آرلینڈو کیس سے طورخم بارڈر تک

 جس طرح کا پروپگینڈا آرلینڈو میں اسلام کے خلاف کیا گیا ہے اور اسے دہشتگردی قرار دینے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔۔۔ مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔۔ اور سارا قصور اسلام اور قرآن کے سر تھوپنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔ ڈئیر بورن مشیگن میں ایک شیعہ مسجد ہے ایک صاحب نے اس کا مکمل ایڈرس انٹرنٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر ڈالا ہے اور لوگوں کو جذباتی کرنے کے لئے بدلے سے متعلق کیپشن لگایا ہے پوسٹ میں ۔۔۔۔ یہ سب اس بات کو تقویت فراہم کر رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں جو بھی الیکٹ ہو گا وہ تعصب کی بنیاد پر ہوگا اور مسلم امیگرینٹس کے خلاف سخت ردِعمل اور انہیں امریکہ سے نکال باہر کرنے کی مہم شروع کردی جائے گی ۔۔۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حواری اور انہی کی جیسی تعصبانہ سوچ رکھنے والے سینیٹرز پہلے ہی سے سرگرمِ عمل ہیں ۔۔۔

اب آتے ہیں عمر متین کی شخصیت کی طرف ۔۔۔۔ عمر متین کون تھا ۔۔۔۔ کیا وہ مسلم تھا ؟ کیا اس کا یہ اقدامِ قتل اسلام کے لئے تھا کیا وہ اآئی ایس ایل (آئی ایس آئی ایس ) کا خودکش دہشت گرد تھا ؟ بہت سے سوالوں کے جوابات اس کے قریبی ساتھیوں ، رشتہ داروں اور مطلقہ بیوی سے معلوم ہوچکے ہیں اور میڈیا کا پروپیگینڈا بھی آپ اور ہم سن اور دیکھ چکے ہیں ۔۔۔۔ نہ تو افغانی نژاد عمر متین پنج وقتہ نمازی تھا اور نہ ہی دینِ اسلام کے دیگر ارکان پر عمل کرتا تھا ۔۔۔۔ شراب پینا اور ہلڑ بازی اس کا محبوب مشغلہ تھا اور موصوف خود بھی اس ہم جنس پرست کلب کا بقاعدہ ممبر تھا ۔۔۔ جی ہاں خیر سے موصوف بذاتِ خود بھی ہم جنس پرست تھے ۔۔۔۔ ایک دو دفعہ موصوف کو شراب کے نشے میں دھت ہوکر کلب کے دیگر ہم جنس پرستوں سے لڑائی بھی کر چکے تھے اور انہیں دھمکا بھی چکے تھے ۔۔۔۔ جس پر کلب کی انتضامیہ نے انہیں نکال باہر کیا تھا ۔۔۔ جس کا بدلہ لینے کی اس نام نہاد ہمجنس پرست نے ٹھان لی تھی کہ وہ اس بے ّزتی کا بدلہ ضرور لیگا اور آخر اس نے کیا بھی ۔۔۔ مگر سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی اس نے ایسا کیا بھی تھا یا پھر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھر کوئی مضموم سازش کی گئی ہے اور اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس کا پرفارمر عمر متین تھا اور اس شو کی انتضامیہ امریکی یہودی میڈیا اور ایجنسیز رہیں ۔۔۔

اس کیس میں بہت سے جھول ہمیں نظر آتے ہیں ۔۔۔۔ نائیٹ کلبز اور دیگر پبلک مقامات پر جن میں گروسری اسٹورز ، ہیلتھ ڈپارٹمنٹس، دفاتر اور گورنمنٹ آفیسز میں کیمرے لگے ہوتے ہیں ۔۔۔ اگر کچھ کرمنلز کوئی مضموم حرکت کر بیٹھتے ہیں تو کیمرا کی فوٹیج کے ذریعہ کرمنل کو پکڑنے انصاف کے کٹہرے میں اسے لانے کے لئے مدد لی جاتی ہے ۔۔۔ اور اس کیس میں اسے یکثر یا یوں کہئے جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ۔۔۔۔ جن متاثرین اور عینی شاہدین کے انٹرویوز لئے گئے ۔۔ بات میں کچھ کی انٹرنٹ پر اصل حقیقت بھی سامنے آگئی کے وہ لوگ کون تھے ۔۔۔۔ ان میں سے اکثر کا تعلق شوبز کی دنیا میں ایکسٹرا یعنی فلم یا شو کے مناظر میں ایکسٹرا کے طور پر آپ دیکھ سکتے ہیں اور یہ ہم نہیں کہہ رہے اور نہ اپنی طرف سے کچھ گھڑ کے بیان کر رہے ہیں ۔۔۔ یہ خبریں خود درد مند دل اور باہوش چند امریکی افراد نےلیک کی ہیں ۔۔ میں یہ نہیں کہہ رہی کے کچھ نہیں ہوا اور یہ سب ڈھونگ تھا مگر جب نائین الیون میں ہزاروں افراد کو اپنے مضموم مقاصد کے لئے قربان کردیا گیا تو پچاس افراد کی کیا حیثیت ۔۔۔ اگر سوچیں کڑیاں ایک کے بعد ایک ملتی چلی جائینگیں اور حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی ۔۔۔۔

