نعیم صدیقیؒ 2002ء - 1914ء

۴ جون ۱۹۱۴ء کو خان پور ضلع جہلم (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم جناب قاضی سراج الدین صاحب مرحوم کی نگرانی میں حاصل کی، اس کے بعد قریب کے ایک مدرسے میں داخلہ لیا اور وہیں سے فارسی میں سندِ فضیلت حاصل کی۔ نوجوانی میں ہی مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں اور ان کی برپا کردہ تحریک ۔۔۔ جماعت اسلامی سے متاثر ہوکر اس کے رکن ہوگئے۔ ۱۹۴۷ء تک جماعت کے مرکز دارالاسلام پٹھان کوٹ سے وابستہ رہے۔ اس کے بعد جب تقسیم ملک عمل میں آئی تو ہجرت کرکے لاہور چلے گئے اور مرکز جماعت سے وابستہ ہوکر مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

نعیم صدیقی نظم و نثر دونوں پر یکساں اور کامل عبور رکھتے ہیں۔ ۲۵ سے زیادہ شعری ونثری کتابوں کے مصنف ہیں۔ متعدد علمی و ادبی رسالوں کی ادارتی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اپنی حیات میں ہی انھیں اپنے مؤقر جریدے ’ترجمان القرآن‘ کی ادارت کی ذمہ داری تفویض فرما دی تھی۔ ادبی جریدے ’’سیارہ‘‘ لاہور کے مدیراعلیٰ بھی رہے۔ ۲۵ ستمبر ۲۰۰۲ء کو لاہور میں انتقال ہوا۔

موصوف کی تصنیف و تالیف کردہ اہم کتب درج ذیل ہیں: * محسنِ انسانیتؐ * المودودی * تحریکی شعور * تحریک اسلامی: دوسری اجتماعی تحریکوں کے مقابل میں * حق و باطل * اپنی اصلاح آپ * بنیاد پرستی * بیمہ زندگی * کمیونزم یا اسلام * ہندستان کے فسادات اور ان کا علاج * افشاں (مجموعہ انتخابِ کلام) * نور کی ندیاں رواں *نغمہ احساس۔
Hafiz Muhammad Ali
About the Author: Hafiz Muhammad Ali Read More Articles by Hafiz Muhammad Ali: 3 Articles with 5849 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.