بیسویں صدی سے اکیسویں صدی تک کا سفر ۔ باب۔ 14۔ پاکستان ایٹمی ملک بن گیا

1993 ء میں پاکستان کے ایک اہم رہنماء نے ایک بیرونی دورے کے دوران کہیں یہ بیان دے دیا تھا کہ پاکستان اٹیم بم کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔11ِ مئی 1998 ء کو بھارت نے دوسرا ایٹمی تجربہ۔۔۔۔28ِ مئی 1998 ء کو پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے بھی پہلا ایٹمی تجربہ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی ایٹمی۔۔۔۔ پاکستان میں فوراً کرنسی اکاؤنٹ منجمند کر دیئے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو کرنسی کے برابر قدر کے۔۔۔۔پاکستان کا بھارت کے ساتھ ’’کارگل‘‘ تنازعہ۔۔۔۔ نتیجہ اکتوبر 1999ء کو فوجی حکومت کی صورت میں بھگتنا۔۔۔۔

ایٹمی تجربہ ، وزیراعظم نواز شریف ، ’’کارگل‘‘ تنازعہ

 پاکستان کاپہلا ایٹمی تجربہ:
اِن تجارتی سرگرمیوں میں افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا بہت چرچہ ہو گیا اور براستہ پاکستان تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوتا ہوا نظر آنے لگ پڑا۔ پاکستان میں بھی کچھ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی نظر آنے لگی لیکن اس دوران چند معاملات پر امریکہ کی پوری نظر تھی۔ کیونکہ 1993 ء میں پاکستان کے ایک اہم رہنماء نے ایک بیرونی دورے کے دوران کہیں یہ بیان دے دیا تھا کہ پاکستان اٹیم بم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بیان امریکہ سے زیادہ اسرائیل اور یقینی بات ہے بھارت کیلئے بھی انتہائی پریشان کُن تھا۔ کیونکہ فلسطین کا مسئلہ اور کشمیر کا مسئلہ کئی سالوں سے اقوامِ متحدہ کے سامنے جوں کا توں تھا۔بس پھر اچانک کچھ ایسا ہی ہوا کہ 11ِ مئی 1998 ء کو بھارت نے دوسرا ایٹمی تجربہ کر دیا جو پاکستان کیلئے تشویش کا باعث تھا لیکن اس پر بین الاقوامی سطح پر ہلکی پھلکی تنقید سے زیادہ کوئی خاص ردِعمل سامنے نہ آیا۔ لہذا 28ِ مئی 1998 ء کو پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے بھی پہلا ایٹمی تجربہ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک بھی بن گیا۔ اس پر تو بین الاقوامی سطح پر ایک ہل چل مچ گئی اور ہندوستان اور پاکستان پر مختلف کی پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا گیا۔

اسلامی مماملک کا پاکستان سے تعاون:
اقوام متحدہ نے جون 1998ء کو پاکستان اور بھارت پر ایٹمی تجربوں کے حوالے سے بین الاقوامی پابندیاں لگانے کی سفارش کی۔ بھارت پر تو کچھ زیادہ دباؤ نظر نہ آیا لیکن پاکستان پر اس معاملے پر کچھ زیادہ ہی دباؤ ڈالا گیا۔ کیونکہ یہ دباؤ پاکستان پر ایٹمی تجربے سے پہلے ہی پڑنا شروع ہوگیا تھا لہٰذا حکومت پاکستان پر ایٹمی تجربہ کے بعد کے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملکی سطح پر حکمت عملی اپنائی اور ایٹمی تجربہ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان میں فوراً کرنسی اکاؤنٹ منجمند کر دیئے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو کرنسی کے برابر قدر کے مطابق پاکستانی روپے میں ادائیگیاں کر دیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوا کہ فی الوقت زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان حکومت کے پاس موجود رہے۔ پابندیوں کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے کچھ اسلامی ممالک نے بھی پاکستان کی حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا۔

’’کارگل‘‘ تنازعہ:
ابھی ایک طرف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت دُنیا کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی تھی کہ دوسری طرف پاکستان کا بھارت کے ساتھ ’’کارگل‘‘ تنازعہ شروع ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 1999ء کے وسط میں جنگی جھڑپیں بھی شروع ہوگئیں۔ اس سے پہلے کہ یہ جھڑپیں شدید جنگ کی صورت اختیار کر لیتیں امریکہ ہی ایک دفعہ پھر ثالثی کے طور پر درمیان میں آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ کروا دیا ۔جس کے مطابق دونوں ممالک کی افواج جنگی جھڑپوں سے پہلی والی پوزیشن پر آگئیں۔ لیکن پاکستان کی جمہوری حکومت کو ایٹمی تجربے اور کارگل تنازعہ کا نتیجہ اکتوبر 1999ء کو فوجی حکومت کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 311520 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More