نوازحکومت سیاسی فقیرہو گئی ہے ....؟؟؟
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
حکومت نے خاموشی سے بجلی کی قیمتوں میں
5روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، کیااَب بھی حکومت نہیں جائے گی...؟؟؟؟
اَب اِس میں کوئی ابہام باقی نہیں ہے کہ لانگ مارچیوں اور انقلابیوں کے
جائز وناجائزمطالبات کے سامنے نوازشریف کی حکومت سیاسی فقیرہوگئی ہے،اِس کا
اندازہ یوں لگایاجاسکتاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اقتدارکے سواسال جن
مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کوکبھی سیاسی گھاس ڈالنابھی گورانہ کیا آج
یہ اُن کو فون پہ فون کرکے اُن ہی سے رابطہ کررہے ہیں،اوریہ اور اِن کے
وزراء گرگرکرالتجائیں کررہے ہیں اورہر حربے استعمال کئے جارہے ہیں جن میں
چمک دکھاکرتو کسی کو حکومت میں وزراتوں کالالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے کے
وعدے اور دعوے کئے جارہے ہیں اور کھلے لفظوں کہاجارہاہے کہ آج بس ایک بار
نوازشریف کی کمرمضبوط کردیں تو پھر سب کی تقدیربدل جائے گی اوراَب تو
موجودہ حالات میں یہ بھی محسوس ہورہاہے کہ نوازحکومت والے اپنے اقتدار کو
بچانے کے لئے اِس حدتک سیاسی طور پر گرچکے ہیں کہ ایسالگتاہے کہ جیسے آج
اگراِنہیں کسی گدھے کو بھی کاندھے پر اُٹھاناپڑے تو یہ اِس سے بھی گریزنہیں
کریں گے،اُدھریہ حقیقت ہے کہ موجودہ ساری سیاسی ہلچل کے ذمہ دارصرف
وزیراعظم نوازشریف اور اِن کے وہ شاہانہ اقدامات اور آرڈیننس ہیں جو اُنہوں
نے اپنے مفادا ت کے لئے نفاذ کئے یا کروائے ہیں آج اگرواقعی مائنس نوازشریف
فارمولے پر عمل کرلیاجائے اور مارچیوں اور انقلابیوں کے تمام مطالبات مان
لئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے کہ مارچ اور انقلاب والے اپنے اعلان کو واپس
لے لیں اور 14اگست کو ا سلام آبادجانے اور دھرنابھرنادینے کا پروگرام ترک
کردیں شرط تو یہی ہے مگر ایساکرے گاکون ...؟آج اگر حکومت مارچیوں اور
انقلابیوں کے مطالبات کو اَنااور ضدکامسئلہ نہ بنائے تو وہ سب کچھ ممکن
ہوسکتاہے آج جِسے سب ناممکن سمجھ رہے ہیں۔
کیااَبھی حکومت نہیں جائے گی..؟یہ کیسی حکومت ہے کہ جس پر لانگ مارچیوں اور
انقلابیوں نے دودھاری چھری لٹکارکھی ہے مگر پھر بھی یہ ھیراپھیری سے
بازنہیں آئی ہے ایک طرف یہ لانگ مارچیوں اور انقلابیوں سے نمٹنے کے لئے
محاذکھلے ہوئے ہے تو دوسری طرف عوام پر مہنگائی کے بم گرانے سے بھی نہیں رہ
رہی ہے،خبرہے کہ پچھلے دِنوں حکومت نے اعلان کئے بغیررات ہی رات چوروں کی
طرح چپکے سے بجلی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی یونٹ اضافہ کردیاجس کی وجہ سے
رواں ماہ صارفین کو بھاری رقوم کے بل ہاتھ آئے ہیں خبر ہے کہ حکومت نے ایک
سال قبل نیا ٹیرف متعارف کرواتے ہوئے پانچ سلیپ ختم کرکے گھریلوصارفین کے
لئے پیک آورز اور آف پیک آورزکے دوسلیپ لاگوکردیئے جن کے نرخ پیک آورزمیں
18روپے اور آف پیک آورزمیں12روپے فی یونٹ مقررکئے گئے لیکن حکومت نے جب یہ
دیکھاکہ قوم انقلابیوں اور مارچیوں کے ساتھ ہونے کو ہے توحکومت نے اپنے
شاطروزراء سے مشوروں کے بعدجون میں خاموشی سے ٹیرف میں تبدیلی کردی اور
