مقصد کے فوائد

مقصد وہ لفظ ہے جس کو سنتے ہی ذہن میں یہی آتا ہے کہ ما ؤنٹ ایورسٹ سر کرنا، ریسکیو ۱۱۲۲ جیسا ادارہ بنانا، ٹیکنالوجی کے میدان میں جھنڈا گاڑنا صرف یہی کام ہیں جوکہ مقاصد کے زمرے میں آتے ہیں اور انکو مخصوص انسان ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کوئی بھی کام جو کہ آپ کرنا چاہتے ہیں اور جس سے آپ خود کو ثابت کر سکیں مقصد کے زمرے میں آتا ہے۔ مقصد اسکے سائز اور اہمیت سے ہٹ کر مقصد مقصد ہی ہوتا ہے۔ ہاں مگر یہ ضرور ہے کہ اسکے ساتھ کوئی اچھا کام کرنے یا لوگوں و معاشرے کی خدمت کا پہلو بھی جڑا ہو تو اچھا ہے۔

مقصد بہت چھوٹا سا بھی ہوسکتا ہے جس طرح کراچی میں ہی ایک تنظیم کام کر رہیے جو کہ بچا ہوا کھانا پیک کر کے لوگوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اسی طرح ذاتی طور پر بہت سے لوگ پودوں اور پرندوں کی نگہداشت کے لئے کام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی طرح کے او بہت سے چھوٹے چھوٹے کام ہیں۔
مقصد رکھنے کے زندگی میں فائدے درج ذیل ہیں۔

۱۔ انسا ن کو تحریک زندگی میں مقصد ہی دیتا ہے۔
انسان کسی بھی رنگ نسل مزہب جنس شعبے کا ہو وہ کوئی بھی اچھا مقصد متعین کر سکتا ہےا ور قدرت خود اسکو مدد فراہم کرتی ہے اسی لئے مقصد رکھنا زندگی پر جوش بناتا ہے۔
۲۔ مقصد ہونے کی بناء پر آپکی اپنی عزت نفس کو تقویت ملتی ہے۔ کام اچھا کر رہے ہیں یقین ہے کہ کچھ بن رہے ہیں تو یہ چیز خود بخود آپکی عزت نفس کو بہتر کرتی ہے اور آپ کی کولٹی آف لائف بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
۳۔ آپ کو مقصد کے حصول میں نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ کے تعلقات اچھے بنتے ہیں۔
۴۔ آُپ زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر لڑنا اور کڑھنا چھوڑ دیتے ہیں۔ کیونکہ جب آپکی نظر ایک بڑے مقصد پر ہے تو آپ چھوٹے چھوٹے مسئلوں کو آرام سے نظر انداز کر پاتے ہیں بلکہ وہ آپکے اندر خود ہی گھس نہیں سکتے۔
۵۔ آپ زندگی جیتے ہیں صرف دن نہیں گزارتے جی ہاں کوئی مقصد نہ ہو تو آپ صرف اپنا دن گزارتے ہیں اسکو مفید نہیں بناتے مگر جب مقصد ہو سامنے آپ وقت سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں اور ہر دن کو بہتر سے بہترین بناتے ہیں۔
۶۔ آُ روز کچھ نیا سیکھتے ہیں اگر کوئی مقصد سامنے نہ ہو تو آپ کچھ نیا اس تیزی اور دلچسپی سے نہیں سیکھ سکتے جس تیزی سے مقصد ہونے کی بنا ء پر سیکھ سکتے ہیں۔
۷۔ آپ کو ڈٹنا اور لڑنا بھی آنے لگتا ہے۔۔۔۔۔۔ اچھے معنوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ آپ مقصد کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا توڑ کرنا اسی صورت سیکھتے ہیں جب کوئی مقصد سامنے ہو۔
۸۔ آپ دوسروں کی مدد کرنا سیکھتے ہیں تنہا کچھ بھی حاصل کرنا ممکن نہیں آپ کو کسی نی کسی مرحلے پر دوسروں سے رابطہ کرنا پڑتا ہی ہے سو آُ دوسروں کو بھی مدد دیتے ہیں اور لیتے ہیں۔ یہ چیز زندگی کو خوشی دیتی ہے۔
۹۔ آپ کے لئے زندگی میں نئی راہیں تب ہی کھلتی ہیں جب آُپ کچھ اچھا کر رہے ہوں اور کسی مقصد کے حصول کے لئے کام کر ہے ہوں۔ آپ کو زندگی میں وہ وہ مواقع ملتے ہیں جنکے بارے میں آُ نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
۱۰۔ ای وقت آتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مقاصد کو حاصل کرتے کرتے آُ پ کچھ ایسا کر جاتے ہیں کہ آپ کے لئے زندگی کی ایک عظیم کامیابی بن جاتی ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 295616 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More