وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا چین میں فوٹون موٹرز ہیڈ آفس کا دورہ

image
پاکستان میں فوٹون موٹرز کے شراکت دار جے ڈبلیو ایس ای زی گروپ کے چیرمین شاہ فیصل آفریدی اور جاوید آفریدی بھی ہمراہ تھے جلد پاکستان میں الیکٹرونک کارز اور بسز روڈ پر دکھائی دیں گی، شاہ فیصل آفریدی، جاوید آفریدی

چین کے دورے پر موجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فوٹون موٹرز کا دورہ کیا اور وہاں مینوفیکچر ہونیوالی گاڑیوں ، بسز اور جدید ٹیکنالوجی سے متاثر ہوئے ۔ پاکستان میں فوٹون موٹرز کے شراکت دار جے ڈبلیو ایس ای زی گروپ کے چیرمین شاہ فیصل آفریدی اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان کے سی ای اوجاوید آفریدی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کو اس موقع پر فوٹون موٹرز کی جدید ٹیکنالوجی اور مینو فیکچرنگ کے حوالے سے بریف کیا گیا ۔ فوٹون موٹرز کے پاکستان میں شراکت دار JW-Sez گروپ کے چںیرمین شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ فوٹون موٹرز کی جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرونک کارز اور ہاہیڈروجن ٹیکنالوجی کی بسز جلد پاکستان میں بھی روڈز پر دکھائی دیں گی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts