جنرل (ر) راحیل شریف کا 29اسلامی ممالک کی افواج کا کمانڈر انچیف بننا پاکستان کے لئے اعزاز

جنرل (ر) راحیل شریف کا 29اسلامی ممالک کی افواج کا کمانڈر انچیف بننا پاکستان کے لئے اعزاز
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39اسلامی ممالک کی افواج کا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا ہے پاکستان کے سابق آرمی چیف کو 39اسلامی ممالک کی افواج کی سربراہی ملنا پاکستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تو دوسری طرف خود جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سپہ گرانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی ہے سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کی جانب سے مشترکہ فوج کا قیام خوش آئند ہے ایسی فوج کو آج سے کافی عرصہ قبل قائم ہو جا نا چاہیے تھا اسلامی ممالک کی اس مشترکہ فوج میں ابھی مذید وسعت کی گنجائش ہے اس فوج میں شامل کئی ممالک شمولیت کے باوجود مشترکہ فوج اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں کچھ تحفظات بھی رکھتے ہیں سعودی عرب جو بلا شبہ تمام اسلامی ممالک کے لئے اپنی مقدص سرزمین کی وجہ سے خصوصی اہمیت و مقام رکھتا ہے سعودی عرب کی اولین ذمہ داری ہے کہ جو اسلامی ممالک اس مشترکہ فوج میں شامل نہیں ان کو بھی اس فوج میں شامل کرنے کی کوششیں کی جائیں تو دوسری طرف مشترکہ اسلامی فوج میں شامل ممالک کے تحفظات اور خدشات بھی دور کیے جائیں خواہ وہ کسی بھی حوالے سے ہوں امید واثق ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اپنی پیشہ وارانہ اور سپہ گرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اگر یورپی ممالک اپنی مشترکہ فوج تیار کر سکتے ہیں تو اسلامی ممالک کیوں نہیں اگر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج آج سے بیس پچیس سال قبل قائم ہو جاتی تو شائد آج فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل امت مسلمہ کو درپیش نہ ہوتے اور نہ ہی امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک عرب اسلامی ملکوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے بہر حال دیر آئے درست آئے اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج اور جنرل (ر) راحیل شریف کا اس فوج کا کمانڈر انچیف بننا حوصلہ افزااور امت مسلمہ کے وقار کی بحالی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کی اوالین ذمہ داری بنتی ہے کہ شام ،مصر ،عراق سمیت دیگر عرب ممالک میں خانہ جنگی اور ان ممالک کے بگڑتی صورتحال کے بارے میں بھی کوئی لائحہ عمل ترتیب دے کر ان ممالک کی حفاظت بھی یقینی بنائے۔
Javid
About the Author: Javid Read More Articles by Javid: 2 Articles with 1145 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.