مراد سعید کون ہے

کچھ عرصے سے خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف میڈیا پر ذاتی کردار کشی کی جارہی ہے اور چند دنوں سے اس میں تیزی آگئی ہے جب سے وفاقی وزیر کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا

مراد سعید کون ہے

مراد سعید ضلع سوات کے تحصیل كبل کے ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے جس نے سیاست کا آغاز تحریک انصاف سے کیا اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے سیاست کی ، مراد سعید کی فیملی میں کبھی کوئی کونسلر منتخب نہیں ہوا نا ہی ان کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ ہے اور اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

2013 میں تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا تو 88,000 سے زائد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ، 2018 میں پارٹی نے ٹکٹ دیا تو 71,000 سے زائد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ممبر دوسری مرتبہ منتخب ہوئے اور سوات کے بڑے بڑے خانوں کو شکست دی ،

مراد سعید کے پاس اس وقت دو وفاقی وزارتیں ہے ایک مواصلات اور دوسری پوسٹل سروسز کی مواصلات کی وزارت میں اربوں روپے کا فنڈ ہوتا ہے تقریباً چار سالوں سے مراد سعید نے وزارت سنبھالی ہوئی ہے اور جو ادارہ خسارے میں جارہا تھا اب منافع میں چل رہا ہے ،اور اسی طرح پوسٹل سروسز کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی

سیاسی مخالفین اور میڈیا اینکرز کو آج تک مراد سعید کی وزارت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں ملا تو ذاتی کردار کشی پر اتر آئے ،

میرا سوال ان نام نہاد پختون قوم پرستوں سے ہیں جو کسی ٹی وی ڈرامہ میں اگر پختونوں کے خلاف کچھ غلط دیکھتے تو چیخنا چلانا شروع کر دیتے ہیں لیکن یہاں ایک مخصوص قومیت سے تعلق رکھنے والے صحافی ایک پختون وفاقی وزیر کی کردار کشی کر رہے ہیں لیکن سب خاموش ہیں کیونکہ مراد سعید ان کا سیاسی مخالف ہیں

آپ مخالفت کرے تنقید کرے آپ کا حق ہے لیکن تنقید اور مخالفت سیاسی ہونی چاہئے

میں آخر میں ضلع سوات کے رہنے والے اپنے بھائیوں اور دوستوں چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو گزارش کرتا ہو کہ اگر آپ ابھی خاموش رہے تو آج اگر مراد سعید کی کردار کشی ہورہی ہے تو کل آپ کی یا آپ کے کسی لیڈر کی بھی ہوسکتی ہے
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 429052 views I am honest loyal.. View More