حضرت سید ابو الفرح واسطی قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: سید ابو الفرح نے واسط کیوں چھوڑا؟
جواب: ایک بار حاکم واسط سے کوئی امر غیر شرعی صادر ہوا، آپ نے اس کے دربار میں جاکر تنبیہ فرمائی، حاکم تو خاموش رہا مگر بعد میں اپنے حاشیہ نشینوں کے بہکاوے میں آکر آپ کو واسط سے چلے جانے کو کہا۔ آپ نے اولی الامر کی اطاعت کو واجب سمجھ کر واسط کو خیرباد کہا اور محمود غزنوی کے عہد سلطنت میں غزنی پہنچے۔
سوال۲: غزنی کے بعد آپ نے کہاں قیام کیا؟
جواب: سرہند میں۔
سوال۳: حاکم سر ہند نے آپ کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟
جواب: اس نے بڑی تعظیم و تکریم سے آپ کااستقبال کیا اور سرحد ہندوستان پر آپ کے صاحبزادوں کو چار بڑے بڑے گاؤں بغیر ٹیکس کے دیے۔
سوال۴: کس صاحبزادے کو کون سا موضع ملا؟
جواب: ’’کنڈلی‘‘ سید معز الدین عرف بندہ، ’’جاجنیر‘‘ سید ابو الفراس ’’چھاترود‘‘ سید ابو الفضائل اور تھن پور سید داؤد کو۔
سوال۵: کیا حاکم واسط کو اپنے کرنے پر پچھتاوا ہوا؟
جواب: ہاں حاکم واسط بعد کو بہت پشیمان ہوا اور اس نے خط لکھ کر آپ سے معافی مانگی اور وطن واپسی کی درخواست کی۔
سوال۶: کیاآپ دوبارہ واسط چلے گئے؟
جواب: جی ہاں وطن سے فطری محبت کے سبب حضرت اپنے بڑے صاحبزادے سید معزالدین کے ساتھ واسط لوٹ گئے اور وہیں مزار پاک بھی ہے۔
سوال۷: سید ابو الفرح کے والد کا کیا نام ہے؟
جواب: سید داؤد بن سید حسین بن سید یحییٰ بن سید زید سوم بن سید عمر بن سید زید دوم بن سید علی عراقی بن سید حسین بن سید علی بن سید محمد بن سید عیسیٰ موتم الاشبال رحمہم اللہ۔
سوال۸: آپ اور سید عیسیٰ موتم الاشبال کے مابین کتنے اجداد آتے ہیں؟
جواب: ۱۰؍ جو اوپر مذکور ہوئے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594670 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More