بھارت کے مقابلے میں پاکستان پرامن ملک ہے !


بھارت کے مقابلے میں پاکستان پرامن ملک ہے !

08.03.2026
تحریر سہیل احمد اعظمی
بھارت کے مقابلے میں پاکستان پرامن ملک ہے !
بھارت موجودہ حالات میں دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے جہاں پر نہ تو اقلیتوں کی جان و مال خاص کر مسلمان، سکھ، عیسائی، بدھ مت محفوظ ہیں اور نہ ہی وہاں پر سیاحوں کے حالات پرامن ہیں، آئےروز مساجد، چرچ، نمازیوں، عیسائیوں پر حملوں کے واقعات سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں خاص کر مسلمانوں کو انہوں نے ٹارگٹ کیا ہوا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں مساجد شہید کی جا چکی ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں ،عیسائیوں کو مذہب کی بنیاد پر قتل کیا جا چکا ہے یہ سب کچھ مودی حکومت کی سرپرستی اور اس کی پروردہ دہشت گرد تنظیموں بےجے پی ،بجرنگ دل، آر ایس ایس،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی چھتری تلے ہو رہا ہے گزشتہ دنوں ایک 14 سالہ مسلمان جو کہ روزے کی حالت سے تھا اس کے دوستوں نے گھر سے اٹھایا بر تھ ڈے پارٹی کے لئے پھر جب وہ اپنا روزہ افطار کر رہا تھا اس کے ماتھے پہ گولی مار کر اسے شہید کر دیا گیا لیکن اسے حکومت اور قانون کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں ملی کیونکہ قاتلوں کا تعلق بے جے پی سے تھا اس لیے مقتول شہید کی فیملی کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں اسی طرح ایک مسلمان کسان اپنی زمین پر نماز ادا کر رہا تھا اسے چند بلوائیوں نے مارنا شروع کر دیا کہ تم کھلے عام نماز کیوں پڑھ رہے ہو، 25 دسمبر کے دن عیسائیوں کے کرسمس ڈے کے موقع پر ان کے ایک سٹال کو تباہ و برباد کر ڈالا ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے جس کی ویڈیو پوری دنیا میں جہاں ایک طرف عیسائیوں کی ناراضگی کا باعث بن گئی وہاں ہندوستان کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کے سامنے آیا ،ایک اور ویڈیو میں بجرنگ دل کا ایک لڑکا ایک مسلمان باپ بیٹے کو لاٹھی سے مار رہا ہے اور گالم گلوچ بھی کر رہا ہے ،بھارت کے ان حالات کے باعث وہاں کا ٹورازم بری طرح متاثر ہو رہا ہے ،اس کی وجوہات میں انفراسٹکچر میں کمی، حفاظتی اقدامات کا فقدان، ماحولیاتی خرابیاں، مہنگائی کا ارد گرد کے ممالک سری لنکا، بنگلہ دیش، برما کے مقابلے میں بڑھنا اور کرائم لوٹ مار کی شرح میں اضافہ اس کے علاوہ بھارت کے کئی علاقوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کے باعث ٹورسٹ کا وہاں جانا خطرے سے خالی نہیں، اس کے مقابلے میں اگر پاکستان کی ٹورازم کا ہم جائزہ لیں تو پاکستان اس وقت اس اہم شعبے میں گروتھ کر رہا ہے انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کی سیاحت کی انڈسٹری بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کی بڑی وجہ یہاں کا خوبصورت لینڈسکیپ ،ثقافتی ورثہ خاص کر کالاش کی قدیم سرزمین، وہاں کا کلچر اور علاقائی قدرتی خوبصورتی، شمالی علاقہ جات، کشمیر، کاغان، کالام، مری، بلوچستان کے نظارے، ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ ریٹنگ کے مطابق پاکستان کو چھٹے درجے کی نمایاں پوزیشن حاصل ہے، پاکستان کے سیاحت کے شعبے نے 2022 میں چھ فیصد پاکستان کی جی ڈی پی میں حصہ ڈالا، پاکستان میں سیاحوں کی جس طرح آو بھگت کی جاتی ہے اور جس طرح ان سے برتاؤ کیا جاتا ہے اس کی بازگشت پوری دنیا کے وی لاگرز کے سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث