یااﷲ !پاکستان کے وزیر اعظم کو صحت دے

کہاجا تاہے کہ محبت میں مانگی گئیں دُعائیں قبول ہو نے میں دیر نہیں لگا تیں اور الحمد اﷲ محتر م وزیر اعظم پا کستان کے چا ہنے وا لے لاکھو ں کی تعداد میں مو جو د ہیں اطلا عا ت کچھ یو ں ہیں کہ گزشتہ ماہ محترم وزیر اعظم پاکستا ن طبی معا ئنے کے لئے لندن گئے۔ اور ڈاکٹروں نے تفصیلی معائینے کے بعد محتر م میاں نواز شر یف کو چا ر ہفتے کی دوائیاں اور آرام کر نے کا مشورہ دیا۔ کہیں سے حکم ہو تا تو اور با ت ہو تی مگر چونکہ یہ مشورہ تھا اور مشورہ بھی اُن حالا ت میں جب پا نا مہ لیکس کے انکشافات نے پوری دُنیا کوحیر ت اور کشمش میں مبتلا کر رکھا تھا۔ پانامہ پیپر ز میں وزیر اعظم کا نام ہو نے کی وجہ سے اپو زیشن جما عتیں بظاہر اک پیچ پر بھی تھیں۔ سو محتر م وزیر اعظم نے آرام کا مشورہ تر ک کیا اور اس سیا سی دبا ؤ سے با ہر نکلنے کے لئے حکمت عملی تیا ر کر نے میں مصرو ف ہو گئے اور طے یہ ہوا کہ عوام تک پہنچے کا را ستہ سخت گر می سے ہو کر گزر ے گا۔ سخت گر می میں گرم جو شی سے خطا ب کر نے اور شیر کی طر ح دھا ڑنے کے بعد جب میا ں محمد نوزاز شر یف دوبا رہ طبی معا نے کے لئے لندن پہنچے تو ان کے ٹیسٹ ان کی تشو یش نا ک حالت کے تر جمان تھے۔ ڈاکٹرز نے اوپن ہا رٹ سر جری کا حکم دیا اور یہ سر جری ہو بھی چکی ممتا ز قا در ی کی پھانسی کے بعد جہا ں لو گو ں نے محترم وزیر اعظم کے ذلیل بربا د ہو نے کی دُعا ئیں ما نگی تھیں وہیں وہ سب لو گ ان کی صحت یا بی کی دُعا کر تے بھی نظر آئے، جن نر سز نے کسی حکو مت کی پالیسیز کے خلا ف دھر نا دے رکھا تھا۔ وہ لوگ بھی دھر نے کی نشست کے اختتام پر دُعا ئیں ما نگتے نظر آئے۔محتر م وزیر اعظم کی صاحبزا دی محتر مہ مریم صفدر سو شل میڈیا پر اپنی ٹیم اور فالورز کے ہمراہ دُعا ؤ ں کی اک لمبی فہر ست شا ئع کر تی نظر آئیں۔ بلا شبہ میں بھی ملک پا کستان کے وزیر اعظم کی صحت یا بی کے لئے دُعا گو ہوں۔ کیو نکہ اُنہیں ابھی بہت سے قر ض چکا نے ہیں۔ مگر دُعا ؤں کے ا س جو ش و خرو ش میں میر ی نا قص عقل نے چند مگر اہم سوالا ت کو جنم دیا۔ ذا تی انا د بغض حسد اور دشمنی کی بنا پر17 جو ن2014 ء کو پو لیس نے حکمرا نوں کے حکم کے تحت ما ڈل ٹا ؤن میں جس طرح پر امن اور معصوم شہریوں کا خو ن بہایا، تا ریخ اس سا نحہ عظیم کو نہیں بھو ل سکتی ،اس سا نحہ میں نو ے سے زا ئد پر امن اور نہتے لو گ شدید زخمی ہوئے ان میں سے چند آج بھی ہسپتال میں ہیں اور بہت سے بس چارپائی کے ہو کر رہ گئے۔ اس کھلی دہشت گر دی میں چو دہ لوگ بھی شہید ہوئے۔

ان شہیدو ں کی اکثر یت نو جو انوں اور طا لب علمو ں پر مشتمل تھی۔ ان شہیدو ں میں دو خوا تین بھی شا مل تھیں جن میں سے اک ایک کو بہت قر یب سے جبڑو ں پر فائر کیا گیا تھا اور
 دو سر ی شہیدہ حا ملہ تھیں۔ مجھے مر یم نو از سے یہ جاننا ہے محتر مہ وہ نہتے لوگ جو خون میں نہلا دیئے گئے اورکچھ ساری زندگی کے لئے چا ر پا ئی کے ہو کر رہ گئے ، ان شہداؤں کے ما ں با پ، بہن، بھا ئی اور شہیدہ عو رتو ں کی اولاد و ورثاء کن الفا ظ کو یکجا کر کے اور کن تاثرات و کیفیا ت کو پیا ر کر کے آپ کے محتر م وا لد، پا کستا ن کے محترم وزیر اعظم کے لئے دُعا گو ہو ں؟جسکی ما ں آپ کے با پ اور چچا کے حکم کہ وجہ سے ان سے دو ر ہو ئیں انکو آپ کو ن سے ایسے دعائیہ کلمات بتا نا چا ہیں گی۔ کہ وہ آپ کے باپ کی درا زی ء عمراور صحت کی دُعا کر ے۔ سا نحہ جوزف آباد کے متا ثر ین کے با رے میں آپ کیا را ئے رکھیں گی جن کے ہستے بستے گھر اور کھلکھلاتی زندگیا؁ ں ایک لمحہ میں اجڑ گئیں، اور ریا ست کے حکمر ان ہا تھ پر ہا تھ دھرے بیٹھے رہے۔ ما ڈل ایان علی کے منی لانڈرگ کے کیس میں شہید انسپکٹر کے اس معصو م بچے کے لئے ایک حکم جس کا باپ ریا ستِ پا کستا ن کے حکمرا نوں کی نا اہلی کی وجہ سے زندگی کی با زی ہار بیٹھا وہ معصوم کن حرو ف کویکجا کر کے الفا ط کی شکل دے اور وہ الفا ظ کن پیرایوں میں جملو ں کی صو رت اخیتا ر کر کے دُعا ئیہ صو رت میں اسکی زبا ن سے ادا ہوں،PIA کی ہڑتال کے دوران جو ملا زم شہیدہوا، اُسکے وارثین کن الفا ظ کو دُعا میں تر تیب دیں اور پا کستا ن کی اکثر یت جن کے شناختی کارڈ چیک کر کے موت میں نہلایا جاتا رہا ہے وہ جتنی قربانیں دے چکے اور ریا ستی حکمرا نوں کی وجہ سے جتنے معصو م خو ن گنوا چکے ت، محترمہ! آپ کن وجو ہا ت پر ان شہدو ں کے ور ثاء سے یہ چا ہیں گی کہ یہ لو گ آپ کے وا لد کی صحت یا بی کے لئے دُعا کر یں۔ یہ تو بہت چیدہ چیدہ مثا لیں ہیں اس طر ح کے اور اس سے بڑھ کر بہت سارے مظا لم کی دا ستانیں الیکٹرونک اور پر نٹ میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ جن میں بلواسطہ یا بلا واسطہ حکمرا نو ں کا ہاتھ وا ضح دکھائی دیتا ہے۔ تو یہ سب متا ثر ین محتر م وزیر اعظم میاں محمد نوا زشر یف کیلئے کن دُعا ئیہ تقا ریب کا انعقا د کر وائیں۔ تھر میں وہ ما ئیں جن کی گو د میں شاید مر یم، حسن اور حُسین پل رہے تھے، وہ پھو ل بھو ک پیاس اور غر بت کی وجہ سے مر جھا گئے ہیں، اب ان ما ؤ ں کے لئے کیاالفا ظ تر تیب دئے جائیں کہ وہ دُعا ؤ ں میں نوا ز شر یف کو یا د رکھیں۔

میں نے کسی سیانے سے سُنا تھا کہ زند گی میں ایسے عمل کر تے رہا کرو،کہ اگر کل کلاں کو تم پر کو ئی مصیبت آئے تو بہت نہ سہی چند لو گ ہی دل سے دُعا دینے کے لئے مو جو د ہو ں۔ شا ید یہ میر ی کم عقلی ہو مگر مجھے یہ لگتا ہے کہ تنخوا ہ دار ملازموں سے سو شل میڈیاو معا شرے میں دُعا ؤں کے انبار لگا کر کوئی فا ئدہ نہیں ہو تا۔ مگر میں دل سے دُعا گو ہو ں کہ محتر م میا ں نواز شر یف جلد از جلد صحت یا ب ہو کر وطن وا پس لو ٹیں کیو نکہ اس قو م کی اکثر یت نے اُن سے بہت سے حسا ب چکتا کر نے ہیں۔ اور نجا نے کیوں میری چھٹی حس اس با ت پر بضد ہے کہ پا کستان عوا می تحر یک 17 جو ن کو مال رو ڈ پر جو احتجا جی دھر نا دینے جا رہی ہے وہ حکو متی تا بو ت میں آخری کیل ثا بت ہو گا۔ بہر حال آپ سب سے بھی وزیر اعظم کی صحت کے لئے دُعا ؤں کی اپیل ہے۔
 
Iqra Yousaf Jami
About the Author: Iqra Yousaf Jami Read More Articles by Iqra Yousaf Jami: 23 Articles with 23539 views former central president of a well known Students movement, Student Leader, Educationist Public & rational speaker, Reader and writer. student
curr
.. View More