Irfan Balouch ( عرفان بلوچ)

(Zainab khan, Bahawalpur)

Irfan Balouch getting best influencer award in Jeddah Saudi Arabia

عرفان بلوچ جوکہ موجود صدر ہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹ موومنٹ
احمد پور شرقیہ کے آپ کو اپنے علاقے میں غریب کی آواز میں طور پر جانا جاتا ہے
جہاں بھی کوئی غریب مفلسی اور بے بسی سے تنگ آکر خودکشی کا سوچتا ہے تو عرفان بلوچ اپنی ٹیم کے ساتھ اس انسان کی مدد کو پہنچتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔
عرفان بلوچ کا تعلق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کی ایک غریب فیملی سے ہے آپ کے والد ایک مزدور اور ریڑھی بان تھے اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کو پالا۔ آپکے والد کو ان کے والد نے اپنی جائیداد سے بے دخل کر دیا تھا اس کے بعد انہوں نے خوب محنت کی اور اپنے تین بچوں کو جن میں بڑے بیٹا عرفان / رضوان/ فرحان کو پڑھایا اور اچھی تربیت کی۔۔
ہمیشہ اپنے بچوں کو خودداری اور محنت میں عظمت کا درس دیا اور ان میں ایک خوبی یہ بھی تھی کہ وہ کسی کو بھی اپنے گھر سے خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے تھے یہی صفت انہوں نے اپنے بیٹے عرفان بلوچ کو بھی سیکھائی۔ آپ کے گھر شام کو پچاس روپے کا سالن آتا تھا جس سے سب لوگ اللہ کا شکر ادا کر کے کھاتے تھے اور ہر حال میں صبر شکر کرتے تھے ۔
عرفان بلوچ کو بچپن سے ہی پڑھائی کا شوق تھا اور آپ نے بچپن سے اول پوزیشن حاصل کی
کالج میں بھی اپنے کالج کی نمائندگی کرتے ہوۓ اول پوزیشن حاصل کی
گرائجویشن کے بعد آپ کراچی چلے گۓ تا کہ اپنی فیملی کے لیے کچھ کر سکیں
وہاں ایک فیکٹری میں کمپیوٹر میں ان کے انٹرسٹ کو دیکھتے ہوئے وہاں کے مینیجر نے ان کو فری لانسنگ میں ان کو ورک کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ جاب چھوڑ دو جس کے بعد عرفان بلوچ نے اس میں انٹرسٹ لیا اور کچھ ہی مہینے میں آن لائن ارننگ شروع کر دی اور خوب ترقی کی ۔
امی ابو کو گھر بنوا کے دیا پھر خود کا گھر بنایا اور ایک حافظہ قرآن لڑکی سے شادی کی
اللہ نے ان کو بہت نوازا تو انہوں نے اپنے ابو کے کہنے کے مطابق اللہ کی راہ میں دینا شروع کر دیا اور پھر اردگرد کے لوگوں کی مدد کرنا شروع کر دیا ۔
آہستہ آہستہ علاقے میں آپ کا نام بننا شروع ہوگیا اور لوگ آپکی کاوشوں کو سراہنے لگے ۔۔
اس دوران آپ کی فیملی کو گہرا صدمہ سہنا پڑا اور جنوری 2022 میں آپکی چھوٹی بھابی اور پھر والد صاحب انتقال کر گئے ۔
اس کا اپکو گہرا صدمہ ہوا ۔بلااخر چھ مہینے بعد اپکو عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا تحصیل صدر بنا دیا گیا ۔ اور اپ نے اپنی تنظیم کے توسط سے علاقے کے غریبوں کی خوب مدد کی ۔
احمد پور شرقیہ کی غریب عوام کو مفت مکانات اور فی گھر دو دو بکریاں دینے کا سہرا بھی آپکے سر ہے ۔۔ اور ہر ہفتے میں کئی گھروں کو آپ مفت راشن تقسیم کرتے ہیں
اسی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے پاکستانی رجسٹرڈ آرگنائزیشن ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس نے ان کو اپنا تحصیل صدر احمد پور شرقیہ منتخب کیا ۔
عرفان بلوچ نے اپنا کام جاری رکھا اور عوام کی خدمت بنا کسی سیاسی مقاصد کے غریبوں کی مدد جاری رکھی۔
اسی اثنا میں پاکبان انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ تقریب میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیسٹ اینفلیونسر ایوارڈ سے نوازا ۔
ہمارے معاشرے میں عرفان بلوچ جیسے چند محنتی اور انسانیت سے محبت کرنے والے لوگ اور آجائیں تو ہمارا معاشرہ کسی غریب کو خودکشی کرتا نہیں دیکھے گا ۔
Salute to you Irfan Balouch ( Tehsil President Human Rights Protection and social Justice)
Tehsil President international human rights movement Ahmadpur East

Zainab khan
About the Author: Zainab khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.