ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کانفرنس اور نمائش Momentum '18 آئندہ ہفتے منعقد ہوگی

image
کراچی، 15فروری،:2018 ملک کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے اورنوجوانوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کرنے کی مسلسل کوششوں کے تسلسل میں Momentum انیس اور بیس فروری 2018کو ایکسپو سینٹر،کراچی، میں ایک اسٹارٹ اپ کانفرنس اور نمائش منعقد کررہا ہے جس میں ٹیکنالوجی انٹریپرینیورز شرکت کریں گے۔

توقع ہے کہ اس کانفرنس اور نمائش میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے اور اپنے جدید سولوشنز کی نمائش کرنے والے 300سے زائد اسٹارٹ اپس سے ملاقات کریں گے۔ اس کانفرنس میں تقریباً 50 سے پیشہ ور اور انٹریپرینیورز کامیاب اسٹارٹ اپس اور ایک انٹریپرینور کے طور پر بقا کے موضوع پرورکشاپس اور سیمینارز منعقد کریں گے۔ مزید برآں،
کانفرنس کے دوسرے دن شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس20سے زائد سرمایہ کاروں اور20انکیوبیٹرز کے نمائندوں کو اپنے پروپوزلز پیش کریں گے ۔

اس کانفرنس اورنمائش کے حوالہ سے Momentum کے بانی رکن، آصف جعفری نے کہا،’’یہ بات ایک حقیقت ہے کہ ہم ترقی پذیر قوم ہیں اور رسک منیجمنٹ کا فیکٹر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہر نئے کاروبار یا اسٹارٹ اپ کو ایک قابل عمل پلان کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگوں کے پاس جدید خیالات ہوتے ہیں لیکن عمل درآمد کی حکمت عملی میں کمزور ہوتے ہیں جس کے نتیجہ میں بہت سے اسٹارٹ اپس اپنے ابتدائی سالوں میں ہی ناکام ہو جاتے ہیں ۔ Momentum ذہنوں کی تبدیلی کے نظرئیے کے تحت اس خلاء کو پر
کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعہ تجربہ کار افراد کو پاکستان کے ناتجربہ کار اور کمزور نوجوانوں مدد فراہم کرنے کا موقع مہیا کر رہے ہیں۔‘‘

Momentum ایک عالمی اسٹارٹ اپ کمیونٹی ہے جس کا خاص مقصد پورے پاکستان میں ایسے انٹریپرینیورز کو تعلیم دینا، متاثر کرنا اور ان کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے جو جدید
خیالات رکھتے ہیں ،مسائل کے حل کے لیے تہلکہ مچادینے والی ٹیکنالوجیز پر کام کرتے ہیں اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مختلف معلومات پر مبنی پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں۔

Momentum کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید عامر جعفری نے کہا،’’پہلی Momenutm کانفرنس کا ریسپانس نہایت حوصلہ افزا تھا۔ ٹیک برادری اور اسٹارٹ اپس ،دونوں کی جانب سے ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ اس سے ہمیں Momentum کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے لیے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور تحریک ملی ہے ۔ اس سال منعقد ہونے والی Momentum '18 زیادہ بڑی اور زیادہ اچھی ہو گی۔ہم ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والی جن ممتاز شخصیات کی میزبانی کریں گے ان میں گوگل، آئی بی ایم، ایمزون، فیس بک اور مائیکروسافٹ شامل ہیں جنہوں نے اس کانفرنس میں ایک فعال کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ان بڑے اداروں کے بعض کے نمائندے بالکل پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی موجودگی ہمارے نوجوانوں کی معلومات اور اعتماد میں اضافہ کرے گی تاکہ وہ جوش و خروش کے ساتھ محنت کرتے رہیں۔‘‘

Momentum اپنی نوعیت کا واحد انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم ہے جسے پاکستان میں اسٹارٹ اپس، مینٹورز ، ایڈوائزرز، انکیوبیٹرز ، ایکسلیریٹز، اکیڈمکس، موبائل نیٹ ورک جائنٹس، فنانشل انسٹی ٹیوشنز، ٹیکنالوجیکل کمپنیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US