لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 448 ریکارڈ کیے جانے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 173 تک پہنچ گیا، جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