آئیئےآپ کوہمارےعزیز،حافظ جی صاحب سےملاتےہیں

مولاناحافظ اقبال صاحب مہتمم دارالعلوم تدریس القرآن گجرخان پاکستان

مولاناحافظ اقبال صاحب ہمارےعزیزہیں،عرصہ درازسےگجرخان میں دارالعلوم تدریس القرآن کےنام سےدينى ادارہ چلاتےہیں اورساتھ ساتھ اسی محلہ کی جامع مسجد کےامام اورخطیب بھی ہیں،بڑےمخلص اورتجربہ کارانسان ہیں،مسلک کےاعتبارسےدیارِ غیرمیں رہ کربھی بڑی حکمت سےدین کی خدمت کررہےہیں،دین کوحقیردنیاکےلئےاستعمال نہیں کرتےیہی وجہ ہےکہ ابھی تک کرایہ کےمکان میں زندگی بسرکررہےہیں،کارنہ موٹرسائیکل اورنہ سائیکل،اورسب سےبڑھ کر یہ کہ مضاربہ سکینڈل سےاپنادامن بچائےرکھاجس کےدام میں بڑےبڑےعلماءفریب کھاگئےتھے،زندگی کے نشیب وفرازدیکھ چکےہیں،ساتھ ساتھ فیس بک پربڑےمتحرک ہیں،قلم اورکاغذتوآج کل نامانوس سےہوگئےہیں لیکن ٹچ سکرین کےوہ شہسوارہیں،مختصراورلمبی تحریریں دونوں لکھتےہیں،تاہم لمبی تحریرکےپڑھنےسےمیں اکثرقاصررہتاہوں،میرےخیال میں وہ شیخ فی التحریرہونےکےساتھ ساتھ شیخ فی العمربھی ہیں،لیکن اُن کواپناشیخ فی العمرہوناتسلیم نہیں،اب اللہ جانےکہ عمرچپھانےکی عادت اُن میں ہماری بڑی باجی سےدرآئی ہے،کسی مدرسۃ البنات میں تدریس کرتےہوئےاُن پرنسوانی سایہ ساہوچکاہے،یاپھرریش مبارک کی سفیدی نےجناب کوقبل ازوقت خوامخواہ معززبنایاہے،البتہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جذبہ اوردل حضرت کا ابھی تک جوان ہیں،یہی وجہ ہےکہ آپ مختلف اکٹیویٹیزمیں حصہ بھی لیتےہیں بلکہ بعض اکٹیویٹیزکےتوآپ خودمحرک ہوتےہیں، لبرلزلوگوں پرتحریرکےنشتربھی وقتاًفوقتاًچلاتےہیں، سیاسی پالیسیوں پرتبصرہ بھی کرتےہیں،اوردینی موضوعات پربھی ٹچ سکرین ہی کوحرکت دیتےہیں،مجھ جیسےعلمی اورجسمانی اعتبارسےناتواں لوگوں کےساتھ سیلفیاں لیکراُن کی حوصلہ افزائی بھی فرماتےہیں،جس میں جناب کابڑاپن پنہاں ہوتاہے،چنددن پہلےجب میراپاکستان جاناہواتھاتوحضرت نےبڑی شفقت فرمائی تھی،کھانےکی دعوت دی لیکن میں نےمعذرت کرتےہوئےعرض کیاکہ میں خودحاضرِخدمت ہونگااس لئےہم ظہرکےبعدحضرت کےہاں چلےگئے،چونکہ کھاناہم کھاچکےتھےاس لئےآپ نےسموسوں،پکوڑوں،چائے،چکن روسٹ اورفروٹ سےخاطرداری فرمائی ،ممکن ہےکسی کااکرام اُن کےہاں (کیف ماتفق) سےبھی ہوجاتاہواس لئےنیت خالص لیکرجاناچاہئیے،حضرت گفٹ بھی کمال کاعنایت فرماتےہیں،آپ نےمذکورہ اشیاء سےہمارااکرام کرنے کےبعدموسم کےاعتبارسےایساسوٹ مرحمت فرمایاکہ جس کےہوتےہوئےدوسرےلباس پہننےکودل ہی نہیں چاہ رہاتھا،(فالإحسان علي وأجره على الله)
جیساکہ عرض کیاکہ جناب فیس بک پر بےلاگ تبصرے فرماتےرہتےہیں،لیکن بندہ علمی بےمایگی کےباوجودیہ گستاخی کرنےکی جسارت کرتاہےکہ آپ کی بعضِ
تحریریں کبھی کبھی تضادات کاشکاربھی ہوجاتی ہیں،مثلاًایک تحریرمیں حضرت سورۃ حجرات کی آیت ولاتنابزوا بالالقاب،(یعنی ایک دوسرےکوبرےالقابات سےمت پکارو)
بھی پیش کرتےہیں لیکن دوسری کسی تحریرمیں شریفین بردران کوگنجےبرادران کہ کرمخاطب بھی فرماتےہیں، میرانہیں خیال کہ شریفین کےوالدگرامی نےکبھی گنجےاولاد کےلئےدعاء مانگی ہوگی یاپھرشریفین نےہوش سنبھال نےکےبعدتاحیات گنجے رہنےکےلئےکوئی سرجری کی ہوگی بلکہ یہ تواللہ کی شان ہےکہ جوچاہتاہےپیداکرتاہے،کسی کومحروم رکھتاہےتوکسی کودیکربھی لیتاہےاورکسی کومفلوج دیکرآزمائش میں ڈال دیتاہے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کسی کی پیدائشی یاایسےعیب کوذکرکرکےمخاطب کرناجواُس کےاختیارمیں ہی نہ ہوبہرحال مناسب نہیں معلوم ہوتا
حضرت اکثرمذاقیہ اندازمیں لکھتےہیں اس لئےیہ تصورتونہیں کیاجاسکتاکہ آپ کی نیت تحقیریااستہزاء کی ہوتی ہے،لیکن کچھ بیمارذہن کےلوگ اس قسم کےمذاق سےغلط فائدہ اٹھاسکتےہیں،اگربارِ خاطر نہ ہوتواحتیاط کرنےمیں کیاحرج؟؟
اللہ تعالی جناب کی دنیاوآخرت کوخوبصورت بنائیں،اورمساعی جمیلہ کوشرفِ قبولیت سےنوازیں،آمین
 

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 41458 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.