کامیابی کیسے حاصل کریں ؟

کامیابی کیا ہے؟ کامیابی کا مفہوم ہر انسان کے لئے مختلف ہوتا ہے ۔انسان جس شے کو پانے کا خواب دیکھتا ہے ۔اگر وہ اسے مل جائے تو اسے کامیابی شمار کرتا ہے ۔کسی بزنس مین کے لئے کامیابی اس کے کاروبار کا منافع بخش ہونا ہے ۔اسی طرح استاد کے لئے کامیابی اس کے طالب علموں کا کامیاب ہونا ہے ۔عالم دین کے لئے کامیابی کا مفہوم آخرت کی کامیابی ہے ۔لیکن آخر کامیابی ملتی کیسے ہے کون سے ایسے اقدام ہیں ۔جو کسی انسان کو کامیاب زندگی مہیا کرتے ہیں ۔کیا ہر انسان کامیاب ہو سکتا ہے ۔کامیاب ہونے کے لئے محنت کی ضرورت ہے یا پھر تقدیر پر چھوڑ دینا چاہیے ۔ایسے بہت سے اصول و ضوابط ہیں جن پر عمل کر کے کوئی بھی انسان کامیاب ہو سکتا ہے ۔کامیاب ہونے میں مستقل مزاجی کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ۔اگر آپ ملازمت کرتے ہیں یا چھوٹے پیمانے پر کوئی بھی کاروبار کرتے ہیں تو اپنے پیشے کو حقیر نہ سمجھیں ۔بلکہ اپنے کام سے محبت کریں اور اس میں جدت پیدا کریں باقاعدگی سے کام کریں ۔۔ نئے طریقوں میں دلچسپی لیں ۔ہرگز یہ نہ سوچیں کہ جو قسمت میں ہوگا وہی ملے گا ۔کیونکہ اپنی تقدیر انسان خود بناتا ہے جس طرح آپ محنت کرتے ہیں اسی طرح کا آپ ک و پھل ملتا ہے ۔اپنے آپ پر توجہ دیں کہ آیا آپ میں کوئی خامی تو نہیں جو آپ کو کامیاب ہونے سے روک رہی ہے ۔اگر ایسا کچھ ہے تو اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں ۔ہر حال میں ثابت قدم رہنے سے کامیابی جلد آپ کا مقدر بنتی ہے ۔کامیابی کے اس سفر میں بہت سی ناکامی آپ کی منتظر رہتی ہیں ۔۔لیکن یہ آپ پر ہے کہ آپ ان سے کس طرح ڈیل کرتے ہیں ۔آیا آپ چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں یا نہیں ۔

ایک اور بڑی وجہ جو ناکامی کا سبب بنتی ہے وہ لوگوں کی طرف سے حوصلہ شکنی اور غلط مشورہ ہے ۔کسی ایسے شخص سے اپنے کام کے متعلق ہرگز مشورہ نالیں ۔جو اس کام کے متعلق کچھ نہ جانتا ہو۔بعض دفعہ ضروری نہیں کہ وہ شخص آپ سے حسد کر رہا ہے ۔بلکہ وہ اپنے مطابق ہی آپ کو مشورہ دیتا ہے معلومات نہ ہونے پر مشورہ غلط نکل آتا ہے ۔کسی بھی کام کو شروع کرنے کے بعد صبر و تحمل سے نتیجے کا انتظار کریں ۔جلد بازی نقصان دے ہے ۔

کامیابی حاصل کرنے کے لیے وقت کی پابندی اور ذہن کا تروتازہ ہونا بہت ضروری ہے ۔کامیاب ہونے کے لئے آپ کے اندر لگن جذبہ اور جنون ہونا چاہئے ۔کسی چیز کو پانے کے لئے آپ کے اندر اس کی طلب ہونا لازمی ہے ۔مسلسل کوشش سے آپ ناکامی کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں ۔دنیا میں جتنی بھی عظیم شخصیات گزری ہیں اور اپنی محنت کی وجہ سے تاریخ میں زندہ ہیں ۔وہ سب بھی ہماری طرح انسان ہی تھے لیکن ان کی محنت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔انہیں بھی ناکامیوں کا سامنا رہا لیکن مسلسل محنت اور لگن نے انہیں کامیابی سے نوازا ۔ڈزنی فلم تو آپ سب نے دیکھی ہوئی ہونگی۔ان کے موجد والٹ ڈزنی جس اخبار میں کام کرتے تھے اور انہوں نے اسے یہ کہہ کر نکال دیا کہ آپ میں صلاحیتوں کی کمی ہے ۔جس کے بعد انھوں نے کئی سال تک مسلسل محنت کی ۔کی ناکامیوں کا سامنا کیا لیکن ہار نہیں مانی ۔بالآخر کامیابی ان کا مقدر ٹھہری اور انہوں نے ڈزنی اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی ۔آج بھی ڈزنی کی فلم شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔۔

تاریخ میں ایسی بہت سی مثالیں آپ کو ملتی ہیں جن میں ناکامیوں کا مسلسل سامنا کرنے کے بعد کوئی بھی شخص اچانک کامیابی کی منزلیں طے کرنے لگتا ہے ۔۔اور یہ سب ہمت نہ ہارنے کا نتیجہ ہے ۔انسان اپنے ارادے مضبوط رکھے اپنے حوصلے بلند رکھے اور اس میں ناکامیوں کا سامنا کرنے کی ہمت ہو تو چٹانوں کو توڑ کر رکھ دیتا ہے اپنے اندر ہمت لائیں۔اور آنے والی نسلوں کے لیے مثال بن جائیں۔۔۔
 

حسن المآب
About the Author: حسن المآب Read More Articles by حسن المآب: 6 Articles with 9372 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.