ہم لے کر رہیں گے آزادی ۔۔۔۔

ہم بخوبی اس بات سے واقف ہیں۔۔۔بھارت ہمیشہ سے اسلام،پاکستان، اور کشمیر کا دشمن رہا ہے۔۔روز بروز نئے نئے طریقوں سے وہ جس قدر معصومیت کا لبادہ اوڑھے معصوم لوگوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑتا ہے۔۔۔اسے لکھتے ہوئے میری اور پڑھتے ہوئے آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی۔۔۔۔بھارت ہمیشہ سے چالیں چلنے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈال کر دنیا بھر کی نظر میں معصوم بننے کی کوشش میں رہا ہے۔۔۔لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دیکھائیں بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کریں۔۔۔۔
ہم بخوبی جانتے ہیں بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے اس کی نو لاکھ فوج مقبوضہ وادی میں تشدد کا ہر حربہ آزما چکی ہے....لیکن وہ کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکی۔۔

اب بھارت نئے اور خطرناک منصوبے کے تحت کشمیری عوام کو منشیات کی طرف راغب کرنا چاہتا ہے، اس وقت کشمیر میں منشیات کی شرح بہت تیزی سے اضافہ کررہی ہے، بھارت اپنی مختلف جعلی ویب سائٹس پر مختلف مختلف منشیات کی شرح کا تناسب بتاتے ہوئے، لوگوں میں خوف کی لہر پیدا کرنا چاہتا ہے، ایک ویب سائٹ کے مطابق ، 2016 سے 2019 کے درمیان 309 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے, 74 فیصد کے قریب افراد غیر شادی شدہ، 35 فیصد افراد 25 سال، اور 53 فیصد افراد کی عمر 35 سال تھی، اسی طریقے سے مختلف ویب سائٹس پر مختلف تناسب بتاتے ہوئے سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، اگر ہم گوگل پر سرچ کریں ”who sent drug's to Kashmir “ تو ہمیں تقریباً وہی ویب سائٹس ملیں گی جنہیں بھارت آپریٹ کررہا ہے، آپ کو ہر ویب سائٹ پر یہی پڑھنے کو ملے گا کہ ”پاکستان کشمیر کو ڈرگس بھیج رہا ہے“ یہاں تک کے بھارت نے کئی جعلی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جن میں منشیات سے متاثر افراد کو دیکھایا گیا، اور وہ افراد پاکستان کو اس کا قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔۔۔آپ کو ایک اور بات بتاتی چلوں بقول بھارتی ویب سائٹس کے کشمیر میں اس وقت منشیات ہر جگہ سے بہت آسانی سے خریدی جاسکتی ہے،

ہمارا دشمن خود کو بہت چال باز اور پکا کھلاڑی سمجھتا ہے لیکن شاید وہ یہ بھول گیا ہے دنیا بے وقوف نہیں ہے۔۔۔۔دنیا بخوبی جانتی ہے جب جب ہمارے کشمیری بہن بھائیوں نے اپنے حق خودارادیت کے لئے آواز بلند کی، تب تب بھارت نے ان پر ظلم و جبر کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا، یہاں تک کہ وہاں پر انٹرنیٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی تاکہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دب سکے،دنیا ان پر ہونے والے ظلم و جبر کے بارے میں نہ جان سکے، دنیا کشمیریوں کے منہ سے پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ سن سکے۔۔۔۔
بھارت کا مقصد کشمیری نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنا ہے، ان کے ذہنوں کو کمزور کرنا ہے، اور ان کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت بھرنا ہے، کیونکہ بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ وادی کشمیر میں تشدد کا ہر حربہ آزمانے کے باوجود بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کے آگے ہار رہا تھا، وہ بخوبی واقف تھا وہ تب تک نہیں جیت سکتا جب تک کشمیریوں کے دل میں پاکستان کے خلاف نفرت نہ بھر دے، جب تک کشمیری نوجوانوں کے ذہن نہ بھٹکا لے، جب تک وہ پوری دنیا کے سامنے یہ نہ ثابت کردے کہ ”پاکستان کشمیر کا دشمن ہے“ تب تک وہ نہیں جیت سکتا، اس وجہ سے اس نے مختلف پروپیگنڈے کرنے شروع کردیے۔۔۔

میرا میرے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام ہے۔کہ نشے کی لعنت میں نہ پڑیں دشمن کی اس سازش کو سمجھیں اور اپنے تن من دھن کی حفاظت کریں تاکہ وقت آنے پر ہر طرح کی جارحیت کا جواب دے سکیں۔پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی تھی،کھڑی ہے، اور کھڑی رہے گی، ہم مل کر آپ پر ہونے والے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے درد کو اپنے دل میں محسوس کرتی ہے، بھارت کچھ بھی کرلے مگر وہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔۔۔۔کیونکہ ہم اسی طرح آپ کا حوصلہ اور جذبہ بنے رہیں گے، اور ہم جانتے ہیں ہمارے کشمیری بہن بھائی بھی ثابت قدمی سے اپنے حق کے لئے ڈٹے رہیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم لے کر رہیں گے آزادی۔۔۔۔

 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 111 Articles with 152871 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More