سات لاعلاج بیماریوں کیلئے ایک ہی ٹانک

بچوں کو ضرور استعمال کرائیں کیونکہ ان کا دماغی استعمال زیادہ ہوتا ہے بدذائقہ بھی نہیں اور انہیں آدھا چمچ صبح نہار منہ اس کا استعمال انہیں تمام دن فریش رکھے گا ان کی دماغی صلاحیتوں کو خوشحالی اور اعتماد بخشے گا او ان کا آئی کیو لیول بہت بہترہوجائے گا

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

اکتوبر 2012ء میں میں نے اپنے مشاہدات میں ایک بات لکھی تھی اور ایک انوکھا نسخہ بتایا۔ وہ نسخہ پہلے سے آزمودہ تھا اور بے شمار لوگوں نے اسے آزمایا ویسے بھی میرا ایک طریقہ ہے کہ میں کوئی سنی سنائی بات عبقری کے قارئین تک پہنچانے کی ہرگز کوشش نہیںکرتا جب تک اس کو ایک بار نہیں کئی بار تجربات کی کسوٹی پر پرکھ کر‘ جانچ کر‘ آزما کر نہ دیکھ لوں ان تجربات کے بعد پھر آپ کے پاس پہنچاتا ہوں۔ انوکھی بات یہ ہے کہ مخلوق خدا کا میری باتوں پر اعتماد ہے اور میرا طبی مضمون ضرور پڑھتے ہیں اور پھر اس کے بعد اپنے مشاہدات اور تجربات لکھتے ہیں۔ مذکورہ اکتوبر 2012ء کا مضمون جس کا عنوان تھا ’’معدہ اور السر کے مریض ضرور کریں اور پڑھیں!‘‘ جب سے چھپا اس وقت سے مسلسل مجھے اس کے مزید تجربات اور مشاہدات ملنا شروع ہوئے بجائے اس کے کہ میں آپ کو کوئی اور تجربہ بتاؤں۔ میں چاہتا ہوں تجربے کے تجربے کو اور بڑھاؤں ۔ اس کے تجربات سے اور تجربات لے آؤں اور اس کے مشاہدات میں اور ترقی پیدا کروں۔ آئیے! میں آپ کو اب قارئین کے تجربات بتاتا ہوں بس اتنا یاد رکھیے گا ایک تجربے کے پیچھے کئی قارئین کے تجربات ہیں جسے میں فی الحال ایک قاری کے تجربے کی شکل میں پیش کروں گا۔ کیونکہ نیٹ پر لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں اور عبقری لاکھوں لوگ خرید کر پڑھتے ہیں تو کیا خیال ہے۔۔۔! لاکھوں لوگوں کے تجربات‘ لاکھوں نہ سہی ہزاروں تو ضرور ہی ہوں گے اور ویسے بھی ہر شخص اپنے تجربات نہیں لکھتا جتنے لکھتے ہیں ان کی تعداد بھی ا چھی خاصی ہے۔

پہلاتجربہ: پیٹ بڑھنے کے مریض اس وقت بہت زیادہ ہیں میرے پاس ایسے لوگ جن کا پیٹ بڑھا ہوا تھا اور کسی بھی دوا سے کم نہیں ہوتا تھا کسی نے اس دوا کو چند ماہ استعمال کیا اور باقاعدگی سے کیا اوراس کا پیٹ کم نہ ہوا ہو مجھےیاد نہیں۔۔۔! کتنے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس دوا کے استعمال کے بعد قسم اٹھا کےکہا کہ ہم نے بہت دوائیں آزمائیں بہت ورزشیں کیں بھاگ بھاگ کر اپنے جوتے پھاڑ دئیے‘ پاؤں گھسا دئیے لیکن وہ فائدہ نہیں ہوا جتنا اس دوا سے ہوا۔ دن میں تین چمچ چائے والے اگر استعمال کیےجائیں اور کچھ عرصہ لگاتار کیے جائیں تو اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک بچی کی شادی صرف اس کے موٹاپے اور پیٹ کےبڑھنے کی وجہ سےرکی ہوئی تھی۔ میرے اصرار پر انہوں نے یہ دوائی اعتماد سے استعمال کی ‘ان کا اعتماد بڑھتا گیا رزلٹ ملتا گیا۔۔۔ مشاہدے اور تجربات نے بتا دیا کہ نہیں دوا دوا نہیں ایک پرتاثیر علاج ہے جس کا ہر ذرا غذا کو جزوبدن بنا کر ہضم کرتا ہے پانی نہیں بناتا اور ایسا ہی ہوا اور طبیعت میں نکھار پیداہوتا چلاگیا اور موٹاپا کم ہوتا گیا‘ جسم ہلکا ہوتا گیا ‘جو لٹکا ہوا پیٹ‘ لٹکی ہوئی جلد اور لٹکا ہواجسم تھا اس کے اندر تبدیلی پیدا ہونا شروع ہوئی حتیٰ کہ رنگت سیاہی مائل ہوگئی تھی اس میں بھی سفیدی آگئی اور نکھار آگیا۔ قارئین! یہ ایک نہیں میرے پاس اس جیسے کئی کیس ہیں لیکن فائدہ اس کو ہو جو چکنائی والی چیزیں‘ چینی والی چیزیںاور میدے والی چیزوں کاپرہیز ضرور کرے۔ یہی نسخہ ضرور استعمال کریں ‘ اس کے کچھ سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں اور اس کی تاثیر میں جو انوکھی چیز ہے اس میں دو جنتی چیزیں ہیں ایک کلونجی جس کے بارے میں حدیث میں دعویٰ ہے کہ موت کے علاوہ ہرمرض کا علاج اور دوسرا شہد کہ جو دنیا میں بہترین دعوت اور ضیافت اور جنت میں جنتیوں کیلئے بھی لاجواب ضیافت اور دعوت کا سامان ہے۔

دوسرا فائدہ: کمر درد‘ آج پوری دنیا میں جتنی بھی عالمی بیماریاں ہیں ان میں کمردرد عالمی بیماریوںکی وجہ سے وجود میں آئی ہے اس کی وجہ فوم کی کرسی‘ فوم کا گدا‘ پیدل نہ چلنا اور سہولت پسندانا زندگی اور ائیرکنڈیشنڈ کا بکثرت استعمال گاڑی اور گھر میں۔۔۔ اگر کسی کو کمر کا درد ہوگیا ہو وہ اس دوا کو اعتماد سے استعمال کرے کیونکہ یہ بے ضرر دوا ہے‘ کتنے بے شمار لوگ مجھے خط میں اور مشاہدات میں لکھتے ہیں اور بالمشافہ بتاتے بھی ہیں کہ انہوں نے یہی دوائی استعمال کی۔ ان کی کمر کا درد سوفیصد ٹھیک ہوگیا ہاں کسی کا جلدی کسی کا دیر سے لیکن آج تک کوئی ایسا نہیں ملا جس نے کچھ عرصہ اعتماد سے استعمال کیا ہو اور اسے نفع نہ ہوا ہو۔ ڈسک پرابلم ہو‘ مہروںکا مسئلہ ہو‘ ریڑھ کی ہڈی ٹیڑھی ہوچکی ہو‘ کمر پھوڑےکی طرح دکھتی ہو‘ سوفیصد سیدھا نہ ہوسکتا ہو‘ بار بار کمر دبوانےکو دل چاہ رہا ہوں‘ پھر دبوانے سے وقتی فائدہ ہوتا ہو اور پھر طبیعت ویسی ہوجاتی ہو اس سب کیلئے یہ نسخہ نہایت لاجواب ہے۔

تیسرا فائدہ: جوڑوں کا پرانا درد جس سے مریض اٹھنے بیٹھنے سے عاجز آگیا ہوجوڑمتورم ہوں ڈاکٹروں کا اصرارہو کہ نئے گھٹنے ڈلیں گے اور بہت بڑی سرجری ہوگی۔ لاکھوں روپے لگیں گےلیکن اس کے بعد ساری زندگی دوائی کھانی ہوگی کہ یہ گارنٹی نہیں ہے کہ آپ سو فیصد صحت یاب ہوجائیں گے۔ ان لوگوں نے جب بھی یہی دوائی استعمال کی کچھ لوگ ایسے ملے جنہوں نے کہا کہ ہم نے فوراً ڈاکٹری دوائی استعمال کرنا ساتھ نہیں چھوڑی ساتھ ساتھ وہ بھی کرتے رہے وہ سوفیصد بہتر ہوئے اور ڈاکٹری دوائی بھی چھوٹ گئی صحت مندی بھی ہوئی اور ایسے صحت یاب ہوئے کہ طبیعت میں نکھار آیا‘ صحت مندانا چال میسر ہوئی جوڑوں میں حرکت پیدا ہوئی‘ جو ٹوائلٹ میں اٹھنے بیٹھنے سے معذور تھے نماز میں رکوع سجود سے معذوری اور تکلیف تھی کرسی کے علاوہ نیچے نہیں بیٹھ سکتے تھے وہ سب تکلیفیں ختم ہوگئیں۔ آپ بھی استعمال کیجئے اعتماد یقین سے لیکن جلدی نہ کیجئے۔

چوتھا فائدہ: دماغی کمزوری‘ کیرا‘ نزلہ‘ زکام‘ نظر کی کمزوری‘ چھینکیں‘ ناک سے پانی بہنا‘ سردی گرمی موسم کی تبدیلی سے فلو‘ نزلہ‘ الرجی ان ساری حالتوں میں اس دوائی کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوا ہے اور اس کے حیرت انگیز رزلٹ ملے ہیں جس کی طبیعت کے اندر بہت زیادہ گرمی ہو وہ اسے اعتماد سے استعمال کرے کیونکہ اسپغول کا چھلکا دوائی کی گرمی کو اعتدال پر لارہا ہے اور جس کی طبیعت میں بہت زیادہ سردی ہو تو وہ بھی توجہ سے یقین سے استعمال کریں۔

بچوں کو ضرور استعمال کرائیں کیونکہ ان کا دماغی استعمال زیادہ ہوتا ہے بدذائقہ بھی نہیں اور انہیں آدھا چمچ صبح نہار منہ اس کا استعمال انہیں تمام دن فریش رکھے گا ان کی دماغی صلاحیتوں کو جلا اور اعتماد بخشے گا اور ان کا آئی کیو لیول بہت بہترہوجائے گا۔ دفتروں میں جانے والے یا دماغی محنت کرنےوالے اس دوا کو اپنا ساتھی بنالیں۔

پانچواں فائدہ: اعصابی کمزوری اس وقت ہمارے معاشرے کا ایک المیہ ہے بلکہ یہ معاشرے کا نہیں عالمی المیہ ہے۔ اس کی وجہ ٹینشن‘ شور‘ بجلی اور روشنی کا بکثرت استعمال‘ غذاؤں میں تیزمصالحہ جات اور چکنائی کی زیادتی‘ گوشت کا بکثرت استعمال‘ موبائل اور نیٹ۔۔۔۔ یہ وہ اسباب ہیں جن سے اس وقت معاشرے میں نہایت اعصابی کھچاؤ تناو اور اعصابی دباؤ بہت زیادہ تیزی سے بڑھتا چلا جارہا ہے۔ میں بعض اوقات حیران ہوتا ہوں سولہ سترہ سال کے جوان مجھے اعصابی کھچاؤ میں بہت زیاد ہ مبتلا محسوس ہوتے ہیں پھر فوراً میری نظر انٹرنیٹ‘ موبائل اور غذاؤں پر چلی جاتی ہے۔ آئیے! ان سب مسائل سے نبردآزما ہونے کیلئے آپ کو یہ بہترین ٹانک استعمال کیلئے دیں جو کہ آپ کے گھر بھر کیلئے ایک انوکھا ٹانک ہے اور واقعی انوکھا ٹانک ہے۔ صحت وتندرستی اور اعصابی تناؤ کو ختم کرنے‘ جسم کو تروتازہ کرنے‘ طبیعت کو فریش کرنے کیلئے اسے اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔ بچے‘ بڑے‘ بوڑھے‘ جوان‘ مردو عورت‘ صحت مند‘ مریض سب کیلئے اور ہر موسم میں یکساں مفید ہے۔چھٹا فائدہ: گیس‘ تبخیر‘ معدے کی پرانی سے پرانی تکلیف‘ دائمی قبض اور کھانا کھانے کے بعد کھٹی ڈکاریں‘ تیزابیت‘ جلن ان سب کیلئے یہ ٹانک ایک آب حیات سے کم نہیں اور جس نے بھی استعمال کیا بہت ہی حیرت انگیز اس کےرزلٹ پائے آپ بھی استعمال کرکے دیکھیں بہت ہی عجیب فوائد پائیں گے۔ساتواں فائدہ: دل کے پرانے مریض جو بائی پاس کراچکے ہوں یا بائی پاس کرانا چاہتے ہوں یا دل کے کسی مرض میں مبتلا ہوں ان کیلئے اس میں شفاء راحت‘ رحمت‘ برکت‘ عافیت اور مسلسل تجربات کے بعد ایک مکمل شفاء یابی کا پیغام ہے۔ اعتماد سے‘ بہت توجہ سے اور نہایت خلوص سے استعمال کریں۔ میں اس کے تجربات میں نہایت پراعتماد ہوں اور جس جس کو بھی دیا ہے اس کو فائدہ ہوا ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔

ماہنامہ عبقری میگزین سے اقتباس

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 13 Articles with 27845 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.