آئے روز سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے ان کے لیے یہاں تفریحی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی قابل دید ہے، ان کے مطابق پاکستان جیسے مہمان نواز جو بغیر کسی لالچ کے کسی بھی سیاح کو اپنا مہمان بنانے میں پس و پیش سے کام نہیں لیتے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستانیوں کی اس مہمان نوازی جس کی ہمارا مذہب میں بھی تاکید کرتا ہے دنیا کے کئی وی لاگر سیاح جن میں کینیڈا کی سلوٹر بلورز، روزی گیبرپلی نے 2022 میں اسلام قبول کیا اور پاکستانی لڑکے سے شادی بھی کی، اس طرح امریکہ کی ایک ہونیجا ربنسن کے دورہ پاکستان کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا سیاحت میں مقام بڑھا اور ہماری حکومت نے جس طرح او نیچا کو ڈیل کیا اسے دنیا بھر کے سیاحوں نے سراہا، پاکستان آنے کا پروگرام بنایا اسی طرح اسٹریلیا کی وی لاگر ڈریو بنسکی کے مطابق تمام تر منفی میڈیا کوریج کے باوجود پاکستان کی مہمان نوازی کلچر یہاں کے لوگوں کا رویہ دنیا بھر میں اعلی ہے، اکثر سیاحوں کے مطابق پاکستان کے کھانے دنیا بھر کے کھانوں میں بہترین ہیں اور یہاں کے ہوٹل بھی انتہائی سستے اور معیاری ہیں، ایک کیتھولک پادری مائیکل تھامس جو کہ انگلینڈ کا رہنے والا تھا اس کے دل میں ہمیشہ یہ خیال تھا کہ خدا ایک ہے یا تین ،جب وہ لاہور کے ایک سیمینار میں شرکت کے لیے آیا تو اس کی ملاقات ایک عالم سے ہوئی جس سے اس نے یہی سوال کیا عالم نے اسے کہا کہ اللہ ایک ہے قل ھو اللہ احد ،اس نے چند دنوں کے بعد اسلام قبول کر لیا اس نے اپنا نام عبداللہ رکھا، اس طرح دوسرا واقعہ ایک عیسائی لڑکی کا ہے جو قران کو سن کر کراچی میں رو پڑی اس نے جب اذان کی اواز سنی تو انتہائی متاثر ہوئی ، اسے ایک انگریزی ترجمے والا قرآن دیا گیا اس نے جب سورۃ مریم پڑھی تو کہنے لگی کہ مجھے ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے یہ کتاب مجھ سے بات کر رہی ہے، اس نے صرف 12 دنوں کے اندر اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام جیسیکا سے تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا، اسی طرح ایک اور ہندو سکالر راجیو پٹیل جو کہ بھارت میں پی ایچ ڈی سکالر تھا پاکستان میں مذاہب پر تحقیق کرنے آیا اور مسجد میں ایک لیکچر سن رہا تھا جس کا عنوان تھا اللہ کے وجود کے سائنسی ثبوت، اس نے عالم سے ثبوت مانگا اور اسے کہا کہ اللہ سے ڈائریکٹ سوال کرو تنہائی میں بتوں کی پوجا سے کچھ حاصل نہ ہوگا اللہ سے اس کا تعلق بننے کے بعد اس نے بھی اسلام قبول کر لیا ہم مسلمانوں نے قرآن کو الماریوں کی زینت بنایا ہوا ہے جبکہ غیر مسلم اس سے بڑھ کر اور یہاں آنے والے سیاح ہمارے اعلی اخلاق، اسلامی اقدار، مہمان نوازی، اسلامی کلچر کو دیکھ کر اسلام قبول کر رہے ہیں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں اگر کسی صحابی کے گھر میں کچھ دنوں تک کوئی مہمان نہ آتا تو وہ پریشان ہو جاتے کہ کہیں اللہ ہم سے ناراض تو نہیں ہو گیا اللہ کرے ہم جس طرح سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں اسی طرح ہم اپنے مسلمان بھائی کا بھی اکرام کریں،فرقہ واریت مذہبی تعصب، قومیت، علاقائیت کا بت پاش پاش کر کے اسلام ،پاکستان کا مثبت تاثر پوری دنیا کو دکھائیں کہ ہم پرامن شہری اور ہمارا ملک پرامن ملک ہے امین 
Sohail Aazmi
About the Author: Sohail Aazmi Read More Articles by Sohail Aazmi: 194 Articles with 218335 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.