عمران خان کے بعد نواز شریف بھی دولہا بن گئے

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے بعد اب نواز شریف نے بھی شادی رچا لی۔ لیکن یہ نواز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نہیں بلکہ شاد باغ لاہور کے ایک رہائشی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاد باغ لاہور کے رہائشی نواز شریف کے والد کا نام محمد شریف جبکہ ان کے بھائی کا نام بھی شہباز شریف ہے۔ نواز شریف کی شادی کی تقریب لاہور میں ہی منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ نواز شریف کی اہلیہ کا نام عائشہ عمر ہے۔ نواز شریف کے والد محمد شریف نے شریف خاندان کی محبت میں اپنے بیٹوں کا نام نواز اور شہباز رکھا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US