لاہور: نجی بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

image

لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی بیکری کے کارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا کارخانے کی پہلی منزل پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود افراد متاثر ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں سلیم، حنیف، نواز، منیر اور اشتیاق سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US