1. بدزبانی سے بچو (3:159) 2. غصے کو پی جاؤ (3:134) 3. دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو (4:36) 4. تکبر سے بچو (7:13) 5. دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199) 6. لوگوں سے نرمی سے بات کرو (20:44) 7. اپنی آواز پست رکھو (31:19) 8. دوسروں کا مذاق نہ اڑاؤ (49:11) 9. والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری کرو (17:23) 10. والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23) 11. اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58) 12. آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282) 13. کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170) 14. اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280) 15. سود مت کھاؤ (2:275) 16. رشوت مت اختیار کرو (2:188) 17. وعدوں کو پورا کرو (2:177) 18. آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283) 19. سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42) 20. لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58) 21. عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ (4:135) 22. مرنے کے بعد ہر شخص کی دولت اس کے قریبی عزیزوں میں تقسیم کر دو (4:7) 23. عورتوں کا بھی وراثت میں حق ہے (4:7) 24. یتیموں کا مال ناحق مت کھاؤ (4:10) 25. یتیموں کا خیال رکھو (2:220) 26. ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھاؤ (4:29) 27. کسی جھگڑے کی صورت میں لوگوں کے درمیان صلح کراؤ (49:9) 28. بدگمانیوں سے بچو (49:12) 29. گواہی کو مت چھپاؤ (2:283) 30. ایک دوسرے کے بھید نہ ٹٹولا کرو اور کسی کی غیبت مت کرو (49:12) 31. اپنے مال میں سے خیرات کرو (57:7) 32. مسکین غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دو (107:3) 33. ضرورتمندوں کو تلاش کر کے اُن کی مدد کرو (2:273) 34. کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو (17:29) 35. اپنی خیرات لوگوں کو دکھا نے کے لیئے اور احسان جتا کر ضائع مت کرو (2:264) 36. مہمانوں کا احترام کرو (51:26) 37. بھلائی پر خود عمل کرنے کے بعد دوسروں کو اس کی ترغیب دو (2:44) 38. زمین پر فساد مت کرو (2:60) 39. لوگوں کو مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے مت روکو (2:114) 40. صرف اُن سےلڑوجوتم سے لڑیں (2:190) 41. جنگ کے آداب کا خیال رکھو (2:191) 42. جنگ کے دوران پُشت مت پھیرنا (8:15) 43. د ین میں کوئی زبردستی نہیں (2:256) 44. تمام پیغمبروں پر ایمان لاؤ (2:285) 45. حالتِ حیض میں عورتوں سے جماع نہ کرو (2:222) 46. مائیں بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں (2:233) 47. خبردار زنا کے قریب کسی صورت میں نہیں جانا (17:32) 48. حکمرانوں کو اہلیت کی بنیاد پر منتخب کرو (2:247) 49. کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو (2:286) 50. آپس میں تفرقہ مت ڈالو (3:103) 51. کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کرو (3:191) 52. مرد اور عورت کو اعمال کا صلہ برابر ملے گا (3:195) 53. خون کے رشتوں میں شادی مت کرو (4:23) 54. مرد خاندان کا حکمران ہے (4:34) 55. بخیلی و کنجوسی مت کرو (4:37) 56. حسد مت کرو (4:54) 57. ایک دوسرے کا قتل مت کرو (4:92) 58. خیانت کرنے والوں کے حمایتی مت بنو (4:105) 59. گناہ اور ظلم وزیادتی میں تعاون مت کرو (5:2) 60. نیکی اور بھلائی میں تعاون کرو (5:2) 61. اکثریت میں ہونا سچائی کا جواز نہیں (6:116) 62. عدل و انصاف پر قائم رہو (5:8) 63. جرائم کی سزا مثالی طور پر دو (5:38) 64. گناہ اور بد اعمالیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرو (5:63) 65. مردہ جانور, خون, سور کا گوشت ممنوع ہیں (5:3) 66. شراب اور منشیات سے بچو (5:90) 67. جوا مت کھیلو (5:90) 68. دوسروں کے معبودوں کو بُرا مت کہو (6:108) 69. لوگوں کو دھوکہ دینے کی خاطر ناپ تول میں کمی مت کرو (6:152) 70. خوب کھاؤ پیو مگر حد سے تجاوز نہ کرو (7:31) 71. مسجدوں میں عبادت کے وقت اچھے کپڑے پہنو (7:31) 72. جو تم سے مدد اور حفاظت و پناہ کا طلبگار ہو اسکی مدد اور حفاظت کرو (9:6) 73. پاکیزگی اختیار کرو (9:108) 74. اللہ کی رحمت سے کبھی نا اُمید مت ہونا (12:87) 75. لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے کیے گئے بُرے کام و گناہ اللہ معاف فرما دے گا (16:119) 76. لوگوں کو اللہ کی طرف حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلاؤ (16:125) 77. کوئی کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا (17:15) 78. مفلسی و غربت کے خوف سے اولاد کا قتل مت کرو (17:31) 79. جس بات کا علم نہ ہو اُس کے پیچھے مت پڑو. (17:36) 80. بے بنیاد اور لغو کاموں سے پرہیز کرو (23:3) 81. دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت مت داخل ہو (24:27) 82. جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں, اللہ اُن کی حفاظت فرمائے گا (24:55) 83. زمین پر عاجزی و انکساری سے چلو (25:63) 84. اپنی دنیاوی زندگی کو نظرانداز مت کرو (28:77) 85. اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکارو (28:88) 86. ہم جنس پرستی سے اجتناب کرو (29:29) 87. اچھے کاموں کی نصیحت اور برے کاموں کی ممانعت کرو (31:17) 88. زمین پر شیخی اور تکبر سے اِترا کر مت چلو (31:18) 89. عورتیں اپنے بناؤسنگھار کی نمائش مت کریں (33:33) 90. اللہ تمام گناہ معاف کردے گا سوائے شرک (39:53) 91. اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو (39:53) 92. برائی کو بھلائی سے دفع کرو (41:34) 93. مشورے سے اپنے کام سرانجام دو (42:38) 94. تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جس نے سچائی و بھلائی کو اختیار کیا ہو (49:13) 95. دین میں رہبانیت کا کوئی وجود نہیں (57:27) 96. اللہ کے ہاں علم والے کے درجات بلند ہیں (58:11) 97. غیرمسلموں کے ساتھ منصفانہ سلوک و احسان اور اچھا برتاؤ کرو (60:8) 98. اپنے آپ کو نفس کی حرص سے پاک رکھو (64:16) 99. اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو, وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے (73:20)
|