تین نئی جدتوں سے مزّین اعلیٰ ڈیزائن کا حامل Nokia 8 فلیگ شپ اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف

image
اس نئے جنریشن کے Nokia اسمارٹ فون کی خاص بات Optics ZEISS ہے Dual-Sight موڈ کے ذریعے بیک وقت فون کے دونوں اطراف کی فی الفور لائیو اسٹریمنگ ممکن ہے اس فون میں OZO Spatial 360 o آڈیوبھی متعارف کرایا گیا ہے

ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج پاکستان میں Nokia 8 متعارف کرادیاہے۔Nokia 8اعلیٰ کارکردگی کا حامل ، خوبصورت اسمارٹ فون ہے جسے content creators کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ دنیا کا پہلا اینڈرائیڈاسمارٹ فون ہے جس میں ZEISS optics کے تعاون کے ساتھ ساتھ کے تین نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔Nokia 8 میں بہترین کارکردگی ،پیور اینڈرائیڈ اوراب تک کی ڈیزائن کی گئی جدیدایلومینم یونی باڈی سمیت Nokia اسمارٹ فون کے حقیقی فلیگ شپ کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئرایسٹ، کامران خان نے کہا:’’ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جس طرح دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لارہی ہے اس کو دیکھنا بہت خوش آئند ہے۔ پاکستان میں ہم content creators کی ایک نئی جنریشن کو دیکھ رہے ہیں جو دنیا میں اپنا راستہ آپ بنا نے کے ساتھ اپنی مرضی اور اپنے نقطہ نظر کے مطابق چل رہے ہیں۔ ہمارا مقصد انہیں اپنے تخلیقی تجربات شیئر کرنے کے قابل بنانا ، لوگوں کو قریب لانا اور انہیں متحد کرنا ہے۔ Nokia 8 ایک منفرد اور جدید تجربہ کے لیے وعدہ کرتا ہے جو پاکستان کے content creators کو مزید متاثر کرے گا۔

Be less Selfie, be more Bothie: Nokia 8 نے لائیو اسٹریمنگ کے لیے دنیا کی پہلی Dual-Sight ویڈیو متعارف کرائی ہے جو سوشل میڈیا مثلاً فیس بک اور یو ٹیوب پر فی الفور لائیو اسٹریمنگ کرتی ہے ۔اسی کے ساتھ Dual-Sight فرنٹ اور بیک کیمروں کاایک ساتھ استعمال کرتا ہے اور فوٹو یا ویڈیو، دونوں صورتوں میں اسپلٹ اسکرین میں دکھاتا ہے۔ اپنے خصوصی لمحات کومحفوظ کرنے اور ان لمحات کودوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے شوقین کسٹمرز کے لیے دنیا میں پہلی بارلائیو اسٹریم محض ایک ٹچ پر ممکن ہے ۔آل راؤنڈ تجربے کے لیے کیمروں کو ZEISS optics کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ Nokia 8کے مداح اب گوگل فوٹوز پرلاتعداد تصاویراور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

OZO Audio آوا ز کاایک نیا رخ متعین کرے گی: Nokia 8 پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی خاص بات OZO Audio ہے جس میں ہالی ووڈ میں استعمال ہونے والی آڈیوٹیکنالوجی کو خصوصی طور پرآپ کیلئے قابل رسائی بنایا گیاہے۔OZO spatial 360o آڈیوآپ کے 4K ویڈیوکو ایسی آوازفراہم کرتی ہے جس میں آپ ڈوب جاتے ہیں۔360o آڈیو ایسی پلے بیک کو یقینی بناتی ہے جوآپ کی یادوں کو اس طرح تازہ کرتی ہے کہ آپ انہیں بھلانہیں سکیں گے۔

