خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ کا انعقاد

image
زلمی فاونڈیشن کے تحت پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے تعاون سے صوبہ پنجاب خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی، پی سی بی لاہور میں کیا گیا ۔ امریکی سفیر کولن کرینولگی، پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، ویاب ریاض کی اختتامی تقریب میں شرکت

پی ایس ایل فرنچائز پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخواہ میں یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔ اسی سلسلے میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پیر کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز کے لیے کرکٹ کوچنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ کیمپ پاکستان کرکٹ بورڈ اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے مشترکہ تعاون سے پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اس کیمپ میں شرکت کے لیے صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی چالیس خواتین خصوصی طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آئیں اور پی سی بی کوچز سے کوچنگ حاصل کی۔

ان چالیس خواتین کرکٹرز کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں ،/دیہی علاقوں سے منتخب کرکے لاہور لایا گیا ۔

امریکی سفیر کولن کرینولگی نے گرلز کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ بھی کھیلی۔ انہوں نے کہا ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے زلمی فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم ، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ، فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ گرلز کرکٹ کیمپ کے انعقاد سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں میں ویمن کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا کہ زلمی فاونڈیشن یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے کوشاں ہے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز اور دیہی علاقوں کی خواتین کو کرکٹ سکھانے کا مقصد جہاں ان کو اعتماد دینا ہے وہیں ویمن کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا اور پاکستان بھر کی خواتین کو کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکساں نمائندگی دینا ہے۔۔ انہوں نے ایونٹ کے لیے تعاون پر پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts