بچوں کا ابن صفی اشتیاق احمدؒ ؒ

 ازقلم ۔۔۔۔۔۔ ابوحمزہ مدنی ۔۔۔۔۔۔۔۔ (قلمی نام)

اشتیاق احمدؒ کے نام سے شاید ہی کوئی پاکستانی ہو جو واقف نہ ہو۔ وہ ادیبوں ،مصنفوں اور ناول نگاروں کی صفوں میں ایک ابھرتا ہوا نمایاں ستارہ تھے افسوس کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔17 نومبرمنگل2015 کے روز وہ اس دنیا فانی سے سفر آخرت پر روانہ ہوگئے اشتیاق احمدجاسوسی ادب کی دینا میں انسپکٹر جمشید،انسپکٹرکامران مرزا اور شوکی برادر جیسے لازوال کرداروں پر 800 کے قریب ناول لکھے۔۔

وہ ہفت روزہ میگزین بچوں کااسلام کے مدیر تھے۔انہوں اپنا آخری ناول ابن صفی کے کردار عمران سیریز پر عمران کی واپسی لکھا۔

اشتیاق احمد کو ہم کافی عرصہ سے پڑہتے آرہے تھے۔انکی کہانیاں،ناول اور سیرت پر مشتمل کتب سب بے مثال تھے وہ ہفت روزہ اخبارضرب مومن میں امید کے نام سے کالم بھی لکھتے تھے۔ انکے کالم کا انداز سب سے الگ تھا۔لیکن اب ہم امید سے بھی محروم ہوگئے حضرت اشتیاق احمدؒ اپنے قلم کو کئی روپ میں بدلنے کی مہارت بھی رکھتے تھے۔وہ کئی قلمی ناموں سے لکھتے رہے۔

جن میں سے انکا سیرت النبیﷺ پر عبدﷲ فارانی کے نام سے لکھا ہواسلسہ قدم بہ قدم بہت مقبول ہوا۔

افسوس کے حضرت ؒ کی زیارت نہ ہوسکی۔صحت نے اجازت نہیں دی۔نہ ہی جنازہ میں شرکت ہوسکی ایک دفعہ ہمارے ایک عزیز موبائل میں ایک تصوہر لائے اورپوچھا انکو جانتے ہو میں نے دیکھا ایک باریش بزرگ سر جھکائے کچھ لکھ رہے تھے میں کہا شاید کوئی پرانے و مشہور بزرگ ہیں تو انہوں نے کہا یہ اشتیاق احمد ہیں وہ انکی پہلی جھلک تھی۔پھر انٹرنیٹ پر انکا انٹرویو دیکھا۔ حضرت بہت ہی سادہ انسان تھے۔اور کمال کا ضبط تھا۔وہ بچوں اسلام میں خطوط کے جوابات دیتے تھے،ان سے ہر قسم کاسوال ہوتا اور لوگ ہر طرح کی بات کہ دیتے تھے لیکن حضرت نے کبھی کسی کا غصہ نہیں فرمایا۔ حضرت ختم نبوتﷺ کی تحریک سے بہی وابستہ تھے۔ ہمیں ان سے بہت کچھ سکھنے کو ملا۔بلا شبہ حضرت رحلت سے لاکھوں قارئین یتیم ہوگئے۔ اﷲ حضرتؒ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے ۔انکے لواحقین کو صبر جمیل دے

Uzair Hussain Shah
About the Author: Uzair Hussain Shah Read More Articles by Uzair Hussain Shah: 3 Articles with 3203 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.