لندن پل گر گیا - London Bridge Has Fallen

ملکہ برطانیہ کی موت اور انکی اخری رسومات

ملکہ بر طانیہ کی تصویر


برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئ۔انھوں نے 70 سال تک برطانیہ اور اسکے 15 ریاستوں پر براه راست جب کہ 56 کامن ویلتھ ممالک پر بالواسطه حکمرانی کی۔ پاکستان بھی 1947 سے کامن ویلتھ ممالک کا ایک ممبر ملک ہے مگر 1971 کے پاک بھارت جنگ میں بنگال کو ایک آزاد ملک تسلیم کرنے کے بعد پاکستان نےاحتجاج" دولت مشترکہ سے بائکاٹ کرنے کا اعلان کردیا لیکن 1989 میں اسی انجمن کی رکنیت دوبارہ حاصل کی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 1926 کو پیدا ہوئی۔ اسکی شادی 1947 کو پلپس ڈیوک آف ایڈنبرا Philip, Duke of Edinburgh سے ہوئی۔ کوین الزبتھ 1952 کو اپنے والد کنگ جارج King George VI کے بعد صرف 25 سال کی عمر میں ملکہ بنی.اسکی 4 بیٹے، 14 پوتے اور پوتیاں جبکہ 12 پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔

8 ستمبر 2022 ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دو سال پہلے لندن برج London Bridge کے نام سے ایک پروٹوکول بنایا گیا تھا جسمیں ملکہ کے ممکنہ موت کے بعد فوری طور پر اٹھاۓ جانے والے اقدامات کا ذکر کیا گیا ۔اس پروٹوکول کے مطابق ملکہ کی اخری رسومات انکی موت کے 10 دن بعد اداکی جاۓ گی۔ ملکہ الزبتھ کے پرسنل سیکرٹری برطانوی وزیراعظم کو ایک پیغام دیں گے کہ لندن پل گر چکا ہے یعنی London Bridge Has Fallen جسکے بعد برطانوی حکومت ان 15 حکومتوں بشمول دولت مشترکہ ممالک کو ملکہ برطانیہ کے انتقال بارے اگاہ کرے گی اور Buckingham Palace بکنگھم محل کے باہر ملکہ کی موت کے متعلق ایک سیاہ نوٹس اویزاں کردی جاۓ گی اور پوری میڈیا میں یہ خبر پھیلا دی جاۓ گی۔ میڈیا پر رپوٹرز اور اینکرزایک مخصوص سیاہ لباس زیب تن کریں گی اور ملکہ دوم کی سوگ میں ٹی وی اور ریڈیو ایسٹیشن پرخصوصی پروگرام چلائیں جائیں گے.بی بی سی کے تمام اسٹاف کے لئے پہلے ہی سے سیاہ لباس تیار رکھی ہے۔ملکه کی میت کوHyde پارک لندن میں 41 بندوقوں کی سلامی پیش کی جاۓ گی جسکی بعد اسکی میت کو Westminister Hall ویسٹ منسٹر ہال لایا جاۓ گا جہاں پر لوگ کنگ چارلس سے 4 دن تک تعزیت کریں گے اور ہال کے دوازے ہزاروں لوگوں کے لئے کھول دیۓ جائیں گے۔اسکے چھٹے روز بعد تابوت کو Westminister Abbey لایا جاۓ گا جہاں پر دوہزار مدعو کئے گئے مہمانوں کی موجودگی میں انکی مذہبی رسومات ادا کیجاۓ گی۔مذہبی رسومات کی بعد تابوت کو Westminister Castle لے جایا جاۓ گا اور پھر انکو اپنے والد کے ساتھ والے قبر میں Saint George Chapel قبرستان میں دفنادیا جاۓ گا اسی دن پورے برطانیہ میں بنک چھٹیBank Holiday ہوگی جسکے فوری بعد کنگ چارلس Charless کے کنگ بننے کا باضابطہ اعلان کر دیا جاۓ گا۔

ملکہ کے بڑے بیٹےکنگ چارلس کے بادشاہ بنے کے بعد برطانیہ میں اگلے کچھ مہینوں میں بہت سارے تبدیلیاں رونما ہونگی جسمیں پونڈ کرنسی، پوسٹل ٹکٹ، پاسپورٹ، پولیس اور فوج کی وردیوں سے ملکہ کی تصاویر کو ہٹا دی جاۓ گی اور اس پر کنگ چارلس کی تصویریں لگا دی جاۓ گی۔ برطانیہ کے قومی ترانے God Save The Queen سے لفظ Queen ختم کر دی جاۓ گی اور اسکی جگہ God Save The King والے الفاظ استمعال ہونے لگیں گے۔

Sadiq Shah
About the Author: Sadiq Shah Read More Articles by Sadiq Shah: 2 Articles with 1278 views I am a marketing and communication expert worked in different companies... View More