ڈیمینشیا

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر فیاض احمد ۔۔۔ لندن
آ ج کل کے دور میں جہاں پر لوگوں میں احساس ، جذبات اور پیار و محبت ختم ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ہم نے اپنی خواہشات کو بڑھا لیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ اپنے قریبی افراد کے ساتھ کچھ وقت گزار سکیں ہم اپنی اور ان کی خوشیوں کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں لیکن کبھی ہم نے یہ بھی سوچا ہے کہ ان کو ہمارے کچھ وقت کی بھی ضرورت ہے یا ان کی بھی کچھ خواہشات اور جذبات ہیں جب ایک عرصے تک وہ ان کے شکار رہتے ہیں تو بہت سارے مسائل جنم لیتے ہیں جن میں ڈپریشن، بے خوابی، دماغی تناؤ اور احساس کمتری وغیرہ اور اگر وقت پر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو انسانی دماغ کے خلیے مفلوج ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ کے کچھ حصے متاثر ہوتے ہیں
عزیز چیزوں سے ہی غم پیدا ہوتا ہے اور عزیز چیزوں سے ہی خوف
جو عزیز چیزوں کے خوف سے آزاد ہے اسے نہ خوف ہے اور نہ غم

آج کل ایک بیماری ڈیمینشیا بہت عام ہوتی جا رہی ہے یہ ایک دماغی مرض ہے اس سے انسان کو بھولنے، بولنے اور سوچ و سمجھنے کی صلاحیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور وقت پر اس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ اپنے اثرات مکمل طور پر واضع کر دیتی ہے مریض ہر وقت اپنا مزاج بدلتا رہتا ہے اس کی بہت ساری اقسام ہیں جیسے کہ ڈپریشن، سٹروک ، دماغی جھلیوں کا پھٹ جانا وغیرہ وغیرہ لیکن اس کی بنیاد زیادہ تر احساس اور جزبات کے دب جانے سے ڈپریشن کا شکار ہونا اور مسلسل ایسی حالت میں ایک عرصے تک مبتلا رہنا
علامات:۔ ہر انسان میں ڈیمینشیا کی علامات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں اس لیے کہ مریض کے ارد گرد کا ماحول اور اس کے ساتھ دوسرے لوگوں کے راویے سے اس کی علامات میں کمی و بیشی ہوتی ہے لیکن تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کچھ خاص علامات سب میں ایک جیسی ہوتی ہیں جیسا کہ
۔ دن بدن یاداشت کا کم ہونا
۔ فیصلہ لینے، نجی و سماجی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کا ختم ہوتے جانا
۔ بولنے میں مشکلات کا سامنا
۔ دیکھنے میں مشکلات
وجوہات:۔
اس کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں درج ذیل یہ ہیں
الضمیر بیماری:۔ اس میں ابنارمل پروٹین دماغ کے خلیوں کے گرد اور اندر داخل ہو کر ان کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں جس سے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے
واسکولر ڈیمینشیا:۔ اس میں دماغ تک آکسیجن کی نا مکمل رسائی جو کہ خون کی نالیوں میں رکاوٹ سے ہوتی ہے جس سے دماغ کے خلیے مر جاتے ہیں یہ عام طور پر اچانک سٹروک کی وجہ سے ہوتا ہے
مکس ڈیمینشیا:۔ ایک سے زیادہ قسم کے ڈیمینشیا کا مل جانا یعنی الضمیر اور واسکولر ڈیمینشیا کا ایک ساتھ ہونا
۔ اس قسم کے ڈیمینشیا میں دماغ کے خلیوں کے اندر میں بہت ہی چھوٹی قسم کے لوی بڈیز داخل ہو جاتے ہیں جو دماغ کے افعال کو متاثر کرتے ہیں اور دماغی خلیوں کو مار دیتے ہیں
۔ اس قسم میں دماغ کا سامنے والا اور سائیڈوں والے حصے متاثر ہوتے ہیں جس سے دماغ کے خلیوں کی موت واقع ہو جاتی ہے اس سے مریض کا طرز عمل اور راویہ بدلتا رہتا ہے یہ اس کی ایک خاص علامت ہے تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ اس بیماری میں زیادہ تر لوگوں کی عمر ساٹھ سال سے اوپر ہوتی ہے لیکن آج کل نوجوان بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ کچھ اور بھی درج ذیل وجوہات ہیں جن میں
۔ موروثی اثرات
۔ زیادہ عمر والے بوڑھے افراد
۔ دل کی بیماریوں والے وغیرہ وغیرہ
میں اپنے دکھ کہاں بانٹتا پھروں محسن
میں اپنی چیزیں اپنے پاس رکھتا ہوں
اثرات:۔
جب ہم اپنی روز مرہ زندگی میں احتیاط سے کام نہیں لیں گے اور اپنا اور اپنے قریبی لوگوں کا خیال نہیں رکھیں گے تو ڈیمینشیا کے اثرات بہت بری طرح سے متاثر ہوتے ہیں مثال کے طور پر دل کی بیماریوں والے اور بلند فشارخون والے ان بیماریوں والے افراد اس کے اثرات کو جلدی سے قبول کرتے ہیں
احتیاط:۔
ڈیمینشیا کے افراد کو ابتدائی طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے بس تھوڑی سی احتیاط کی ضرورت ہے جیسا کہ
۔ ہمیں اپنے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنا چاہیے
۔ روزانہ ورزش کو زندگی کا معمول بنا لیں
۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
۔ متوازن غذا کا استعمال کریں
۔ اپنی سوشل لائف کو متوازن رکھیں
۔ شوگر، بلڈپریشر اور دل کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی غذا کا استعمال کریں
آپ کبھی بھی لوگوں کی سوچ کو اپنے بارے میں تبدیل نہیں کر سکتے
اس لیے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی کو اس طرح بسر کریں جو آپ کو خوشی دے
علاج:۔
ڈیمینشیا کے علاج کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہ سب مریض کے مزاج اور اس کے اثرات پر منحصر ہوتے ہیں مثال کے طور پر
۔ باتیں سے علاج کرنا
۔ تھراپی سے علاج کرنا
۔ فزیکل ، سوشل اور موسیکی سے وغیرہ وغیرہ
بہت سی دیسی اشیاء سے بھی اس کے اثرات کو ختم کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر
۔ بادام روغن کا استعمال
۔ وٹامنز اور فیٹی ایسڈ کا استعمال
۔ گرین چائے، صاف پانی، ادرک، لہسن، دارچینی وغیرہ
ہومیوپیتھک علاج:۔
ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں مریض کی علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لیے ہومیو پیتھک ادویات تجویز کی جاتی ہیں درج ذیل ہومیوپینھک ادویات ڈیمینشیا کے اثرات کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایناکارڈیم،بریٹاکارب، گریفائٹس، کلکیریا فاس،نکس اومیکا، اگنیشیا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 532856 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.