پانامہ کیس ۔۔۔۔ عمران نیازی کےلئے زندگی اور موت کا کھیل

پانامہ کیس نے جس طرح پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں ۔ اسی طرح پاکستان کے ایک سابق کپتان عمران خان نیازی نے سیاست کے تمام حربے آزمانے کے بعد اس کیس کے فیصلے سے بہت سی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔ عمران نیازی جو ایک مستند یہودی ایجنٹ ہے ۔اور یہودیوں سے پیسے لینے کےایک کیس میں اب عدالتوں میں ان الزامات کا سامنا کر رہا ہے ۔ اگر مگر چونکہ چنانچہ سے کام لے کر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو کوئی واضح دلیل یا جواب نہیں دے رہا ۔اور اب اپنی سابقہ جوانی کے دنوں کے گرل فرینڈ جمایمہ گولڈ سمتھ جو ایک سازش کے تحت اس کے ساتھ بطور بیوی وقت بھی گزار چکی ہے ۔ سے درخواست کر رہا ہے کہ آئیں اور عدالت میں میری بے گناہی کے ثبوت دیں ۔ اور اس طرح جمائیمہ گولڈ سمتھ نے ایک لیٹر بنا کر عمران کو بھیجا ہے کہ یہ عدالت میں جمع کرواکر جان چھڑالیں ۔اس لیٹر پر فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہےاو رکچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ لیکن عدالت کے ججوں کو بھی بخوبی معلوم ہے کہ یہ سب ڈرامےبازی ہے۔ لیکن عمران نیا زی قسمت کی دھنی ہے ۔ اس کو کو ئی کچھ نہیں کہتا ۔ محلے کی بدزبان عورت کی طرح ہر ایک اس کی شر سے پناہ مانگتا ہے ۔ شاید جج صاحبان بھی اسی ڈر یا خوف کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کرپائے ۔ گذشتہ چار سال میں عمران نیازی نے پاکستان کے آئین اور قانون کے ساتھ جس طرح کھلواڑکیا ۔ اگر اس کی جگہ کو ئی اور ہو تا تو آج و ہ جیل کے سلاخوں کےپیچھے سڑ رہا ہو تا ۔ لیکن کسی نے اس کا بال بھی بیکا نہیں کیا اور عدالتوں سے اشتہاری ہونے کے باوجود آزاد گھوم پھر رہا ہے ۔کچھ دن پہلے حکمران جماعت کے ایک سینیٹر نے جذباتی انداز میں کچھ لگی لپٹی کیا سنائی کہ عدالتیں تو اس کے جان کے پیچھے پڑ گئے ۔ لیکن عمران نیازی گذشتہ چار سال سے عدالتوں حکومتی اداروں اور کئی جج حضرات پر کیچھڑ اچھا ل رہا ہے ۔ ان کو جیل میں ڈالنے اور پھانسی چھڑنے کی دھمکیاں دیتے نظر آئے لیکن کسی کا مجال ہے کہ اس پر ہاتھ ڈال سکے کیونکہ اس کےشہہ پر ایمپائیر ہے اور وہ ایمپائیر اتنا طاقتور ہےکہ پاکستان کا صدر و وزیر اعظم بھی اس کے سامنے بے بس ہے ۔

syed abubakar ali shah
About the Author: syed abubakar ali shah Read More Articles by syed abubakar ali shah: 28 Articles with 20288 views 36 years old men .graduate and civil employer .write articles for hamariweb for learning in journalism... View More