کالے بھُنے چنے کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو ڈاکٹر کی پہنچ سے دور رکھیں

پروٹین، فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں۔ ذائقہ میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں۔ کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کا استعمال ضرور شروع کر دیں گے۔

قوت مدافعت میں اضافہ
بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو انکے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر ان میں منقہ یا کشمش ملا کر رکھ سکتے ہیں۔ اسکے باقاعدگی سے استعمال کے بعد آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت شائد ناں پڑے۔
 

image


کولیسٹرول گھٹاتا ہے
کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے کالے چنے کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔

ذیابیطس میں مفید
ذیا بیطس کے مریض آسانی سے بھنے چنے کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈکس کم ہوتا ہے۔ اسکے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتا ہے۔اور انرجی میں بھی کمی نہیں آتی۔

وزن کم کرتا ہے
اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہونے والی کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔ یعنی یہ جسمانی قوت بڑھاتے ہیں لیکن وزن نہیں۔

آنتوں کی صحت
بھنے چنے کا استعمال آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ کر انھیں کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے مفید ہے اور اس میں موجود فائبر قبض اور دیگر نظام ہضم کے مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔
 

image


خواتین کی صحت
خواتین اگر بھنے چنے کا استعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات، وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے لئے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔

بچوں کی نشوونما
بھنے چنے کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بھی بہت نفع بخش ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو بچوں کو اس میں کشمش اور مصری وغیرہ ملاکر کھلاسکتے ہیں۔

کھانسی سے نجات
کھانسی کی صورت میں بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔ کھانسی کے لئے بھنے کالے چنے دو چمچ، مصری ایک چمچ، کالی مرچ اور سفید مرچ آدھا آدھا چمچ لے کر پیس کر رکھ لیں۔صبح ناشتے اور رات کھانے سے دو گھنٹے پہلے کھا لیں۔ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی انشاء اللّٰہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: