مجموعہ کلام’’ آئینوں کے درمیان‘‘ کی تقریب اجراء

image
کراچی( نیٹ نیوز )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی (شعرو سخن) کے زیراہتمام معروف شاعر،صحافی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نثار احمدنثار ؔکے مجموعہ کلام’’ آئینوں کے درمیان‘‘ کی تقریب اجراء جمعرات 20جون2019 ء شام 6:30 بجے منظر اکبر ہال میں ہوگی۔

تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر پیرزاد ہ قاسم رضا صدیقی ، مہمانِ خصوصی پروفیسر انواراحمد زئی جبکہ مہمانِ اعزازی پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی ہوں گے۔ اظہارِ خیال کرنے والوں میں فراست رضوی،ڈاکٹر رخسانہ صبا،اجمل سراج اور ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبرشامل ہیں۔تقریب میں نظامت کے فرائض سلمان صدیقی سرانجام دیں گے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts