کامیابیوں کا اخیر!

 کامیابیاں انسان کی جدوجہد کا ثمرہ ہوتی ہیں. اسے معمولی شمار کرنا محنت کشوں کی ہنسی اڑانا ہے.لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ابتدا کی کامیابی کو "کامیابیوں کا نقطہ اخیر " بھی قرار نہیں دیا جا سکتا کہ اسی وہم میں بہترے آئندہ کی بڑی کامیابیوں سے دور ہوتے چلے گئے.اور اس"خیالی بچپنے"سے انہیں خواب اور سراب کے سوا کچھ نہ ملا.

کامیاب انسان وہ ہے جو کامیابیوں کو"نقطہ عروج" نہیں سمجھتا بلکہ ہر پچھلی کامیابیاں اس کی آئندہ کامیابیوں کی تمہید ہوا کرتی ہیں. اور اس طرح کامیابیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہتا ہے اور خاتمے کی نوبت نہیں آتی.

اور کامیابی کا نقطہ اخیر یہ ہے کہ اللہ اسے دنیا وآخرت کی فوز وکامرانی نصیب کرے.
md.shakir adil
About the Author: md.shakir adil Read More Articles by md.shakir adil: 38 Articles with 58952 views Mohammad shakir Adil Taimi
From India
.. View More