جدت اور اعلی ترین انجینئرنگ:Nokia 8 میں کسی بھی طور پرمعیار پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے Qualcomm(R) SnapgragonTM 835 Mobile Platform سے ہم آہنگ کیا گیاہے۔Nokia 8 کو نئے سرے سے ایسے کسٹمرز کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے جو content capture اور شیئرنگ کا تجربہ کرناچاہتے ہیں۔ اس کے لیے سیٹ کو اندر اور باہر دونوں جانب سے انتہائی باریک بینی سے تیار کیا گیا ہے۔ آپ کے فون کو طویل عرصہ کے لیے زیادہ کام کرنے کی غرض سے اس کو ڈیزائن، جدت اور انجینئرنگ کی ٹیموں نے مل کر تیار کیا ہے۔جنہوں نے اس فون میں ایک گریفائٹ کی شیلڈ والا کاپر کولنگ پائپ متعارف کرایا ہے جو پورے ہینڈ سیٹ کے اندر سسٹم کی اعلیٰ کارکردگی سے پیدا ہونے والی حرارت کو زائل کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کا Nokia 8 زیادہ استعمال کے باوجود گرم نہیں ہوتا ہے۔

Nokia 8، Qualcomm(R) Quick ChargeTM 3.0 سے مطابقت رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کی بیٹری میں چارج اگر کم بھی ہو توآپ جلد ہی اسے چارج کرکے اپنے خاص لمحات کو جلد سے جلد ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

Nokia 8سائیڈوں سے 4.6mmاور اوسطاً 7.3mm پتلاہے جس کی بے جوڑ یونی باڈی 6,000سیریز کے سنگل بلاک ایلومینم سے بنی ہے اور اس کے پیور ڈیزائن کو 40 مراحل پر مشتمل مشینی ، anodizingاور پالشنگ پروسیس کے ذریعے ریفائن کیا گیا ہے ۔ منتخب ماڈلز کی خاص بات high-gloss mirror finish ہے جس کے بے عیب نظر آنے کے لیے اوسطاً ایک فون پر20گھنٹے صرف کیے گئے ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف مارکیٹنگ پاکستان، عمار احمد نے کہا:’’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مداح پہلے سے کہیں زیادہ content بنا رہے ہیں اور شیئر کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہر لمحے لاکھوں تصاویر اور ویڈیو زشیئر کرتے ہیں۔آج کے دور میں لوگ جس طرح کے content سے متاثر ہوتے ہیں اسی کو استعمال کرتے ہیں اور اپنا content تخلیق کرنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگوں ہیں جنہوں نے ہمیں متاثر کیا ہے کہ ہم ایک ایسا فلیگ شپ اسمارٹ فون تیار کریں جو پریمیم ڈیزائن ، غیر معمولی تجربہ اور بہترین کارکردگی کو عمدہ طریقہ سے متوازن بنا تا ہے۔

خالصتاً اینڈرائیڈکا تجربہ: حالیہ اپ ڈیٹ کے ساتھ Nokia 8 اب اپنے مداحوں کو Android 8.0 Oreo کا پیور اور سیکیور ورژن پیش کرتا ہے جس میں پہلے سے کوئی اسکن نصب نہیں ہے اور نہ ہی یوزر انٹرفیس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے جس کی بدولت تمام جدید ترین فیچرز content creation اور شیئرنگ کو مزید پر لطف بنا دیتے ہیں۔

Pure Andoird اور ہمارے انجینئرنگ کے جدید پروسیس کے ذریعے Qualcomm(R) SnapgragonTM 835 Mobile Platform کی صلاحیتوں کو پوری طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔ ماہانہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ذریعے ، Nokia 8محفوظ اور اپ ٹوڈیٹ رہتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی ڈیوائس بائیو میٹرک فنگر پرنٹ کی توثیق کے ذریعے محفوظ رہنے کے علاوہ زیادہ سیکیورٹی فراہم کرتی ہے اور ہر ضرورت کے موقع پر Nokia 8 کو زیادہ باصلاحیت بناتی ہے۔

دستیابی: Nokia 8 چار رنگوں ، Polished Blue, Tempered Blue, Polished Copper اور Steel میں آج سے پاکستان میں دستیاب ہو گا۔ اس کی قیمت 59,900/-روپے ہے۔


Full Specs Huawei P smart 2019

About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts