Vitamin A- وٹامن اے
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
دوستو!میر ا آج کا موضوع وٹامن
اے ہے میں کوشش کروں گا کہ مختصر لیکن جامع مضمون آپ کی نظر کر سکوں امید
کہ آپ باقی مضامین کی طرح میرے اس مضمون کو بھی سراہیں گے۔آپ لوگ میرے
مضامین کو پسند کرتے ہو اسی لئے میں کچھ نہ کچھ آپ کے لکھتا رہتا ہوں اگر
آپ کو یہ مضمون بھی پسند آئے تو ضرور لائیک کر دیا کریں۔شکریہ
Vitamins کو اردو میں حیاتین کہتے ہیں۔یہ وٹامنز ہمارہی روزمرہ کی غذا میں
موجود ہوتے ہیں اور ہمیں نہ صرف تندرست و توانا رکھتے ہیں بلکہ بیماری سے
بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور جب تک انسان زندہ رہتا ہے یہ اس
کی حفاظت کرتے رہتے ہیں۔آج میں نے وٹامن اے کا انتخاب کیا ہے کہ آپ کو اس
سے متعلق کچھ معلومات دے سکوں۔
وٹامن اے ہماری آنکھوں اور نظر کے لئے مفید ہے اور اگر غذا میں دیکھا جائے
تو گاجر میں یہ وٹامن موجود ہے اسی لئے ماہرین طب ہمیں گاجر کھانے کا مشورہ
دیتے ہیں تاکہ وٹامن اے ہمیں حاصل ہو جائے۔اور اگر کسی میں اس وٹامن کی کمی
ہو جائے تو ہلکی روشنی میں کچھ دکھائی نہیں دیتا اور اندھراتا کی بیماری
لاحق ہو جاتی ہے اس مرض کا علاج موجود ہے وٹامن اے کے استعمال سے نظر بہتر
ہو جاتی ہے۔اس لئے آپ لوگ جن کی نظر کمزور ہے یا نہیں ہے گاجر یا گاجر کا
جوس ضرور استعمال کریں۔میری طرح کمپیوٹر کا زیادہ استعمال کرنے والے اپنی
نظر کا زیادہ خیال رکھیں۔
وٹامن اے کے استعمال سے جسم میں قوت معدافعت بڑھ جاتی ہے جو بیماریوں کا
مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔دوستو!وٹامن اے چربی میں حل پذیر ہے اس
لئے اس کا زیادہ استعمال نقصان پہنچا تا ہے۔ہر چیز کا استعمال متوازن کریں۔
وٹامن اے گاجر کے علاوہ انڈہ،گھی،مکھن،کلیجی،مچھلی،دودھ،سبز پتوں والی
ترکاریاں،آم،شملہ مرچ ،ٹماٹر،پپیتا،تربوز اورجانوروں کی چربی میں موجود
ہوتا ہے۔میٹھے آلو میں بھی وٹامن اے کی کافی مقدار پائی جاتی ہے وٹامن اے
جلد کے لئے بھی مفید ہے مچھلی کھانے والوں کی جلد ترو تازہ رہتی ہے۔کیونکہ
اس میں وٹامن اے ہوتا ہے۔اگر وٹامن اے کا استعمال بیرونی طور پر کیا جائے
تو جھریاں ہلکی ہو جاتی ہیں ۔بالکل ختم تو نہیں کی جا سکتیں لیکن ان کی
رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جھریاں بھی
پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے۔جلد پر
پڑنے والے داغ بھی کم ہو جاتے ہیں۔
وٹامن اے بالوں کے لئے بھی مفید ہے۔کیونکہ وٹامن اے کی کمی سے بالوں میں
خشکی ہو جاتی ہے ۔خوتین کو اگر حیض دیر سے آتے ہوں اور پردرد ہوں یا خون کی
مقدار زیادہ ہو تو ان کے لئے وٹامن اے کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔اور
مردوں کے لئے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ وٹامن اے سپرم کی تعداد کو بڑھاتا
ہے،ایسے خواتین و حضرات جن کو خون کی کمی ہو وہ بھی اس کا استعمال کریں بہت
جلد خون کی کمی سے نجات حاصل ہو جائے گی۔دوستو آپ مجھے فیس بک پر بھی جوائن
کر سکتے ہیں۔www.facebook.com/hdrtanweer |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.