تمام مسائل کا حل

100لفظوں کی کہانی

بارڈر پر کشیدگی میں اضافہ،سیکورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی
مطالبات کے حق کے لئے ڈاکٹروں کی ہڑتال
وکلاء کا جلاؤ گھیراؤ ،صحافیوں کی ہائے ہائے
کسانوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی
اساتذہ کاامتحانات کا بائیکاٹ
کلرکوں کی بھوک ہڑتال
ناقص نتائج پر طلباء کی توڑپھوڑ
ڈرائیوروں کا پہیہ جام کرنے کا اعلان
پٹرول کی بندش،بجلی کی لوڈ شیڈنگ
گیس کی قلت بے روز گاری میں اضافہ
عوام سراپا احتجاج
اپوزیشن کا دھرنا گو گو اور شیم شیم کے نعرے
حکومتی ارکان پریشان
وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے تمام مسائل کا حل نکال لیا
Shahid Iqbal Shami
About the Author: Shahid Iqbal Shami Read More Articles by Shahid Iqbal Shami: 41 Articles with 49416 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.