ایشوریا رائے کی ہم شکل لڑکی نے سب کو حیران کر دیا

image

ممبئی:ایشوریا رائے کو کون نہیں جانتا ۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اور مس ورلڈ کا خطاب حاصل کر کے دنیا بھر میں مشہور ہو نے والی ایشوریا رائے نے خوب شہرت کمائی ہے ۔ 

ایشوریہ رائے بچن 1994 میں مس ورلڈ رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرکے بھی خوب نام کمایا ہے، اب وہ 44 سال کی ہوچکی ہیں لیکن ان کے حسن کا سحر مداحوں کے دلوں پر آج بھی برقرار ہے۔

ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آئی ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہے اور ماڈلنگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔



انڈیا ٹائمز کے مطابق ’ماہ لگا جابری ‘ نامی یہ لڑکی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی ہو بہو ہم شکل ہے ، اس لڑکی کی خاص بات ایشوریہ رائے کی ہم شکل ہونے کے علاوہ اس کا حسن بھی ہے جو اسے دیگر لڑکیوں سے منفرد بناتا ہے۔


ماہ لگا کیلیفورنیا میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انہیں انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔


ماہ لگا جابری کا کہنا ہے کہ وہ انگریزی کے علاوہ فارسی زبان میں بھی مہارت رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا ہنس کر مقابلہ کیا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts