جماعت اسلامی سیاست کی میدان میں استحکام کی طرف گامزن
(محمد اظہارالحق, Kabal Swat)
امیرجماعت اسلامی پاکستان جناب
سراج الحق نے جس روز کہاتھا کہ 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں جماعت اسلامی
کی حکمرانی قائم ہوگی تو جماعت کے مخالفین نے اسے دیوانے کی بڑ سمجھا کہ
جماعت اسلامی کی سیٹیں دوہرے ہندسے میںکبھی داخل نہیں ہوسکیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاہم آنے والے دنوں میں جس طرح جناب سراج الحق اور جماعت اسلامی پاکستانی
سیاست میں سب کی آنکھوں کا تارا بن گئے، اسے دیکھ کر اب فکرلاحق ہوگئی ہے
مخالفین کو۔ فکر اس اسٹیبلشمنٹ کو بھی لاحق ہوئی ہےجو ایک نیا معجون
بیچناچاہ رہی تھی ’’نیاپاکستان‘‘ کے نام پر۔ جناب سراج الحق نے ’’اسلامی
پاکستان، خوشحال پاکستان‘‘ نعرہ متعارف کراکے باقی سب نعروں کو پچھاڑدیاہے۔
اسلام مخالفوںکے علاوہ کون ہوسکتاہے مخالف ’’اسلامی پاکستان‘‘ کا اور کسے
شک ہوسکتاہے کہ ’’اسلامی پاکستان‘‘ کے ’’خوشحال پاکستان‘‘ بننے پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالخصوص جب سراج الحق صاحب کی ٹیم میں کوئی لوٹا نہ ہو، کوئی کرپٹ نہ ہو،
کوئی ایسا بندہ نہ ہو جس کا ماضی بوجھ بناہواہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|