں اپنے گروپ شیخ الہند میں لکھتے تھے " یہ مولانا امیرجان حقانی کی رائے ہے ان کا جواب دیا جائے، ان کو ڈانٹتے کی ضرورت نہیں".

آج النخیل کا چوتھا شمارہ منظر عام پر آیا تو استاد عباسی کی یاد تازہ ہوگئی. بڑے لوگوں کا انداز بھی بڑا ہوتا ہے.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 383266 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More