سند المحققین حضرت میر سید شاہ عبد الواحد بلگرامی قدس سرہ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت میر سید شاہ عبد الواحد بلگرامی کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ۹۱۲ھ میں۔ (حضرت تاج العلماء کی تحقیق کے مطابق سال پیدائش ۹۱۵ھ یا ۹۱۶ھ ہے۔)
سوال۲: میر صاحب کے والد ماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ۔
سوال۳: میر صاحب اور سید محمد صغریٰ رحمہما اللہ کے مابین کتنے اجداد ہیں؟
جواب: دس۔ اس طرح: سید شاہ عبد الواحد بن سید شاہ ابراہیم بن سید شاہ قطب الدین بن سید شاہ ماہر و بن سید شاہ بڈہ بن سید شاہ آل بن سید شاہ قاسم بن سید شاہ حسن بن سید شاہ بصیر بن سید شاہ حسین بن سید شاہ عمر بن سید شاہ محمد صغریٰ۔
سوال۴: آپ کے پیر و مرشد کا کیا نام تھا؟
جواب: حضرت مخدوم شیخ صفی قدس سرہ ۔
سوال۵: آپ کے صبر و قناعت کا عالم کیا تھا؟
جواب: قناعت و توکل کا یہ عالم تھا کہ ایک بار حاکم وقت کے کارندے نے حاضر خدمت ہوکر عرض کی کہ پروانۂ ملکیت کی نقل دفتر میں درکار ہے حضرت نے اس پر وانے کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اس کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر اہل و عیال محض توکل پر بسر کرنے لگے۔
سوال۶: آپ کے مرشد اجازت کون ہیں؟
جواب: حضرت حسین سکندر آبادی جو حضرت مخدوم شاہ صفی قدس سرۂ کے خلیفہ ہیں۔
سوال۷: کیا حضرت میر عبد الواحد رحمۃ اللہ علیہ نے مارہرہ میں قیام کیا ہے؟
جواب: جی ہاں! آپ جب بھی اپنے شیخ اجازت حضرت حسین سکندر آبادی سے ملنے یا ان کے عرس میں شرکت کے لیے سکندر آباد جاتے تو مارہرہ ہوکر ہی جاتے اور آپ مارہرہ میں سادات بخاری کے یہاں قیام بھی فرماتے۔
سوال۸: آپ کی تصانیف کون کون سی ہیں؟
جواب: (۱) سبع سنابل شریف (۲) شرح کافیہ در تصوف (۳) تفسیر مفیض المحبت (۴) شرح گلشن زار (۵) ساقی نامہ (۶) شرح مصطلحات دیوان حافظ (۷) دیوان رستار (۸) حقائق ہندی (۹) مناظرہ انبہ و خرپزہ (۱۰) مکاتیب ثلاثہ (۱۱) شرح معما قصہ چہار برادر (۱۲) حل شبہات (۱۳) شرح غوثیہ (۱۴) شرح نزہۃ الارواح (۱۵) رسالۂ منظومہ دربیان معانی مصطلحات سلوک۔
سوال۹: آپ کی کس تصنیف کو بارگاہ رسول میںشرف قبولیت حاصل ہوا؟
جواب: سبع سنابل شریف کو ۔
سوال۱۰: حضرت میر صاحب کا کون سا مخطوطہ مولانا آزاد لائبریری ، علی گڑھ میں موجود ہے؟
جواب: حضرت کا چالیس صفحہ کا مجموعۂ کلام مولانا آزاد لائبریری کے احسن کلکشن میں خطی صورت میں موجود ہے۔
سوال۱۱: وصال کب اور کہاں ہوا؟
جواب: ۳؍ رمضان المبارک ۱۰۱۷ھ میں بلگرام شریف میں ہوا اور وہیں آخری آرام گاہ بھی ہے۔
سوال۱۲: آپ کے مشہور خلفا کون کون تھے؟
جواب: (۱)میر سید عبد الجلیل (۲) میر سید فیروز (۳) میر سید یحییٰ (۴) میر سید طیب اور(۵) حضرت ابراہیم رحمہم اللہ۔
سوال۱۳: آپ نے کون کون سے کارہائے نمایاں انجام دیے؟
جواب: (۱) اسلام کی تبلیغ و اشاعت (۲) بد مذہبوں اور لادینوں کا رد بلیغ (۳) تصوف کے فکری اور عملی نظام کی اشاعت (۴)خانقاہوں میں پھیلے ہوئے غلط رسوم و رواج کی اصلاح وغیرہ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 646833 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More