گوبھی کے خاندان سے تعلق
رکھنے والی بروکلی (broccoli)اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے تیزی سے دنیا
بھر میں مقبول ہورہی ہے اور اسے دنیا کی صحت بخش ترین خوراک قرار دیا جارہا
ہے۔100گرام بروکلی میں 89.30گرام پانی ‘ 2.82گرام لحمیات ‘ 2.6گرام ریشہ‘
47ملی گرام کیلشیم‘ 21ملی گرام میگنیشم ‘ 316ملی گرام پوٹاشیم ‘0.41گرام
جست ‘ 0.3071ملی گرام تھائمن‘ 0.639ملی گرام نیاسین‘ 0.78ملی گرام وٹامن ای
‘ 89.2 ملی گرام وٹامن سی ‘ 0.73ملی گرام فولاداور 33ملی گرام سوڈیم سمیت
دیگر کئی اہم غذائی جز ُشامل ہوتے ہیں۔
بروکلی کے حوالے سے کی جانے والی جدید تحقیقات کے مطابق اس میں کولیسٹرول
کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر روز ڈیوڈسن کی تحقیق کے مطابق
بروکلی کے مسلسل استعمال سے جوڑوں کے درد کے عارضے کو بڑھنے سے نہ صرف روکا
جاسکتا ہے بلکہ اس سے محفوظ بھی رہا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کی ٹیم نے اپنی لیبارٹری میں خلیوں اور چوہوں پر
ایک تجربہ کیا جس سے پتہ چلا کہ بروکلی میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جو
ہڈیوں کو نقصان پہنچانے والے انزائم یا کیمیائی خمیر کا راستہ روکتا ہے۔
تحقیق کار کہتے ہیں کہ ہڈیوں کو نقصان سے بچانے والا یہ مرکب‘ جسے گلوکو
رافانن کہا جاتا ہے‘ بند گوبھی میں بھی پایا جاتا ہے۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر
روز ڈیوڈسن کہتی ہیں کہ بروکلی یا گوبھی میں پایا جانے والا یہ مرکب جوڑوں
کے ورم سے ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان کو د ُور تو نہیں کرسکتا مگر یہ اس
سے بچنے کا ممکنہ حل ہوسکتا ہے۔
اب تک کی جانے والی کئی جدید تحقیقات کے مطابق بروکلی میں موجود پوٹاشیم
اعصابی نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہوتا ہے‘یہ دماغی افعال کو بہتر کرنے
کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔پوٹاشیم کے ساتھ
میگنیشم اور کیلشیم بلند فشار خون کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتا
ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی سردی سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے۔اس میں موجود
گلکوریپائنن(glucoraphanin) جلد کے خلیوں کو ٹو ُٹ پھو ُٹ سے بچاتا ہے۔
بروکلی میں موجود اعلیٰ درجے کا کیلشیم اور وٹامن کے ہڈیوں کو خستگی سے
بچاتا ہے ۔ ایک پیالی بروکلی میں ایک پیالی چاول یا بھٹے ُسے زیادہ لحمیات
ہوتے ہیں جب کہ حراروں کی مقدار اس سے نصف ہوتی ہے۔یہ قبض سے بچاتاہے‘
ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور خون کی شکر کو قابو میں رکھتا ہے۔اس کا استعمال
دل کے د ورے اور فالج کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بروکلی کی خاصیتوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے اسے بھاپ میں
پکانا ضروری ہے۔ زیادہ پکانے سے اس کے غذائی اجزاءضائع ہوجاتے ہیں۔ہفتہ میں
کم از کم 3مرتبہ ایک سے 1½پیالی بروکلی کو اپنی غذا کا حصہ ّ بنائیں۔
چند دلچسپ حقائق
٭”گولڈن اسٹیٹ“ کیلی فورنیا اپنے عوام کے لئے 90فیصد بروکلی خود پیدا کرتا
ہے۔اسی وجہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا نام تبدیل کرکے ”بروکلی اسٹیٹ“
رکھ دینا چاہئے۔
٭ حل پذیر ریشے اور غیر حل پذیرریشے دونوں جسم کے لئے انتہائی ضروری
ہیں۔خوش قسمتی سے بروکلی سے یہ دونوں ریشے بیک وقت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
٭جب سے امریکیوں نے بروکلی کی پیداوار شروع کی ہے اوسطاً ہر امریکی 4پاﺅنڈ
سالانہ بروکلی کھاتا ہے۔
٭محض 100گرام بروکلی 2 دن کی وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی
ہے۔
٭بروکلی کسی زمانے میں اٹالین اسپاراگیس (asparagus)کے نام سے معروف
تھی۔بروکلی اطالوی لفظ بروکو(brocco)سے لیا گیا ہے جس کے معنی
برنچ(branc)ہیں۔ |