گھریلوصارفین بجلی پر مہنگائی کا بم یوں گرداہے کہ وہ صارفین جوآف پیک
آورزکے تحت نرخ 12روپے دیاکرتے تھے اَب وہ 17روپے فی یونٹ اداکیاکریں گے جس
کے بعدپیک آورزاور آف پیک آورز کے درمیان فرق تقریباََ ختم ہوگیاہے اَب نئے
فارمولے کے بعدرواں ماہ لیسکو میں بجلی کے صارفین کو17اور 18روپے فی یونٹ
کے حساب سے بل بھیجے گئے ہیں جیسے ہی یہ بل صارفین کے ہاتھ لگے اَن کے چودہ
طبق روشن ہوگئے اور اِن کے ہوش اڑگئے معلوم ہواہے کہ بغیرائیرکنڈیشنرکے
گھروں کو اِس ماہ اوسطاََ8سے10ہزارروپے جبکہ ایک ائیرکنڈیشنر والے گھروں کو
15سے20ہزارروپے کے بل نوازحکومت نے خاموشی سے بھیج دیئے ہیں اور اِس پر یہ
دعویٰ بھی ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانااور غریبوں کی حالاتِ زندگی
بہترکرنانوازحکومت کا اولین اقدام ہے اگراِس حکومت میں غریبوں کو ایسے ہی
ریلیف دیاگیاتو پھر کیوں نہ مُلک کے مہنگائی کے مارے غریب لوگ اِس ظالم
حکومت سے نجات اور جلدچھٹکارے کے خاطر عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے
پیچھے یوں نہ ہوں...؟؟سوچیں جب جمہوراور جمہوریت کے لبادے میں لپٹی حکومت
عوام سے زیادہ اپنے مفادات کا سوچے اور اپنے ہی لئے اقدامات کرتی رہے تو
پھر مُلک کے غریب تو دوسروں کی جانب ہی دیکھیں گے اور کسی نہ کسی کو اپنے
دردکا مسیحامان کر اُس کے ہی پیچھے ہولے گی جیساکہ آج سواسالہ نوازحکومت کے
غریب کُش اقدامات کے بعد قوم کی نظرعمران خان اور ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری
پر لگ گئی ہے اور قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ اَب یہی دونوں اشخاص ہی مُلک کی
غریب قوم کی تقدیر بدلیں گے اور مُلک کو صحیح معنوں میں انقلاب اور تبدیلی
کی راہ سے گامزن کرکے غریبوں کو اِن کا حق دیں گے اور مُلک کو کاروباری
نوازشریف خاندان سمیت زرداری فیملی اور جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم
چوہدریوں سے نجات دلوائیں گے،آج قوم عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے
ساتھ ہے اور دُعاگوہے کہ اﷲ اِن دونوں کو ثابت قدم رکھے اور اِنہیں اِن کے
مقاصدمیں کامیاب کرے۔اور مُلک کو نوازشریف کی سیاسی فقیرہوتی حکومت سے
جلدنجات دلواکر مُلک و قوم کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنارے کرے ۔آمین۔
بہرحال ...آج گرماگرم مُلکی سیاست میں لکھنے کو تو بہت کچھ ہے مگر کیا کروں
..؟طبیعت ہی کچھ سُرمیں نہیں ہے،بس عادتاََ لکھنے کو بیٹھ گیاہوں،کوشش کروں
گاکہ کچھ مختصرلکھوں ،اور کم وقت میں اُس نُوراکُشتی کا احاطہ کروں ،آج جو
میرے مُلک میں کھیلی جارہی ہے،جیساکہ میں اپنے کالموں میں پہلے بھی کہہ
چکاہوں کہ ایک عرصے سے میرے مُلک کے سیاستدانوں میں اقتدارکے لئے نوراکُشتی
کا عنصرغالب ہے،اوراَب موجودہ حالات میں تو اِس کا مشاہدہ باآسانی کیا
جاسکتاہے ،یعنی یہ کہ آج جو برسرِاقتدارہے ،اِس نے بھی ماضی میں ایسی ہی
نوراکُشتی کا ڈھونگ رچایاتھاآج جس کا اِسے سامناہے اور آج جو حزبِ اختلاف
میں بیٹھاہے اُسے بھی کبھی ایسی ہی نوراکُشتی سے واسطہ پڑاتھا ،اِن حالات
میں جس کے سہارے یہ اپنا سیاسی قداُونچاکرنے پر لگاہواہے الغرض یہ کہ آج