بہر حال اب ذرا اپنے وطنِ عزیز کے حالات کا بھی جائزہ لے لیا جائے ۔۔ افغانستان اور پاکستانی بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور جھڑپ ۔۔۔۔۔ طورخم بارڈر پر افغان فورسز و پیچھے دھکیل دیا گیا اور ان کی کئی چوکیوں پر قبضہ ۔۔۔۔ پاکستانی فوج کے جوان مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے مزید دشمن کو پیچھے کی طرف دھکیلتی ہوئی دشمن علاقے میں مزید پیش قدمی کی اسٹریٹیجی اپنا ئے ہوئے ۔۔۔۔ آج آن لائین انٹر نیٹ پر یہی خبر سننے اور دیکھنے کو ملی ۔۔۔۔ لیکن دل خوش ہونے کی بجائے تفکرات میں گھِر گیا ۔۔۔ لگتا ہے ہماری پوری قوم اور میڈیا سامنے جو کامیابی نظر آرہی ہے فقط اس پر فوکس کئے ہوئے ہیں ۔۔۔ مگر ہمیں ایسا نہیں لگ رہا جناب ۔۔۔۔ کہیں نا کہیں کچھ نا کچھ گڑبڑ ضرور ہے ۔۔۔ کیا پاکستان کی طرف جال بچھا دیا گیا ہے ۔۔۔۔ جس طرح عراق نے کویت پر حملے کا فیصلہ کیا تو اس وقت امریکہ اور دیگر طاقتیں خاموش رہیں مگر کویت میں فورسز اتارنے کی دیر تھی سب عراق پر چڑھ دوڑے ۔۔۔۔۔ اور پھر فقط دو نشستوں (جنگوں میں )( کویت اور September 9/11) میں عراقی صدر اور عراقیوں کا کام تمام کرڈالا گیا ۔ کیا وہی گیم تو نہیں کھیلا جا رہا پاکستان کے ساتھ سوچنے کی بات ہے ۔۔۔۔ بلکے یوں کہنا چاہئے فکر کی بات ہے ۔۔ غلط نشانے لگا کر اپنا بارود یوں ذایع کردینا کچھ تو امریکیوں سے سیکھا ہوگا نا ۔۔۔۔ آپ سب کو لگتا ہوگا کے ہم لایعنی اور فضول کے وسوسوں میں پڑھ گئے ہیں ۔۔۔ لیکن کیا کیجئے ہم دور تک دیکھنے کے عادی ہیں ۔۔۔ اور ہم نہیں چاہتے کے ہمارا وطن جو پہلے ہی مشکلات میں گھِِرا ہوا ہے مزید مشکلات کا شکار ہوجائے ۔۔ بہر حال اللہ رحم کرے ۔۔۔ ہم پر اور ہمارے وطن پر ۔۔۔۔ اور امتِ مسلمہ پر ۔۔۔ فتنے پوری شدت سے پھل پھول رہے ہیں ۔۔ سازشیں اسلام کے خلاف اپنی جوبن پر ہے ۔۔۔ افسوس خود مسلماں حکومتیں اسلام کے خلاف سرگرمِ ہیں ۔۔ ر عام آدمی کی سوچنے سمجھنے کی حس ہی ختم کردی گئی ہے ۔۔۔۔ جال بنے اور بچھائے جا رہے ہیں اور ہم آنکھیں بند کئے کان بند کئے فقط ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں ڈیڑھ انچ کی مسجد سب بنائے بیٹھے ہیں ۔۔۔ لسانیت قومیت کا پرچار کرتے ہوئے ہم اپنی مسلم آئیڈنٹیٹی کھوتے جا رہے ہیں ۔۔۔ لبرلزم اور انتہا پسندی کے درمیان اسلامی میانہ روی چکی کے دوپاٹوں کے درمیان پستی محسوس ہورہی ہے ۔۔۔۔ اللہ رحم کرے ہم سب پر ۔۔۔۔ فی امان اللہ
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 230229 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More