پانامہ کا ہنگامہ گورنر سندھ محمد زیبر،اسد عمر،ن لیگ،پی،ٹی آئی ،مک گیا شو

 پاکستان میں پانامہ کا ہنگامہ کہاں ہے اور کیوں ہے ؟ راقم الحروف سے ایک دوست نے اپنی داستان غم سناتے ہوئے کہا کہ اجکل کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے کئی سالوں سے محنت کررہا ہوں لیکن کامیابی لگتا ہے کہ کہیں روٹھ گئی ہے کیا وجہ ہوسکتی ہے ؟ وجہ جاننے کے بعد پتا چلا کہ موصوف ابتک صرف مشقت کررہے تھے اور اسکو انجانے میں محنت سمجھ رہے تھے سمجھایا کہ محنت کرو (پھل ضرور ملے) مشقت کا پھل نہیں ملتا البتہ انسان تھک ضرور جاتاہے پانامہ کیس کا کیا فیصلہ ہوگا اعداد شمار میں 62/63دور کھڑا دکھائی دے رہا ہے بھائی فیصلہ کیا ہوگا میں نے اپنے موکلوں سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ ایک گاؤں میں ایک دیہاتی رہتا تھا اسکے گیارہ بچے تھے میری بچی آکر مجھ سے پھر پوچھتی ہے کہ امی معلوم کررہی ہیں کہ پانامہ کیس کا کیا فیصلہ ہوگا ؟ میں نے کہا پتا کرکے بتاتا ہوں ایک گاؤ ں میں ایک دیہاتی ہوتا ہے گھر میں جلانے کی لکڑیاں ختم ہورہی تھیں پریشان تھا بیگم کو بولا کہ چلو تیار ہوجاؤ بیوٹی پارلر جانا ہے میں اپنی پراڈو نکالتا ہوں بچوں کو تیار کردو بیگم کہتی ہیں کہ پہلے آپ یہ پائن اپیل کا جوس پی لیں میں تیار ہوجاتی ہوں گھر میں لکڑیاں بھی ختم ہوگئی ہیں کچے آنگن میں مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو اچھی لگ رہی ہے دروازے پر دستک ہوتی ہے چوکیدار ذور سے کہتا ہے کہ پچھلے 25سال سے تم لوگوں نے میری چوکیداری نہیں دی ہے بول ٹی وی حق کی بات کررہا ہے اچھا چینل ہے چچا کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی ہے کروڑوں کی لاگت سے ایک منصوبہ تیار ہورہا ہے دیہاتی پریشان ہے کہ گھر میں اناج ختم ہورہا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا ؟ عوام خوشحال ہوگئی ہے کراچی کی تما م سڑکیں آئندہ 30سال تک درست حالت میں عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرینگی پارک آباد ہوچکے ہیں مہنگائی انتہائی کم ہوگئی ہے پشاور پیں چبلی کباب کھائے بہت اچھے لگے لیکن وہ کراچی میں ہی کھانے پڑے راستے میں کھانے کا موقعہ نہیں ملا منے کی فیس جمع کرادی ،سندھ کا نیا گورنر ن لیگ اور پی ٹی آئی کا آرہا ہے سندھ کا مستقبل شاندار ہوگا اسد عمر کے بھائی ہیں چوکیدار کے پچھلے 25سال سے چوکیداری بھی ادا نہیں کی ہے مئیر کراچی وسیم اختر کو اختیارات کیوں نہیں مل رہے ہیں کے ایم سی اور کے ڈی کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے مری کی سیر کرتے ہوئے میں یہ سوچ رہا تھا کہ دیہاتی اپنی پراڈو میں کہاں گیا ہوگا پنجاب میں میڑو بس سروس شاندار ہے کراچی میں گول گپے کس جگہ اچھے ملتے ہیں سی ویو پر لہروں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے اس نے اپنی گرل فرینڈ سے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ عمران خان کے حصے میں کامیابی آئی کہ ناکامی؟ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کوسچ بولنے کی پاداش میں ایسا نہیں چلے گا بول کر پابندی لگائی اب صورتحال یہ ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کچرے کے ڈھیر کون صاف کرے گا ،ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کل دیواروں پر نہ آجائے اس بات سے ڈر لگتا ہے نظریات کی قدر وقمیت آج کے دور جدید میں پتا چل رہی ہے اس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کس طرح سے یہ بات کہہ رہے ہیں میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹائی کا کلر اچھا ہے برطانیہ کے وزیراعظم کے ملک میں اس بار لال ،ہری،سفید ٹائی تھری ناٹ تھری کے نشانے پر ہے جس کی وجہ سے کراچی میں مختلف ٹائیاں وٹوپیاں عوام پہننے پر مجبور ہے نکڑ پر آلو چاٹ والا کھڑا ہے بہت مزیدار چاٹ بناتا ہے بیوی بولیں کہ جاؤ جاکر یونیفارم لی آ ؤ تاکہ میں تمارے لئیے بازار سے شرٹ کا کپڑا لے آؤ میں نے کہا کہ دا شربتو پامنجے گینا دینا کا بند ڈلوانا دا شربتو مزیدار نورس اخوانہ پھاٹک گلی میں سبزی والا آیا ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ غور سے سنئیے وہ کہہ رہا ہے کہ ارے منے کے ابا موچی سے بچے کے جوتے سلوا کر آنا،اسد عمر کے بھائی سندھ کے نئے گورنر ہونگے ن لیگ نے زبردست چال چلی ہے پہلے وہ سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کرانے کی وجہ سے مشہور تھی اب گھر میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کا فارمولہ استعمال کررہی ہے عوام پریشان ہے کہ پانامہ کا کیا فیصلہ ہوگا اسکا جواب یہ ہے کہ پلمبر کو بلواکر گھر کے نلکے نئے لگوانے ہیں پانامہ کا ہنگامہ کہاں ہے ؟ ملک قرضوں سے نجات حاصل کر چکا ہے 2018کے الیکشن آگئے ریلیاں نکل رہی ہیں سوچیں بدل نہیں رہی ہیں عوام ایک بار پھر بیوقوف بننے جارہی ہے روٹی کپڑا مکان ،میڑو بس،کچرے کے ڈھیر لگوانے کے لئیے بجلی کی لوڈشیڈنگ اپنے پر مسلط کروانے کے لئیے ایک بار پھر ان حکمرانوں کے ہاتھوں استعمال ہونے جارہی ہے سوئی ہوئی قوم کو یہ ووٹ لینے والے پھر بیوقوف بنانے جارہے ہیں پانامہ کیس کا کیا ہوا ؟ ملک میں عام انتخابات میں فلاں پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے اس ملک میں لفظ (چ) عوام کو بہت ہی پسند ہے کیوں نہ ہو پچھلے 70سالوں سے اس لفظ (چ) سے بہت اچھا یارانہ ہے بھائی پانامہ کیس کا کیا ہوا میں نے اس آدمی کو غصے سے دیکھا پھر اس آدمی پر پیار آگیا کیونکہ اس کے پاس وافر مقدر میں (چ) تھے چلو چلو چلی تحریک چلی،شیر آیا ،شیر آیا،سرے محل میں روٹی کپڑا اور مکان کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ایک قربانی کے بدلے حکومتیں لی جارہی ہیں تبدیلی آرہی ہے بھائی سے صاحب کی رسم چل رہی ہے بھائی پانامہ کا کیا ہوا میں نے جواب دیا ساری کہانی مک گئی تو ابھی بھی یہ سوال کررہا ہے کچھ اگر سمجھ نہیں آیا ہو برائے مہربانی اپنے ضمیر میں جھانک کر دیکھئے سب سمجھ آجائے گا بھائی پانامہ کیس کا کیا ہواکچھ تو بتادو میں اسکی بات پر قہقہ لگایا اور ووٹ ڈالنے کی رسم پوری کرنے چل پڑا وہ ذور ذور سے چلاتا رہا ہوگا کہ پانامہ کیس کا کیا ہوا ؟اﷲ اس قوم کو بیداری عطا فرما (آمین)
Syed Mehboob Ahmed Chishty
About the Author: Syed Mehboob Ahmed Chishty Read More Articles by Syed Mehboob Ahmed Chishty: 5 Articles with 3664 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.