امریکن کمپنی نیلسن نے برانڈ اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے مسلسل چوتھے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ قرار دیدیا۔
مسلسل تیسرا پی ایل ایل فائنل کھیلنے والی پشاور زلمی نے سیزن فور میں 40ملین
ڈالرز کی برانڈ ویلیو حاصل کی
مسلسل چوتھے سال نمبرون پی ایس ایل برانڈ کا اعزاز برقرار رکھنے پر جاوید آفریدی
اور پشاور زلمی کو مبارکباد دیتا ہوں ،چیرمین پی سی بی احسان مانی کا خصوصی پیغام
زلمی سے جڑے تمام اسپانسرز نے مسلسل چوتھے سال کامیاب ترین برانڈ ویلیو حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کی سب سے مقبول اور نمبرون اسپورٹس برانڈ پشاور زلمی
نے ایک بار پھر برانڈ ویلیو میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی. امریکن کمپنی نیلسن نے
مسلسل چوتھے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز اور برانڈ
قرار دیا ۔نیلسن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی
اور اس سے منسلک اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی ۔. پاکستان سپر لیگ
چیمین بننے کے بعد گزشتہ تین سال بھی نیلسن نے پشاور زلمی کو نمبرون قرار دیا تھا.
نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے ،میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ
بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور ایک بار پھر
پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں شریک تمام ٹیموں اور تمام اسپانسرز کے مقابلے میں
پشاور زلمی کے اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی ۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی
ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پشاور زلمی کو
ایک بار پھر بہترین فرنچائز بننے کا اعزازحاصل ہوا ۔جاویدآفریدی نے پھر اپنے عزم کا
اظہار کیا کہ وہ #BringBackSmiles کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر
سرگرمیوں کے زریعے پشاور ،کے پی کے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں
بکھیرتے رہیں گے ۔جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے
پانچویں سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔
چیرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے خصوصی پیغام میں جاوید آفریدی اور پشاور زلمی
مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل چوتھے سال نمبرون پی ایس ایل برانڈ کا
اعزاز برقرار رکھنا ایک بڑا اعزاز ہے-