لاہور:پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ مہندی اور نکاح کے بعد اب ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ دنوں میجر عقبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی جبکہ ان کی نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔
