کھلا خط
محترم جمہوری لیڈران کرام السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
یہ کھلاخط تحریک عظمت اسلام کی طرف سے ملک کے جمہوری حکمرانوں اور سیاسی
کھلاڑیوں کے نام ہے جنھوں نے یہود و نصاری کے کرپٹ جمہوری نظام کو قبول
کرکے ملک اور قوم کوشدیدکرب اور عذاب میں مبتلا کررکھا ہے اس وجہ سے ملک کو
صلیبی جنگ کی دلدل میں پھنسادیا گیا ہے بم دھماکے اور انسانیت کا قتل عام
ہورہا ہے رشوت،بددیانتی ،اسرعام ناچ رہی ہے معیشت ومعاشرت تباہ ہوگئی ہے
عدل وانصاف ختم ہوگیا ہے معاشرہ فحاشی وعریانی اورزناء کاری میں مبتلا ہے
نئی نسل نشہ کی عادی اور قوم لوط کے فعل میں مبتلا ہے میکالے/انگریز کے
تعلیمی نظام نے نسل نو کوتباہ کردیا ہے قوم ذہنی مریض ہوگئی ہے اور خود
کشیاں کررہی ہے نتیجتاً ملک میں زلزلے ،سیلاب اور قتل عام کی شکل میں اﷲ
تعالیٰ کے عذاب آرہے ہیں ۔
لہذا تمام قوم کے لیڈروں سے اپیل کی جاتی ہے اور دعوت دی جاتی ہے کہ وہ آپس
میں مل بیٹھ کراور اس مصدقہ/جعلی ووٹنگ اور یہود و نصاری کے کرپٹ ،نظام
باطل ، جمہوریت سے ملک وقوم کو نجات دلائیں اور اﷲ رب العزت سے توبہ بھی
کریں ۔
آج مسلم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اﷲ رب العزت کا دیا ہوانظام عدل وقسط یعنی
شریعت محمدی ﷺ کو ملک میں نافذ کریں تاکہ اﷲ رب العزت ہمیں زلزلوں ،سیلابوں
،قحط سالی اور آپس کی جنگ وجدل کے عذابوں سے محفوظ رکھیں (آمین)
ڈاکٹر نجم الدین |