ہماری سیاست کے میدان اور اقتدارکی دوڑمیں نُوراکُشتی کا عنصرایساہی لازم
وملزوم ہوگیاہے جیساکہ کسی جسم کے لئے خون اور اِنسانوں کے سانس لینے
اوراِنہیں زندہ رہنے کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے یکدم اِسی طرح ہماری
سیاست اور اقتدار کی جنگ کے لئے نُوراکُشتی کی حیثیت ہوگئی ہے۔ بقولِ
شاعر:۔
ارضِ وطن سے کوئی بھی مخلص نہیں ہے
آج ہر دردمنددل میں یہی اِضطراب ہے
وہ حزبِ اختلاف ہوکہ حزبِ اقتدار
سچ پوچھیئے تو دونوں کی نیت خراب ہے
اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کا
کھیلا جانے والا نوراکشتی کا کھیل اُس عروج پر پہنچاہوادکھائی دے رہاہے
جہاں سے کوئی بھی خودنیچے گرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں رہاہے، مگر حقیقت یہ
ہے کہ اِس کش مکش میں کسی نہ کسی کو توضرورہی نیچے گرناہوگا،کیوں کہ اَب
اِس کے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں رہ گیاہے، درحقیقت اِس کے کہ جن مقاصدکے لئے
یہ نوراکشتی کی جارہی ہے ،اِس سے بھی سب ہی واقف ہیں مگر کوئی بھی کھل کر
اپنے عزائم کو آشکارکرنے کو تیاریوں نہیں ہے کہ اِن کے عزائم کے عیاں ہوتے
ہی نوراکشتی کا مقصدخاک میں مل جائے گااور سارے گیم کی بچھائی گئی بساط
اُلٹ پلٹ ہوجائے گی،ایسالگتاہے کہ جیسے آزادی و لانگ مارچ اور انقلاب کا
نعرہ بلندکرنے والوں کے پیچھے خودحکومت کا ہی ہاتھ ہے، کیوں کہ حکومت
سواسال میں یہ اچھی طرح سے سمجھ چکی ہے کہ اَب حکومت کرنااِس کے بس میں
نہیں رہاہے، اور اِس نے عوام سے جو وعدے کئے تھے یہ اِنہیں بھی پوراکرنے
میں بُری طرح سے ناکام ہوگئی ہے اَب ایسے میں حکومت کی بس ایک یہی کوشش ہے
کہ خداکرے کہ ایساکوئی سیاسی عمل شروع ہوجائے کہ جو حکومت مخالف ہواور آج
اﷲ کا شکرہے کہ حکومت کی یہ دُعاقبول ہوئی اور اِن حالات میں کہ جب حکومت
خوداقتدارچھوڑنے کے لئے آمادہ دکھائی دیتی ہے اِس کی مخالفت کے لئے عمران
خان المعروف سونامی آزادی و لانگ مارچ اور دھرنے اور دوسری طرف علامہ
طاہرالقادری انقلاب کا جھنڈااُٹھائے حکومت کے خاتمے کے لئے 14اگست کو اسلام
آبادکی جانب روانہ ہونے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں،آج ایسابھی لگتاہے کہ
جیسے سب اپنے دیکھے اور اَن دیکھے مقاصداور انجام کے چکرمیں پڑے ہوئے ہیں
اِن کی اِن ہی کیفیات پر شاعرکاکہناہے کہ:۔
نفرت کا بول بالا کہیں انتشارہے
اِس غم میں آج قلب ونظرسوگوارہے
میرے بہشتِ ارض میں فتنوں کا ہے نزول
میرے وطن میں کشمکشِ اقتدارہے
یقیناآج آزادی اور لانگ مارچوں اور انقلابیوں کے انقلاب کی بازگشت نے
حکمرانوں اور اِن کے ظاہروباطن حامیوں کی نیندیں غائب کردیں ہیں تووہیں قوی
امکان ہے کہ اِن سب کے اوسان بھی خطاہوگئے ہوں گے مگرپھر بھی دنیا دکھاوے
کے لئے ہی صحیح گرماگرم سیاسی ماحول کو معمول پر لانے اور حالات کا کچھ نہ
کچھ مقابلہ کرنے کے خاطرحکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے
والے ہمارے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور اِن کی کچن کابینہ کے لوگ مُلک
کی دیگرجماعتوں کے سربراہان سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنی اِس کوشش
میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی بھی طرح سے لانگ اور آزادی مارچ اور انقلاب کا
