بلوچ ' بلوچستان سے زیادہ پنجاب میں ھیں۔

کردستان سے آ کر بروھیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے بعد ' بروھیوں کو اپنا غلام بنانے کے بعد ' بلوچ کی نئی شناخت وجود میں لاکر بلوچ بن جانے اور بروھیوں کو بھی بلوچ بنانے کے بعد قلات ' خاران ' مکران ' لسبیلہ کی ریاستوں کو ملا کر 1970 میں بلوچستان پروونس بنانے میں کامیاب ھو جانے والے ' کردستانی نزاد جو اب بلوچ کی حیثیت سے شناخت کیے جاتے ھیں ' ان بلوچوں کی پنجاب میں پاپولیشن اس وقت بلوچستان میں بلوچ کی پاپولیشن سے زیادہ ھے۔

پنجاب میں رھنے والے بلوچ بہت بڑے بڑے جاگیردار بھی ھیں۔ پنجاب سے پاکستان کے پریذیڈنٹ بھی بنے۔ پنجاب کے گورنر بھی بھی بنے۔ پنجاب کے چیف منسٹر بھی بنے۔ سپریم کورٹ اور پنجاب ھائی کورٹ کے جج بھی بنے۔ فیڈرل اور پروینشل منسٹر بھی بنے اور بن رھے ھیں۔ پنجاب کے کوٹہ پر پاکستان کی فیڈرل سروسز اور پنجاب کی پروینشل سروسز میں بھی شامل ھوتے ھیں۔ پنجاب میں کاروبار بھی کرتے ھیں اور پنجاب میں پراپرٹیز بھی بناتے ھیں۔

بلوچستان سے نیشنل اسمبلی کی 14 سیٹس ھیں ' جن میں سے کچھ پٹھانوں کے پاس رھتی ھیں ' کچھ بروھیوں کے پاس۔ بلوچستان سے بلوچوں کو تو ملتی ھی 4-5 سیٹس ھیں۔ جبکہ پنجاب سے نیشنل اسمبلی کی 11-12 سیٹیں بلوچوں کو ملتی ھیں اور 25-26 بلوچ پنجاب اسمبلی کے لیے منتخب ھوتے رھتے ھیں۔

یہ کردستانی جو اب بلوچ بنے ھوئے ھیں ' اس وقت پنجاب میں بھی وھی حکمت عملی اختیار کیے ھوئے ھیں جو یہ قلات ' مکران ' خاران ' لسبیلہ میں اختیار کر کے وھاں کے باشندوں کو بلوچ کی نئی شناخت دے کر ' ساری ریاستوں کو ملا کر بلوچستان کا پروونس بننا چکے ھیں اور اب ساؤتھ پنجاب میں سرائیکی کی نئی شناخت دے کر خود بلوچ کے بجائے سرائیکی بن رھے ھیں اور ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کو بھی سرائیکی کی نئی شناخت دے کر ویسے ھی سرائیکی بنانے میں لگے ہوئے ھیں ' جیسے بلوچستان میں یہ کردستانی ' بروھیوں کو بلوچ کی شناخت دے کر بروھی سے بلوچ بنا چکے ھیں۔

بلوچستان میں پنجابیوں کے ساتھ جو ظلم اور زیادتیاں ھو رھی ھیں۔ بلوچستان سے پنجابیوں کی لاشیں پنجاب آ رھی ھیں۔ بلوچستان میں پنجابیوں کو روزگار اور کاروبار نہیں کرنے دیا جا رھا۔ اس لیے مستقبل میں پنجابیوں کی بلوچوں کے ساتھ محاذ آرائی میں اضافہ ھونا ھے۔ محاذ آرائی پنجابیوں اور کردستانیوں میں ھونی ھے ' جو بلوچستان میں بلوچ اور ساؤتھ پنجاب میں سرائیکی بنے ھوئے ھیں ' نہ کہ بروھیوں کے ساتھ ' جنہیں ان کردستانیوں نے زبردستی بروھی سے بلوچ بنا دیا ھے۔

جب بلوچستان سے زیادہ بلوچ اس وقت پنجاب میں ھیں ' تو کیا جتنے بلوچ پنجاب میں ھیں ' اتنی ھی تعداد میں پنجابیوں کو بلوچستان میں آباد ھونے کی اجازت نہیں ھونی چاھیئے؟

جس طرح کے سماجی ' معاشی ' انتظامی ' سیاسی حقوق پنجاب میں رھنے والے بلوچوں کو پنجاب میں ھیں ' کیا ویسے ھی سماجی ' معاشی ' انتظامی ' سیاسی حقوق بلوچستان میں رھنے والے پنجابیوں کو بھی بلوچستان میں نہیں ھونے چاھیئں؟
Shahbaz Arain
About the Author: Shahbaz Arain Read More Articles by Shahbaz Arain: 41 Articles with 25725 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.