( 325 )=78+247 نے قوم کی تقدیر کا فیصلہ کردیا ہے....

سیاستدا نوں اور ملاوں کا اگر،مگر،چوں ،چراں، اور ایسا،ویسا،کیساکاجادوبھی کام نہ آسکا....!!
بیشک 21ویں آئینی ترمیم ایک بڑی کامیابی ہے ....!!!

آج اِس میں کوئی شک نہیں کہ چھ جنوری 2015کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 247 + = 78 (325)اراکین نے مُلک و قوم کو دہشت گردوں و دہشت گردی سے نجات دلانے اور قوم کی تقدیربدلنے کے ساتھ ساتھ مُلک و قوم کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے خاطر فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے یوں مُلکی تاریخ میں ہونے والی 21ترمیم کوہمارے دونوں ایوانوں کے نمائندگان کی بڑی کامیابی قرار دی جاسکتی ہے جس سے مستقبل قریب میں بہترنتائج نکلیں گے اور مُلک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

اَب یہ اور بات ہے کہ ایسااُنہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق بھی کیا ہے.؟یا نہیں کیا ہے ...؟؟ یا اِنہیں ایسا کرنے پر کسی قوت کے خوف نے مجبورکیا...؟؟ بہرحال ...!! اَب کچھ بھی ہو...؟؟مگر پھر بھی جو کچھ ہواہے..؟؟ اور آگے چل کر جو کچھ بھی ہوگا ...؟؟یقینا وہ سب مُلک اور قوم کے لئے بہت اچھا اور حو صلہ افزاہوگا..!!اگرچہ ابھی تو بعض کے نزدیک یہ اِن کے ضمیر کے خلاف ہے...مگرآج پھر بھی مجھ جیسے بہت سے کڑوروں پاکستانی ایسے بھی ہیں جو موجودہ حالات اور واقعات کے تناظر میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ایوانوں سے منظوری کو مُلک اور قوم کی خوش بختی اور نیک شگون سے تعبیر کررہے ہیں اور ابھی جو لوگ فوجی عدالتوں کے قیام پر خدشات اور مختلف اقسام کے مخمصوں میں مبتلاہو کر اپنے ناک اور منہ چڑھارہے ہیں اُمید ہے کہ آنے والے دِنوں میں یہی فوجی عدالتوں کی تعریفوں کے پل باندھتے نظرآئیں گے۔

اگرچہ آج سرزمین پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی کہیں ڈھکے چھپے تو کہیں کھلے ٹلے انداز سے مخالفت کرنے والے سیاستدانوں ،ملاؤں اور ایوانِ نمائندگان کا اگر، مگر، چوں چراں اور ایسا،ویسا، کیوں ،پوں،یوں،توں،تراں....؟؟؟ کا جادوبھی کام نہ آسکا ،اور وہی ہواجو اُوپر والے یعنی کہ اُوپر سے ذرانیچے والے اور ہاتھ میں ڈنڈاپکڑ کر اپنی بات ڈنکے کی چوٹ پر منوانے والوں اور والے نے چاہااور پھر قوم نے یہ بھی خود ہی دیکھ لیا کہ پھر کیسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے دوتہائی اکثریت سے منظوری قومی اسمبلی کے +247 78سینیٹرز (325) سمیت کُل اراکین نے آرمی ایکٹ 1952ٗ اور21 ویں آئینی ترمیم کے بل کی متفقہ طور پرمنظوردے کر فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے حامی بھر لی ہے ۔

یوں اَب دہشت گردوں کے کسی بھی عدالت سے مقدمات ملٹری کورٹس بھجوائے جاسکیں گے اوراَب ایسے فیصلے کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکے گیں،غیر معمولی صورت حال خصوصی اقدامات کی متقاضی ہے یہ آئینی ترمیم کے مندرجات ہیں آج یقینا یہ ایک اچھی اور حوصلہ افزاجمہوری روایات کی عکاس ہے کہ دہشت گردی سے پیداہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے میرے مُلک کے ادارے ایک پیچ پر باہم متحد اور منظم ہیں اور ایساہونا کسی بھی جمہوری اور تہذیب یافتہ مُلک کی نشانی ہے کہ اَب میں بھی پُراُمید ہوں کہ آج میرے دیس میں بھی غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ منتخب حکومت اور پارلیمنٹ سے ہوتاہے ۔

جبکہ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 6جنوری 2015بروزمنگل کو دونوں ایوانوں میں پرویزرشید نے ترمیمی بل پیش کئے جو شق وار منظوربھی کرلئے گئے ہیں، کسی بھی رکُن نے موجود رہنے کے بعد بھی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا(بھلے سے بعد میں کچھ نے آبدیدہ ہوکر یہ ضرور کہاکہ’’ ضمیر کے خلاف ووٹ دیاہے، جتناشرمندہ آج ہوں پہلے کبھی نہ ہوا‘‘ اور بہت سوں کی جانب سے ایسے بہت سے الفاظ اور جملے سُننے اور پڑھنے کو ملے مگر اَب کیا ہوتاہے..؟؟ جو اِنہیں کرناتھا وہ تو کردیاہے...،اور اَب اُنہیں (جنرل کو)جو کرنا ہے وہ کریں گے جنہوں نے اِن سے ایسے فیصلے کروائے اور 21ویں ترمیم کے حق میں ووٹ ڈلوائے ہیں) اگرچہ اِس سے انکار نہیں ہے کہ اِس تاریخ ساز فیصلے کے وقت جے یو آئی ، جماعت اسلامی کا بائیکاٹ کرنا اور پاکستان تحریک انصاف کا غیرحاضری ہونا ...اِس لئے یقینی تھا کہ اِن کے لچھن پہلے ہی بتارہے تھے کہ یہ تینوں ایساکچھ کریں گے کہ جن سے اسلام کے لبادے بھی لپٹے دہشت گرد عناصر ناراض بھی نہ ہوں اور اِن کے کسی ایسے عمل سے ا یوانوں میں اِن کا جمہوری حق بھی جاری رہے جیساکہ اِن تینوں جماعتوں نے اُس روز کیاہے جس دن مُلک اور قوم کو نام نہاد شریعت کا نفاذکرنے والے دہشت گردوں کو سزادینے کے لئے مُلک کے دونوں ایوانوں سے فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم متفقہ طور پر منظورکی جانی تھی عین اُسی روز اِن تینوں جماعتوں کا ایوان میں حاضرنہ ہونا ... مُلک کو درپیش موجودہ صور ت حال میں اِن کے سیاسی کردار پر ایک بڑاسوالیہ نشان چھوڑگیاہے یہی وجہ ہے کہ اِن کے قول و کردار پہ آج ساری پاکستانی قوم میں جے یو آئی ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی قیادت اور اِن کے پاکستان سے مخلص ہونے سے متعلق بہت سے ایسے سوالات جنم لے چکے ہیں اَب جن کے جوابات اِن سے قوم مانگ رہی ہے اَب کیا اِن تینوں جماعتو ں کی اعلیٰ قیادت قوم کے سوالات کے جوابات دینے میں کامیاب ہوجائے گی یا پھراپنے کئے پہ اِدھر اُدھر بغلیں جھانکتے ہوئے کنی کٹاکرگزرنے میں ہی عافیت جانے گی۔(ختم شُد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 972376 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.