یقین_کامل

سو لفظی کہانی "یقین کامل"

اوبر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے،احمد کاذہن سوچ کی لہروں میں ڈوب رہا تھا کہ والدہ کی سرجری کیسے کرواۓ؟ کہ بیک سیٹ سے آواز نے چونکادیا،خاتون آفس کے سامنے اتر گئ مگر پرس گاڑی میں رہ گیا،احمد نے کھولا تو بہت سا کیش تھا۔اس کا دل ڈول گیا مگر پھر یقین _کامل نے اسے تھام لیا کہ ماں کو زندگی رب دے گا اور اس نے پیسے لوٹانے کے لئے گاڑی موڑ لی۔گھر پہنچاتو کرم ہوچکا تھا ،ڈاکٹر نے بتایا کہ اب سرجری کی ضرورت نہیں۔احمد بے اختیار سجدے میں گر گیا!