پاک بھارت جنگ

پاک بھارت جنگ: مسجد اقصیٰ کے خلاف بڑی سازش کی پہلی سیڑھی

یہ جو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یہ کوئی وقتی حادثہ نہیں، بلکہ ایک گہری عالمی سازش کا حصہ ہے۔
یہ معاملہ اب مستقل جاری رہے گا۔
کبھی کشمیر کی سرحد پر، کبھی سیالکوٹ کی راہداری میں، کبھی کراچی اور چولستان کے محاذ پر پاکستان کو جنگی دباؤ میں رکھا جائے گا۔
ساتھ ہی اندرونِ ملک فتنہ و فساد پیدا کر کے پاکستان کو ہر سطح پر کمزور کیا جائے گا۔
یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے وسائل ختم ہوں، عوام تھک جائے، اور ملک دفاعی اعتبار سے نڈھال ہو جائے۔

پھر جب پاکستان مکمل طور پر داخلی و خارجی محاذ پر الجھ کر کمزور ہو جائے گا، تو دشمن اپنا اصل منصوبہ عملی جامہ پہنائے گا:
مسجد اقصیٰ کے خلاف بڑے سانحے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

یعنی پاکستان جیسے واحد ایٹمی اسلامی ملک کو مصروف کر کے اور اس کی توجہ ہٹا کر مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نشانہ بنایا جائے گا — وہ مقام جو مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے اور جس کی حفاظت پوری امت کی ذمہ داری ہے۔

حالیہ دنوں میں منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے اس حقیقت کو اور واضح کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ایک یہودی مذہبی رہنما نے باضابطہ طور پر تیسرا ہیکل (Third Temple) تعمیر کرنے کے صیہونی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
یہ کوئی معمولی اعلان نہیں — یہ دجالی نظام کے آخری مرحلے کا آغاز ہے۔
یہ وہی شیطانی منصوبہ ہے جس کے تحت مسجد اقصیٰ کو مٹانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے تاکہ دجال کی آمد کے لیے زمین تیار کی جا سکے۔

سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی حکومت، مقتدر ادارے اور میڈیا اس سازش پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
کیا یہ محض لاپرواہی ہے؟ یا کوئی اور مجبوری؟

یہودی عقیدے کے مطابق جب تیسرا ہیکل یروشلم میں تعمیر ہوگا تو ان کا "مسیحا" ظاہر ہوگا —
مگر ہم جانتے ہیں کہ وہ مسیحا درحقیقت دجال ہوگا، وہی فتنۂ اکبر جس سے ہر نبی نے اپنی امت کو ڈرایا تھا۔

یہودی قیادت اور ان کا میڈیا چاہتے ہیں کہ امتِ مسلمہ ان منصوبوں سے بے خبر رہے۔
صدر ٹرمپ تیسرا ہیکل تعمیر کرنے کا وعدہ کر چکا ہے، اور اب معاملات تیزی سے اپنی آخری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یاد رکھیں! یہ معرکہ اب محض زمین کے ایک ٹکڑے کی جنگ نہیں رہی — یہ اسلام اور کفر کی آخری جنگ کی تیاری ہے۔
وقت آپ کی سوچ سے زیادہ قریب ہے۔
ہم تیزی سے ان لمحوں کی طرف بڑھ رہے ہیں جن کا ذکر ہر الہامی کتاب میں موجود ہے:
"ہیکل سلیمانی کی تعمیر" کا مطلب ہے "مسجد اقصیٰ پر بڑا حملہ"،
اور اس حملے کا مطلب ہے وہ خوفناک جنگ جس کے بعد دنیا کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

اب وقت ہے جاگنے کا!
ورنہ کل تاریخ ہم پر لعنت کرے گی کہ جب حق کے لیے آواز اٹھانے کا وقت آیا تو ہم خاموش تماشائی بنے رہے۔
 

Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 15 Articles with 4057 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.