الشيخ المظفر کی سادگی اور خوش مزاجی
(Dr shaikh wali khan almuzaffar, Karachi)
|
جدہ ایئر پورٹ پر |
|
بقلم: شیخ أخیار شاہین،جدہ،سعودی
عرب
شیخ ولی خان المظفر جو عربی زبان پر مہارت کے ساتھ مصنف بھی ہیں اور کالم
نگار بھی اور جس کی عالمی سیاست اور عالمی قوتوں کی سازشوں پر گہری نظر ہیں
یہ ساری خصوصیات اور امتیازات ایک طرف ان سے بڑے مؤلفین بھی ہیں اور کالم
نگار بھی لیکن جو خوبی انہیں اوروں سے ممتاز کرتی ہے جو میری نظر میں صرف
ان میں ہے کسی اور میں نہیں وہ ولی خان صاحب کی سادگی ، خود اعتمادی،
بےتکلفی، مثبت سوچ ،فراست ،احساس ذمہ داری ،بڑا پن ، اور خوش مزاجی ہے .
شیخ ولی خان المظفر بناوٹی شیخ چلی سے زیادہ اعلی کردار پر یقین رکھتے ہیں
وہ حقیقت پسندانہ نظریات کے مالک ہیں وہ مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے کے حامی
ہے وہ عام لوگوں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے کے مخالف ہیں وہ خدمت خلق کے
متلاشی ہیں .
انہوں نے اپنے آپ کو دور جدید میں رہن سہن کی تکلفات سے آزاد کرنے کی کوشش
کی ہے وہ انتہائی سادہ بے تکلفانہ زندگی بسر کررہے ہیں وہ مادہ پرست دنیا
کی غلامی اور وسائل پر انحصار کرنے کا قائل نہیں وہ ایک آئیڈیا لسٹ اور
نظریاتی سوچ رکھتا ہے وہ احساس کمتری جیسے مہلک بیماری سے پاک ہے وہ توہین
آمیز رویہ سے مبرا ہے وہ لوگوں میں خوبیاں ڈھونڈ کر اس کو بروئے کار لانے
کی کوشش کرتا ہے وہ لوگوں کی خامیوں کو نظر انداز کر تا ہے ان کو میں نے
دیکھا وہ چهوٹی سی بات پر محفل میں دوسروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہوتے ہیں
وہ تعمیری سوچ رکھتے ہیں کہ انسان کو ہر وقت عروج پر جانے کی جستجو کرنی
چاہیے ترقی کا کوئی نقطہ انتہاء نہیں ہے .
شیخ ولی خان المظفر کو خدمت خلق کی بھی جستجو ہے وہ ذہنی تربیت اور شعور کے
ساتھ خدائے خدمتگار بننے کا خواہاں ہے اور ان کے لئے درد دل رکھتے ہیں . وہ
انتہائی خوش مزاج ہے غم اور پریشانی سے دور حاضر میں کوئی خالی نہیں ہے
لیکن ان کی مزاج میں خوشی کا پہلوں نمایاں ہے دنیاوی مسائل اور مشکلات کا
اظہار مخلوق کے بجائے خالق کے سامنے کرنے پر یقین رکھتے ہیں .موقع اور مجلس
کی مناسبت کے مطابق گفتگو کرتا ہے حسن معاشرت پر عمل پیرا نظر آتا ہے ہر
ایک اور ہر طبقے کے لوگوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آتا ہے . |
|