وہ 85 سال کا ہے اور ہر جگہ اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ لینے
پر اصرار کرتا ہے۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ اس کی بیوی دور کیوں دیکھتی
رہتی ہے تو اس نے جواب دیا، 'کیونکہ اسے الزائمر ہے۔' اس کے بعد میں نے اس
سے پوچھا کہ اگر تم اسے چھوڑ دو تو کیا تمہاری بیوی پریشان ہوگی۔۔۔؟ وہ
کہنے لگا
اسے کچھ یاد نہیں ہے، وہ نہیں جانتی کہ اب میں کون ہوں ۔
، اس نے برسوں سے مجھے پہچانا نہیں ہے ۔
مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں نے کہا ؛
آپ نے ہر روز اس کی رہنمائی جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں بھی جاتے ہیں اس کا
ہاتھ پکڑ کے اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔۔ حالانکہ وہ آپ کو نہیں پہچانتی
بزرگ شخص مسکرایا اور میرے طرف میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے گویا ہوا ؛
وہ بھلے نہیں جانتی میں کون ہوں
مگر میں جانتا ہوں کہ وہ کون ہے اور وہ
میری زندگی کی محبت ہے
|