دس پھل دس فوائد

قارئین! صحت سے متعلق معلومات ہر کوئی جاننا چاہتا ہے اور اپنی صحت کے بارے میں ہر کوئی فکر مند رہتا ہے۔میں بحیثیت ڈاکٹر اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ جتنی معلومات میرے پاس ہیں وہ آپ کے ساتھ بھی شئیر کروں۔ سوشل میڈیا اور میگزین میں میں لکھتا رہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو میرا یہ مضمون پسند آئے گا۔ اس مضمون میں میں نے دس پھلوں کے دس دس خواص بیان کیے ہیں جو یقیناً بہت ساروں کے لئے فائدہ مند ہوں گے کیونکہ پھلوں کا استعمال تو ہم اپنی روز مرہ زندگی میں کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کے خواص سے آ گاہی نہیں ہوتی۔ چلیں وقت برباد کیے بغیر ہم اپنے اصل موضوع کی طرف آتے ہیں۔
پھلوں کے فوائد:

1۔گریپ فروٹ
۱۔گریپ فروٹ جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے۔
۲۔جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
۳۔وزن میں کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
۴۔بے خوابی میں مبتلا لوگ اس کا استعمال ضرور کریں۔
۵۔کھانسی اور گلے کی خراش میں کھانا فائدہ مند ہے۔
۶۔معدے کی تیزابیت دور کرتا ہے۔
۷۔موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔
۸۔چھاتی کے کینسر میں فائدہ مند ہے۔
۹۔لبلبے کے سرطان میں مفید ہے۔
۱۰۔شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
 

image


2۔اسٹرابری
۱۔دانتوں اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔
۲۔ سوجن اور ورم میں کمی لاتی ہے۔
۳۔نزلہ وزکام سے ہونے والے انفیکشن کا خاتمہ کرتی ہے۔
۴۔کینسر کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔
۵۔امراض چشم میں فائدہ مند ہے۔
۶۔اس کے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔
۷۔کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتی ہے۔
۸۔ جھریاں پڑنے سے روکتی ہے۔
۹۔جوڑوں کے درد اور گنٹھیا میں مفید ہے۔
۱۰۔پیاس کو کنڑول کرتی ہے ۔

3۔آم
۱۔جنسی طاقت کو بڑھاتا ہے۔
۲۔دماغ کو تیز کرتا ہے۔
۳۔جلد سے داغ دھبوں خاتمہ کرتا ہے۔
۴۔کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
۵۔ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
۶۔معدے کی تیزابیت اور بد ہضمی کو درست کرتا ہے۔
۷۔کمزور اور لاغر جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
۸۔کولیسٹرول کم کرتا ہے۔
۹۔آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔
۱۰۔جلد سے داغ دھبے پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

4۔کیلا
۱۔کمزوری اور لاغری کو دور کرتا ہے۔
۲۔پیٹ کے کیڑوں کو خاتمہ کرتا ہے۔
۳۔خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
۴۔یہ تھکاوٹ کو بھگاتا ہے۔
۵۔ماں بننے والی عورتوں کے لئے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
۶۔بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
۷۔بعض سانس کی بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔
۸۔ذہنی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
۹۔ذیابیطس جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔
۱۰۔ہڈیوں کی نشو و نما میں مفید ہے۔
 

image

5۔سیب
۱۔سیب قبض کو دور کرتا ہے۔
۲۔امراض قلب میں مفید ہوتا ہے۔
۳۔خون میں شکر کی سطح کو نارمل رکھتا ہے۔
۴۔ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
۵۔جلد کی رنگت نکھارتا ہے۔
۶۔وزن میں کمی کرتا ہے۔
۷۔کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
۸۔ایک سیب روزانہ کھائیں اور صحت پائیں۔
۹۔جوڑوں کے امراض میں کھانا مفید ہے۔
۱۰۔سرطان جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے۔

6۔خربوزہ
۱۔خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
۲۔جسم کو موٹا کرتا ہے۔
۳۔پٹھوں اور رگوں میں لچک پیدا کرتا ہے۔
۴۔بینائی کو تیز کرتا ہے۔
۵۔دانتوں کی تکالیف سے نجات دلاتا ہے۔
۶۔گردوں کی پتھری سے نجات دلاتا ہے۔
۷۔معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے۔
۸۔جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
۹۔نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
۱۰۔قبض کو دور رکھتا ہے۔

7انگور
۱۔بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
۲۔سرطان کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
۳۔چہرے کی رنگت مکھارتا ہے۔
۴۔اعصابی بیماریوں کے خلاف مفید ہے۔
۵۔معدے اور گیس کے مرض سے نجات دلاتا ہے۔
۶۔لاغری اور کمزوری میں طاقت دیتا ہے۔
۷۔ہاضمے کو درست کرتا ہے۔
۸۔خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
۹۔ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
۱۰۔دمے کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
 

image

8۔امرود
۱۔نکسیر کا خاتمہ کرتا ہے۔
۲۔بھوک کو بڑھاتا ہے۔
۳۔پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
۴۔خناق دور کرتا ہے۔
۵۔دل اور معدے کے لئے مفید ہے۔
۶۔پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
۷۔دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۸۔قبض کو دور کرتا ہے۔
۹۔خونی بواسیر میں اکسیر ہے۔
۱۰۔حیض کی بے قاعدگی میں مفید ہے۔

9۔انار
۱۔خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
۲۔دل و دماغ کو تازگی و فرحت بخشتا ہے۔
۳۔جلن اور سوزش کھانا مفید ہے۔
۴۔زرد رنگ کے دست روکنے میں مدد گار دیتا ہے۔
۵۔یرقان میں اس کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔
۶۔منہ کے زخموں کو درست کرتا ہے۔
۷۔پروسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
۸۔چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے۔
۹۔خون ضائع ہونے والی کمزوری میں مفید ہے۔
۱۰۔خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھتا ہے۔

10۔لیموں
۱۔متلی کوروکتا ہے۔
۲۔دانتوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔
۳۔یہ جلد کو صاف کرتا ہے۔
۴۔منہ کے چھالوں میں غرارے کرنا مفید ہے۔
۵۔پھوڑے پھنسیوں سے نجات دلاتا ہے۔
۶۔وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
۷۔گردوں میں پتھری بننے سے بچاتا ہے۔
۸۔جسم سے یورک ایسڈ کا خٰاتمہ کرتا ہے۔
۹۔بخار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۱۰۔چہرے کے داغ دھبے ،دانوں اور کیل مہاسوں میں مفید ہے۔
 

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Research shows that people who eat more fruits and vegetables as part of an overall healthy diet may have a lower risk of some chronic diseases. Eating a healthy diet rich in fruits and vegetables may reduce your risk for heart disease, including heart attack and stroke and may also protect against certain types of cancer.