نعرہ لگانے والوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کمرمضبوط کی جائے۔
آج اگر موجودہ حکومت کی سواسالہ کارکردگی کا جائزہ لیاجائے تو اِس میں کوئی
شک نہیں کہ ہمیں کوئی ایک سوراخ بھی ایسانظرآئے جس سے قوم کی بہتر اور
اچھائی کی نویدکی کوئی ایک ننھی سی بھی کرن دکھائی دے آج شایدایسے ہی
حکمرانوں اور اِن کے حامی چیلے سیاست دانوں سے متعلق شاعرنے کیا خوب کہاہے
وہ کہتاہے کہ:۔
وہ جن کی سیاست نے کیا مُلک کو غارت
اے قوم آج اُن کے عزائم پہ نظربھی
وہ جن کی حماقت نے کیا خونِ اخوت
کچھ ایسے عناصر کے جرائم پہ نظر بھی
آج مُلک میں جیسے جیسے 68ویں یوم ِ آزادی کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے
تودوسری طرف لانگ مارچ اور آزادی مارچ سمیت انقلاب کی آوازبلندکرنے والوں
کے عزائم سے نمٹنے کے لئے برسرِاقتدارجماعت کی پریشانیاں اور اِس کا
بلڈپریشربھی بڑھتاہی جارہاہے، تووہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھی کمرکس لی ہے
اوراِنہوں نے آنے والے وقت میں اپنی حکومت کے لئے پیداہونے والی مشکلات اور
پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے سیاسی قائدین سے زوراورشورسے مشاورتیں کرنی بھی
شروع کردیں ہیں جہاں وزیراعظم اور اِن کے وزراء اپنی اپنی پیشانیوں پرآئے
پسینوں کے ساتھ سیاسی قائدین سے رابطوں پہ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں تو
وہیں فرینڈلی اپوزیشن کا رول اداکرنے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے
چئیرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی انتہائی محتاط اندازے لانگ مارچ
و آزادی مارچ کرنے والی جماعت تحریک انصاف پاکستان کے چئیرمین عمران خان کو
فون اور سراج الحق سے بھی رابطے کئے ہیں اور اخبار ی خبروں کے مطابق اِس
دوران اُنہوں نے شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی جدوجہدکی حمایت کا
اعلان کیااور خدشہ ظاہر کیاہے کہ ٹکراؤ کی صورتحال میں جمہوریت کونقصان
پہنچ سکتاہے‘‘یعنی موجودہ حالات میں کچھ ایسے بھی ہیں جو صاف چھپ بھی نہیں
رہے ہیں اور سامنے بھی نہیں آرہے ہیں ‘‘ ایسے لوگوں سے حکمران جماعت اور
مارچیوں اور انقلابیوں کو بھی ہوشیاررہناچاہئے ایسے لوگ کسی کے لئے بھی کچھ
بھی ثابت ہوسکتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں کے لئے شاعریہ کہتاہے کہ:۔
جس سے وقار وطن کا بُلند ہو
میرے وطن میں ایسی سیاست کاقحط ہے
بے داغ کہہ سکیں جِسے بے لوث کہہ سکیں
میرے وطن میں ایسی قیادت کا قحط ہے
اَب آخرمیں چلتے چلتے میں یہ عرض کرناچاہوں گاکہ حکومت مخالف اور حکومت کے
حامی عناصر کو موجودہ حالات میں حاضردماغی اور ہوش مندی سے کام لیناہوگاکسی
کی ذراسی بھی غلطی کوئی بڑاسیاسی حادثہ رونماکراسکتی ہے جس کا خمیازہ ساری
قوم کو مدتوں بھگتناپڑسکتاہے اور ساتھ ہی یہ بھی خیال رہے کہ آزادی مارچ
کہیں کوئیک مارچ یا قید مارچ میں نہ تبدیل ہوجائے اور شاعرکے اِس شعرکے
ساتھ ہی اجازت چاہوں گاکہ:۔
لڑتے ہیں آج منصب وکُرسی کے واسطے
مِٹتے تھے کل جوجادہِٗ عشقِ جہادمیں
قوم و وطن کا آج کسی کو نہیں خیا
ل ڈوبی ہوئی ہے قوم سِیاسی مفادمیں |
|