جانِ اولیاء

تعارف جانِ اولیاء 2022

مکاشفة القوب میں ہے، حضرت سیدنا علی المرتضٰی کرم اللہ وجہه الکریم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے فرشتوں کو عقل عطا فرمائئ، جانوروں کو شہوت دی، اور انسان کو عقل اور شہوت دونوں دیں...
اب اگر انسان کی شہوت اس کی عقل پر غالب آ جائے تو انسان جانوروں سے بھی بدتر ہے اور اگر انسان کی عقل اس کی شہوت پر غالب آ جائے تو انسان فرشتوں سے بھی افضل ہو جاتا ہے

اب والئ تونسہ شریف کا اعلان بھی سنئے...

یہ والئ تونسہ خواجہ اللّٰه بخش کریمی تونسوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا درِ اقدس ہے یہاں ایک اعلان ہو رہا ہے کہ:
"جو شخص فرشتے کی زیارت کرنا چاہتا ہے وہ کل نماز فجر آستانہ عالیہ کی مسجد میں ادا کرے"

یہ خبر علاقے میں پھیل گئی اس اعلان کے باعث اگلے دن نماز فجر پہ لوگوں کی کثیر تعداد جامع مسجد آستانہ عالیہ سلیمانیہ تونسہ شریف میں حاضر ہوئی، لوگ منتظر تھے کہ آج فرشتے کی زیارت ہوگی،
ادائیگی نماز کے بعد حضرت خواجہ اللّٰه بخش کریم تونسوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے مسجد کے ایک کونے میں چادر اوڑھے مراقبہ میں بیٹھے ایک شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
"لوگو! دیکھو، وہ فرشتہ صفت انسان کونے میں سر جھکائے اپنے رب کی بارگاہِ بے کس پناہ میں بیٹھا ہوا ہے، وہ فرشتہ ہی تو ہے"

لوگوں نے دیکھا تو وہ ذات عمدةالاتقیاء، جانِ اولیاء، عمدۃالعارفین، سماحۃ الشیخ، خواجہ خواجگاں، صاحبِ علوم و عرفاں، رہبرِکاملاں، رہنمائےعارفاں،ہادی ناقصاں، قطبِ عالَم، حضرت خواجہ جان محمد کریمی تونسوی رحمة اللّٰه تعالیٰ علیه ،کی ذات والا برکات تھی۔۔۔

اسی طرح ایک دفعہ آپ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی مسجد میں مراقب تھے کہ حضرت دیوان سید محمد (پچیسویں سجادہ نشین آستانہ عالیہ فرید الملۃ والدین رحمۃ اللّٰہ علیہ) نے آپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
"لوگو! یہ فرشتہ ہیں"

یہ حقیقت ہے کہ انسان فرشتوں سے بھی افضل ہو سکتا ہے، جب اس کے دل و دماغ سے شہوات و نفسانی لذات اور مال و دولت کی خواہشات معدوم ہو جائیں، وہ مکمل طور پر اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللّٰه علیہ وسلم کی محبت میں کھو جائے اور انہی کی رضا کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دے

حضرت خواجہ خواجگان قطب عالم حضرت خواجہ جان محمد کریمی تونسوی رحمۃ اللّٰہ علیہ آپ کا مزارِ اقدس پاکپتن شریف سے تقریباً اٹھارہ کلومیٹر کی دوری پر شمال مشرق میں واقع گاؤں 39sp میں واقع ہے…

15،16 نومبر بروز منگل، بدھ آپ کا عرسِ مقدس انتہائی تزک و احتشام سے منعقد ہو رہا ہے
آپ احباب شمولیت فرما کر اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے منور فرمائیے
 

Muhammad Soban
About the Author: Muhammad Soban Read More Articles by Muhammad Soban: 27 Articles with 39006 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.