جاوید آفریدی نے چینی نائب صدر کو پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ پیش کیا

image
پاکستان کے دورے پر آنیوالے چین کے نائب صدر وانگ چی شان نے لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا ۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جاوید آفریدی نے چینی نائب صدر کو پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

سمندر سے گہری ، ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی ۔ پاکستان کے دورے پر آئے چین کے نائب صدر وانگ چی شان لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔ ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا ۔ چین کے نائب صدر نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مظبوط ہوتے جارہے ہیں ۔ اور پاکستان کے بہتر ہوئے حالات کے بعد چین مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کارے گا ۔ اس موقع پر ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون آمد پر چین کے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ تاریخی دورہ چین کے بعد اب چین کے نائب صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہے ۔وزیر اعلی پنجاب بھی چین کے نائب صدر کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں مہمانوں کو ہائیر اکنامک زون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts